بنگال کے جادو کا کمال ... ہاتھی کو رکشے میں بٹھادیا !!!

اردو نثری قلم پارے اس فورم میں ڈھونڈئے
Post Reply
محمدزاہرنورالبشر
کارکن
کارکن
Posts: 33
Joined: Sun Aug 01, 2010 9:27 pm

بنگال کے جادو کا کمال ... ہاتھی کو رکشے میں بٹھادیا !!!

Post by محمدزاہرنورالبشر »

واقعی بنگال کے جادو نے کمال کردکھایا،آج تک ہم صرف کہانیوں میں پڑھتے اور بزرگوں سے بنگال کے جادو کے بارے میں سنتے آرہے تھے، لیکن گزشتہ روز ورلڈ کپ 2011کی ابتدائی تقریب کے موقع پر ڈھاکہ شہر میں لاکھوں افراد نے بنگال کے جادو کا کرشمہ دیکھا ۔ ۔ کل کے اس حیران کن منظر نے پوری دنیا کو مبہوت کردیا تھا اور سارے لوگوں کو بنگال کے جادو پر یقین ہو چلا ہے !
اردو میں کسی بھی مشکل ترین کام کو " ہاتھی کو رکشے میں بٹھانے" سے تعبیر کیا جاتا ہے،واقعی ورلڈ کپ 2011 کی میزبانی کسی بھی مشکل ترین کام سے کم نہیں،کل بنگال کے باشندوں نے یہ ذمہ داری اپنے سر لیکر دنیا پر ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں!!!
"محمدزاہر نورالبشر"

User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: بنگال کے جادو کا کمال ... ہاتھی کو رکشے میں بٹھادیا !!!

Post by چاند بابو »

ارے واہ بہت خوب،
بہت اچھا طرزِ تحریر ہے میں تو آخر تک کسی ایسی ویڈیو کے بارے میں سوچتا رہا جس میں ہاتھی کو رکشے میں بیٹھا دکھایا جائے گا۔

ایک طرف بلاشبہ یہ میزبانی ایک مشکل ترین کام ہے لیکن دوسری طرف اس ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ ملک میں آنے والی دولت کا اندازہ بھی کیجئے۔
ایک ایسا ملک جہاں ورلڈ کپ میچز ہوں گے بلاشبہ باہر سے بھاری مقدار میں سرمایا کاری حاصل کرنے میں سوفیصد کامیاب رہے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: بنگال کے جادو کا کمال ... ہاتھی کو رکشے میں بٹھادیا !!!

Post by نورمحمد »

شکریہ
Post Reply

Return to “نثر”