شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

تازہ ترین حالات و واقعات کی تصویر کشی، تبصرے ،تجزیئے اور بریکنگ نیوز
Forum rules
خبردار :
فحش اور دل آزار ویڈیوز شیئر کرنا سخت منع اور فورم کے قوانین کے خلاف ہے
انتظامیہ اردو نامہ فورم
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by نورمحمد »

فواد صاحب ... اس کالم کو بھی پڑھتے جائیں . . .

[link]http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=47&t=5010[/link]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
فواد
کارکن
کارکن
Posts: 83
Joined: Tue Dec 21, 2010 7:30 pm
جنس:: مرد

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by فواد »

چاند بابو wrote:
یہ بھی لکھ دو کہ روزانہ کتنے مسلمانوں کو صرف مذہبی تعصب کی بناء پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے،
[/color][/size]
Fawad – Digital Outreach Team –US State Department

جہاں تک امريکی عدالتوں اور امريکی نظام انصاف کا تعلق ہے تو ميں آپ کی توجہ اس جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ 911 کے واقعے کے بعد جسٹس ڈيپارٹمنٹ نے مسلم، عرب، مشرق وسطی اور ايشيا سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف تشدد کے واقعات کے ضمن ميں قريب 800 واقعات کی تحقيقات کروائ۔ اب تک ان ميں 48 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئ ہے اور 41 افراد کو سزائيں بھی دی جا چکی ہيں۔ 911 کے واقعے کے بعد جسٹس ڈيپارٹمنٹ نے تعصب پر مبنی واقعات ميں اسٹيٹ اور مقامی انتظاميہ کی مدد سے 160 مقدمات درج کيے ہيں۔

آپ اس بارے ميں تفصيلات اس ويب لنک پر پڑھ سکتے ہیں۔

http://www.keepandshare.com/doc/view.ph ... 34963&da=y


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDig ... 320?v=wall
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by چاند بابو »

فواد wrote: اب تک ان ميں 48 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئ ہے اور 41 افراد کو سزائيں بھی دی جا چکی ہيں۔ 911 کے واقعے کے بعد جسٹس ڈيپارٹمنٹ نے تعصب پر مبنی واقعات ميں اسٹيٹ اور مقامی انتظاميہ کی مدد سے 160 مقدمات درج کيے ہيں۔
بہت خوب پھر تو آپ کی عدالتیں واقعی کام کر رہی ہیں۔
لیکن تم کیا سمجھتے ہو کہ ہم یہ سمجھ لیں کہ وہ انصاف بھی فراہم کر رہیں ہیں؟؟
نہیں فواد صاحب ہم ایسا نہیں سمجھ سکتے کیونکہ ہمارے لئے ایک ٹرائل کیس ہی کافی ہے۔
جس عدالت نے بالکل ناکافی ثبوتوں اور صرف الزام لگانے والوں کے ثبوتوں کی بنا پر اتنے برس اس قتل کی کوشش میں اسے برسوں کی سزا سنا دی جس میں کوئی مرا ہی نہیں ہم اس عدالت کے قصیدے نہیں سن سکتے ہیں۔
اور جتنے مقدمات کی تم سماعت کی بات کر رہےوہ نا اب تک اس سے کہیں زیادہ تعداد میں تو اکیلے امریکہ میں مسلمان تعصب کی بھینٹ چڑھ کر جان گنوا چکے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by اعجازالحسینی »

یار یہ تو کتے کے بچے ہیں افغانستان میں 64 بچوں‌کو شھید کر ڈالا اور بعد میں کہتے ہیں کہ انہوں نے ڈرامہ کیا ہے کیا کوئی امریکی کتا اپنے بچے کو اسطرح جھلسا سکتا ہے ۔۔۔۔۔ جواب ہو گا کہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو پھر مسلمان اپنے بچوں کو ایسے کیوں کریں‌گے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس فوائد نے اسکا جوب نہیں‌دیا میرا تو خیال ہے کہ اسے فورم پر بلاک کر دیا جائے ۔۔۔۔کیوں‌۔۔۔۔یہ جب بھی آتا ہے ایسی گھٹیا باتیں کرتا ہے یہ ناقابل قبول ہوتی ہیں اس وقت دل یہ کرتا کہ کہ یہ سامنے ہو اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by نورمحمد »

فواد صاحب . . . جب خود پر گزرے گی تو پتہ چلے گا کہ تمہارا آقا ( امریکہ) کتنا انصاف پسند ہے . .

اعجاز بھائی . میری رائے ہے کہ "بلاک " نہ کیا جائے . ہو سکتا ہے کہ کسی دن کوئی بات اس کے دل پر لگے اور اس کی آنکھ کھل جائے .

اللہ اسے ہدایت عطا کرے . آمین
فواد
کارکن
کارکن
Posts: 83
Joined: Tue Dec 21, 2010 7:30 pm
جنس:: مرد

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by فواد »

اعجازالحسینی wrote:[center]Image[/center]
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ سياسی، سفارتی اور فوجی لحاظ سے بے گناہ افراد کی ہلاکت سے امريکہ کو کوئ فائدہ حاصل نہيں ہوتا۔ اس کے برعکس بےگناہ شہريوں کی ہلاکت سےدہشت گردوں کو جذبات بھڑکانے اور واقعے کو "استعمال" کرنے کا موقع فراہم ہو جاتا ہے۔

اتحادی افواج اور افغان افواج مشترکہ آپريشن سے پہلے وہ تمام ممکنہ اقدامات اٹھاتی ہيں جس کے نتيجے ميں شہريوں کی جان و مال کا تحفظ يقينی بنايا جا سکے۔ اس کے مقابلے ميں طالبان اور عسکريت پسند دانستہ عام شہريوں ہی کو اپنی کاروائيوں کا نشانہ بناتے ہيں۔

روزنامہ امت کی جس رپورٹ کا حوالہ آپ نے ديا ہے اس ضمن ميں آئ ايس اے ايف کے افغانستان ميں ترجمان رير ايڈمرل گريگ اسمتھ نے يہ واضح کيا ہے کہ جرنل پيٹرياس کی جانب سے ايس کوئ بات نہيں کہی گئ۔

ان کا بيان من وعن پيش ہے

"اتوار کے روز اين ايس سی کی ميٹينگ ميں جرنل پيٹرياس نے يہ بالکل نہيں کہا کہ کم سن بچوں کے ہاتھ اور پاؤں دانستہ جلا کر بے گناہ شہريوں پر تشدد کے واقعات کو تخليق کيا جاتا ہے۔ اس کے برعکس انھوں نے يہ بات کہی تھی کہ بچوں کے جسم پر موجود زخم استعمال ہونے والے ہتھياروں سے مطابقت نہيں رکھتے۔"

يہ امريکی حکومت کی پاليسی اور جرنل پيٹرياس کی حکمت عملی اور اپروچ ہی کا نتيجہ ہے کہ حاليہ دنوں ميں بے گناہ شہريوں کی ہلاکت کے واقعات میں قابل ذکر کمی آئ ہے۔ کسی بھی بے گناہ شہری کی ہلاکت کے واقعے کی صورت ميں ہم ذمہ داری قبول کرتے ہيں اور بے گناہ شہريوں کی حفاظت کو يقينی بنانے کے لیے ہر ممکن طريقہ اختيار کرتے ہيں۔ کسی بھی امريکی اور نيٹو فوج کی فوجی کاروائ کے نتيجے ميں عام شہریوں کی ہلاکت يقينی طور پر انتہائ افسوس ناک ہے۔ امريکی حکومت ايسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہو ممکن کوشش کر رہی ہے۔

کيا القائدہ اور طالبان کے ليڈروں سے توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ ان بے گناہ نمازيوں کے ساتھ ان بے شمار بے گناہ شہريوں کی ہلاکت کو بھی تسليم کريں جو ان کے آپريشنز کے نتيجے ميں آۓ دن ہلاک ہو رہے ہيں؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDig ... 320?v=wall
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by نورمحمد »

فواد wrote:
اعجازالحسینی wrote:[center]Image[/center]
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department
کيا القائدہ اور طالبان کے ليڈروں سے توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ ان بے گناہ نمازيوں کے ساتھ ان بے شمار بے گناہ شہريوں کی ہلاکت کو بھی تسليم کريں جو ان کے آپريشنز کے نتيجے ميں آۓ دن ہلاک ہو رہے ہيں؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDig ... 320?v=wall

فواد صاحب : چلو میں مان لیتا ہوں کہ( بقول آب کے) القاعدہ اور طالبان دہشتگرد ہیں اور پاک میں ان کی وجہ سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں - مگر بات یہ ہے کہ جتنی ہلاکتیں القاعدہ و طالبان اپنی پوری زندگی میں نہیں کر پائے اس سے ہزار گناہ ہلاکتیں امریکہ نے افغانستان و عراق میں 2 سے 3 سال کے اندد کی ہیں -

مگر تم لوگ تو یہ ہی کہو گے نا کہ ہم لوگ تو دودھ کے دھلائے ہیں - دہشت گرد تو وہ جاہل القاعدہ و طالبان والے ہیں -

آخر ایسی کون سی بات ہے جو آپ کو امریکہ کی طرف داری کرنے پر آمادہ کرتی ہے - اللہ آپ کو صحیح سمجھ عطا کرے -آمین
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by چاند بابو »

نور محمد بھیا وہ چیز پیسہ ہے جس کی خاطر یہ اپنی غیرت بیچ چکا ہے۔

اور جس طرح کی بھونڈی دلیلیں یہ اور اس کے آقا لے کر آتے ہیں یہ بھی شرمناک ہیں۔
اب اس کی یہ دلیل کہ بچوں کے جسم پر موجود زخم استعمال ہونے والے ہتھياروں سے مطابقت نہيں رکھتے۔
یہ بذاتِ خود خباثت سے بھری پڑی ہے۔ بات سیدھی کرو یا اسے گھما پھرا کر اس کا مطلب ایک ہی بنتا ہے۔
اگر یہ زخم ان کے استعمال ہونے والے ہتھیاروں سے نہیں بنے تو اس کا مطلب بھی یہی ہے جو اخبار نے لکھا ہے کہ یہ زخم ان بچوں کے والدین نے خود اپنے بچوں پر لگائے ہیں۔
اور ایسا ہو بھی سکتا ہے کوئی بھی امریکہ کو بدنام کرنے کے لئے ایسا کر سکتا ہے آپ کل کلاں اپنے بچے کا بازو اتار دیں اور کہیں کہ یہ امریکہ نے کیا ہے تو اس کا کیا مطلب کیا یہ واقعی امریکہ نے کیا ہے نہیں یہ تو آپ نے امریکہ بہادر کو بدنام کرنے کی ایک سازش کی ہے نا۔
اور اگر کل کلاں فواد اپنے معصوم پچے کا گلا کاٹ ڈالے اور پھر کہے کہ یہ تو جناب طالبان کی کاروائی ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ یہ کام کیا بھی طالبان نے ہی ہے بلکہ یہ تو فواد نے انہیں بدنام کرنے کی ایک کوشش کی ہے۔
فواد لعنت ہے تم پر اور تمہاری حکومت کے بیانات پر۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by علی خان »

فواد آج تمھارے آقا نے خود مسٹر کرزئی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کی ہے، اور ان اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اور تم ہر وقت یہی کہتے ہوں کہ ان موصوم لوگوں کی موت سے تم لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہے. تو یہ بھی تمھاری خبائث ہے، کیونکہ اس طریقےسے بھی مسلما ن کم ہو رہیں ہیں.تمھاری امریکہ بہادر کی پالیسی ہی یہی ہے کہ کسی بھی طریقے سے مسلمانوں کی تعداد کو کم کیا جائے، تم خود سوچو ان چند سالوں میں تقریبا 10لاکھ مسلمان عراق میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی نظر ہو گئے، کتنے سائنسدان اور عظیم لوگ کو چپ کرکے مارا گیا، انکی ساری لائبریریاں اور تمام ریسرچز کو تم لوگ چرا کر اپنے ملک لے گئے ہوں. تم لوگ تو مارتے ہی اس لئے ہوں کہ یہ کل کلاں کو دہشت گرد ہی بنے گا، تو کل کو دہشت گرد بننے سے پہلے آج ہی اسکو ہتم کردوں، تاکہ نہ رہے بانس اور نہ بجے بانسری.

یہ تو تم لوگوں کا قانون ہے، کہ اگر کوئی کل کو کوئی حملہ کر سکتا ہے، تو اس سے اچھا ہے کہ آج ہی جاکر اسے اس کے ہی ملک میں ختم کردوں. کیا یہ امریکہ کی پالیسی نہیں ہے، (ہے کیوں نہیں ہے) اور تمام تھماری پالیسی ہی ہے.

میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by علی عامر »

دوستو ... فواد جس کا کھائے گا .... اُسی کا دم بھرے گا ....

امریکہ نے مسلمانوں کو جاب پر رکھا ہی اسی لئے ہے کہ دیگر مسلمانوں کو ہیپناٹائز کر کے انہیں امریکہ کی غلامی پر مجبور کر سکیں ...

اور فواد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ... p:a:t:a:i
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image


Image[/center]
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
فواد
کارکن
کارکن
Posts: 83
Joined: Tue Dec 21, 2010 7:30 pm
جنس:: مرد

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by فواد »

اشفاق علی wrote:
انکی ساری لائبریریاں اور تمام ریسرچز کو تم لوگ چرا کر اپنے ملک لے گئے ہوں. [/size][/color]

Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

جہاں تک عراق کے حوالے سے راۓ کا اظہار کيا گيا ہے تو اس ضمن ميں يہ واضح کر دوں کہ اکتوبر 2008 ميں امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے "عراق کلچرل ہيريٹج پراجيکٹ" کا باقاعدہ آغاز کيا تھا۔ بغداد ميں امريکی سفارت خانے کے توسط سے امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے عراق کے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کی عمل ميں معاونت کی غرض سے باقاعدہ منصوبہ تشکيل ديا۔ ايک غير سرکاری عراقی تنظيم انٹرنيشنل ريليف اينڈ ڈيويلپمنٹ کو اس مقصد کے لیے 13 ملين ڈالرز کی رقم فراہم کی گئ۔

امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ عراقی عوام کے شانہ بشانہ ملک کے قيمتی تاريخی ورثے کی حفاظت کے عمل ميں شامل ہے۔

"عراق کلچرل ہيريٹج پراجيکٹ" کے ذريعے امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے بے شمار امريکی ثقافتی تنظيموں سے شراکت کے ذريعے عراق کی وزارت ثقافت اور اسٹيٹ بورڈ آف انٹيقس اينڈ ہيرٹيج سے تعاون کے عمل کو فروغ ديا ہے تا کہ عراق نيشنل ميوزيم کی صلاحيتوں ميں اضافہ کيا جا سکے۔

يہ تمام کاوشيں اور منصوبے امريکی عوام کی عراق کے لوگوں کے ليے احترام کا آئينہ دار ہيں جو ايک ايسی ثقافت اور تاريخ کے امين ہيں جسے دنيا بھر ميں قابل احترام سمجھا جاتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDig ... 320?v=wall
فواد
کارکن
کارکن
Posts: 83
Joined: Tue Dec 21, 2010 7:30 pm
جنس:: مرد

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by فواد »

اشفاق علی wrote:
تم خود سوچو ان چند سالوں میں تقریبا 10لاکھ مسلمان عراق میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی نظر ہو گئے، [/size][/color]
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ميں آپ کو ايسے بہت سے اعداد وشمار دے سکتا ہوں جن کے ذريعے آپ عراق کی موجودہ صورت حال اور صدام کے دور حکومت کا تقابلی جائزہ لے سکتے ہيں ليکن ميرے خيال ميں اس ضمن ميں عراق کے عوام کے منتخب نمايندے کی راۓ پڑھ لينا زيادہ مناسب ہے۔

دسمبر 7 2008 کو عراق کے وزير اعظم نے اقوام متحدہ کی سيکورٹی کونسل کے صدر کو ايک خط لکھا تھا جس ميں انھوں نے اس راۓ کا اظہار کيا۔

"عراق کی حکومت اور عوام کی جانب سے ميں ان تمام ممالک کی حکومتوں کا شکريہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کے اہم کردار اور کوششوں کے سبب عراق کو استحکام اور محفوظ بنانے کے عمل ميں مدد ملی ہے۔ ميں براہراست ان افواج کا بھی شکريہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے عراق ميں اپنی زمينی، بحری اور فضائ موجودگی کے دوران خدمات انجام ديں۔ يہ امر قابل ذکر ہے کہ عراق پچھلے دور حکومت کے دوران برسا برس تک تنہا رہنے کے بعد معيشت کے استحکام کے ليےعالمی برادری کے ساتھ شراکت داری کے نۓ روابط قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے"۔

اس بات کا دعوی کوئ نہيں کر سکتا کہ عراق کی صورت حال "بہترين" ہے اور حکومتی خدوخال کے حوالے سے تمام مسائل حل ہو گۓ ہيں۔ يہ بھی ياد رہے کہ عراقی معاشرہ اس وقت بھی ان انتہا پسند تنظيموں سے مسلسل نبردآزما ہيں جو کسی جمہوری نظام پريقين نہيں رکھتيں۔ لیکن بہرحال ايک جمہوری نظام کی بنياد رکھ دی گئ ہے۔

اگر آپ عراق کے ماضی کے سياسی عمل کا جائزہ ليں تو يہاں پر انتخابی عمل اسلحہ بردار دہشت گردوں کے ذريعے انجام پاتا تھا۔ اس ضمن ميں ان نام نہاد انتخابات کا ذکر کروں گا جب صدام حسين نے اپنے آپ کو 99 فيصد ووٹوں سے کامياب قرار ديا تھا۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDig ... 320?v=wall
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by نورمحمد »

p:a:t:a:i p:a:t:a:i p:a:t:a:i
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by چاند بابو »

بہت خوب فواد بہت اچھی ریاست ہے تمہاری یہ تو تم ان لوگوں پر احسان پر احسان کیئے جا رہے ہو وہ تو تمہارے احسانوں تلے دب چکے ہیں۔
ابے الو کے پٹھے وہ تمہارے احسانوں تلے نہیں بلکہ ان سماجی، اقتصادی و معاشی دیواروں تلے دب چکے ہیں جنہیں تم نے اپنی تیل کی ہوس کی خاطر پاش پاش کر دیا۔
بات ہمیشہ وہاں سے کرتے ہو جہاں سے تمہارے پاس اس کا کوئی جھوٹا سچا جواب ہوتا ہے اور جس کا جواب تم اور تمہارے آقا دینے سے قاصر ہیں ان الفاظ کو چھیڑتے تک نہیں۔
اصل چہرہ میں دکھاتا ہوں تمہیں تمہارا۔

دوسری جنگِ عظیم کا اختتام امریکہ کی وحشت و بربریت سے بھر پور کارروائی کا آغاز ہیروشیما اور ناگا ساکی پر ایٹم بم گرانے سے ہو ا، جس سے چار لاکھ دس ہزار لوگ (HIBAKUSHA) اب تک ہلاک ہو چکے ہیں ۔جس جگہ مائیں آج بھی معذور بچے پیدا کر رہی ہیں ۔یہی واقعہ دنیا میں امریکی غلبہ کا باعث بنا ۔جس سے اس کی بدمعاشی مسلم ہوئی۔اس کے سامنے کسی کو بھی بولنے کا یارا نہ رہا۔اسی دور میں روس نے بھی ایٹمی طاقت بن کر اس امریکی غلبے کو چیلنج کیا تودنیا دو حصوں میں تقسیم ہوئی جسے معاشی نظام کی تقسیم کا نام دیا گیا۔کیپیٹلزم کو امریکہ نے لیڈ کیا اور کمیونزم کو روس نے۔یہی معاشی نظام کی جنگ ان گنت انسانوں کی موت اور بے شمار ملکوں کی تنزلی کا باعث بنی۔دوسری جنگ ِعظیم میں ویت نام جو فرانسیسی قبضے سے نکل کر جاپان کے قبضے میں چلا گیاتھا۔2ستمبر1945 ءکوجاپان کے ہتھیار ڈالنے کے بعد اس نے اپنی آزادی کا اعلان4ستمبر1945ءکو انہی الفاظ میں کیا ،جس میں امریکی آزادی کا اعلان کیا گیا تھایعنی تمام انسان برابر ہیں اور انسان کے خالق نے اس کے چند بنیادی حقوق متعین کئے ہیں جن میں زندہ رہنا ،آزاد رہنا اور اپنی پسند کے مطابق خوش رہنا شامل ہے) یہ آزادی کا اعلان امریکہ کو انتہائی ناپسند گزرا اور اس نے جنگِ عظیم کے اپنے اتحادی فرانس کو ویت نام پر دوبارہ قبضے کے لئے اکسایا۔جب یہ کام فرانس نہ کر سکا تو امریکہ نے ویت نام پر خود حملہ کر دیا۔اور جو مظالم یہاں کی عوام پر ڈھائے گئے وہ رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے ایک کلنک کا ٹیکہ رہیں گے۔اس جنگ میں جو تقریباًدودہائیوںسے زیادہ عرصہ تک ہوتی رہی 34لاکھ انسان مارے گئے جس کے لئے ایک کروڑ ٹن بم برسائے گئے ۔دو کروڑ 90لاکھ گیلن کینسر کا باعث بننے والا کیمیکل (ORANGE)سپرے کیا گیا۔4لاکھ ٹن نیپام بم برسائے گئے۔اتنا کچھ کرنے سے بھی جب امریکہ کی انسانی خون کی پیاس ختم نہ ہوئی تو اس نے 1963ءمیں ویت نام کے ہمسائے لاﺅس اور کمبوڈیا پر اس جرم کی پاداش میں کہ وہاں مفلوک الحال ویت نامی پناہ گزین ہیںاور امریکہ کے لئے خطرہ ہیںاس نے ان پر حملہ کر دیا۔لاﺅس کی جنگ جو 1973تک چلی میں 20لاکھ ٹن بم برسائے گئے۔5لاکھ 80ہزار فضائی بم مشن بھیجے گئے۔اور ان9سال کے عرصہ میں ہر آٹھویں منٹ پر ایک فضائی حملہ بنتا ہے اس جنگ میں دس لاکھ لاﺅس کے باشندے بے موت مارے گئے ۔اسی دوران کمبوڈیا کی جنگ جو 1964ءسے 1975ءتک رہی میں 30لاکھ ٹن بارود کمبوڈیا پر گرایا گیا ۔اس میں بھی دس لا کھ کمبوڈین مارے گئے۔اسی طرح جنوبی کوریا نے بھی6 ستمبر 1945ءمیں آزادی کا اعلان کیاتو اعلانِ آزادی کے دو دن بعد ہی 72ہزار امریکی فوجی جنوبی کوریا میں داخل ہوگئے اور وہاں سنج مین ری(syngman rhee) کی قیادت میں کٹھ پتلی حکومت قائم کروائی ۔جس میں ڈھائی سے پانچ لاکھ افراد قتل ہوئے ۔اسی دوران شمالی کوریا پر بھی حملہ کیا گیا۔اور امریکی B-29بمبار 800ٹن بارود روزانہ کوریا پر گراتے رہے۔جس کے علاوہ 6لاکھ ٹن نیپام بم بھی گرائے گئے۔جس سے 30لاکھ کورین اور 10لاکھ چینی باشندے ہلاک ہوئے۔امریکی خون آشامی یہیں پر بس نہیں ہوئی 1979میں افغانستان پر روسی قبضے کے خلاف پاکستان کو کھڑا کیا ۔اور اسے ہر طرح کی امداد دے کر روس کے خلاف جنگ کروائی ۔اس میں گو براہِ راست امریکی فوجی شامل نہیں تھے۔لیکن اسلحہ ،گولہ بارود ،پیسہ اور Intelegance ذرائع استعمال ہونے سے امریکہ کی حیوانی جبلت کی تسکین ہو تی رہی ۔اور اس سے پاکستان کی قوم اور فوج کو تاریخ کے بد ترین بحرانوں میں مبتلا ہونا پڑا جس کے نتائج آج بھی بھگت رہے ہیں ۔دریں اثنا ء22ستمبر 1980ءکو عراق کو اکسا کر ایران پر حملہ کروایا اور اس 8سالہ جنگ جو کہ 20اگست 1988ءکو ختم ہوئی میں تقریباً دس لاکھ ایرانی مارے گئے یا زخمی ہوئے اور اسی طرح 3سے 5لاکھ عراقی بھی لقمہ اجل بن گئے۔اس وقت عراق کے کیمیکل ہتھیار (MUSTARD GASS) ایرانیوں اور کردوں کے خلاف استعمال ہونے کے باوجود امریکہ اور UNITED NATION کو نظر نہیں آئے۔کیونکہ اس وقت عراق کی حیثیت ایران کے مقابلے میں کم تر برائی کی سی تھی۔2اگست 1990ءکو کویت پر عراقی قبضے کے خلاف عراق پر جنگ مسلط کی گئی جو کہ 28 فروری1991ءتک رہی ۔اس دوران بھی لاکھوں لوگ لقمہ اجل ہوئے۔عراق پر دوسری جنگ مسلط ہونے تک معاشی پابندیوں کے ضمن میں اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق ایک سے ڈیڑھ ملین معصوم عراقی دوائیوں اور خوراک کی عدم دستیابی کی بناءپر مر گئے ۔عراق پر دوسری جنگ مسلط ہونے سے اب تک تقریباً ساڑھے تیرہ لاکھ عراقی مارے جا چکے ہیں ۔اور افغانستان میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔یہ گزشتہ تقریباً 70سالوں کی امریکی وحشت و بربریت کی داستان ہے۔جو اس وقت بھی افغانستان اور عراق میں قتل و غارت کا بازار گرم کئے ہوئے ہے۔
امریکہ کی نام نہاد ”مصنفانہ جنگوں’ ‘ کاریکارڈ یہ ہے کہ1951 میں امریکہ نے کوریا میں امن قائم کرنے کے نام پر جنوبی کوریا کو شمالی کوریا سے بچانے کے لئے اپنی فوجیں بھیجیں۔ کوریا کی اس جنگ میں 20 لاکھ کوریائی اور ڈیڑھ لاکھ چینی باشندے ہلاک ہوئے۔
1946 میں ویت نام کو امریکہ نے اپنی جارجیت کا نشانہ بنایا۔ اس جنگ میں بھی مرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ تھی ہلاک ہونے والے 12لاکھ فوجی اس کے علاوہ تھے۔
1980میں ایران کے اسلامی انقلاب کو سبو تاج کرنے کے لئے امریکہ نے عراق کو اسلحہ دے کر اْکسایا اور اس دس سالہ جنگ میں بھی جانبین کے ہزاروں لوگ ہلاک ہوگئے۔ 1991میں عراق کو کویت سے لڑا دیا اور کویت میں قیام امن کے بہانے عراق پر چڑھائی کردی ہزاروں عراقی ہلاک ہوئے اور جنگ کا پورا خرچہ امریکہ نے کویت اور سعودی عرب سے وصول کیا۔
2001میں القاعدہ کے بہانے افغانستان پر حملہ کیا اور 2003میں نام نہاد Wmd|sکو ضائع کرکے مغربی دنیا کے تحفظ کے نام پر پھر عراقیوں کا قتل عام کیا۔ گزشتہ آٹھ برسوں میں القاعدہ کا تیا پانچہ ہوسکا نہ اس کے لیڈر اسامہ بن لادن اور ایمن ظواہری مارے جاسکے نہ عراق میں تباہ کن ہتھیاروں کے کسی ذخیرے Wmd|sکا کوئی سراغ ملا لیکن افغانستان وعراق میں مجموعی طو رپر تیس لاکھ سے زائد بے گناہ لوگ ضرور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے او راب ایران ، یمن سوڈان ، شام لبنان اور پاکستان کی باری ہے۔
صرف پاکستان میں آج تک امریکی ڈراون حملوں میں ہزاروں بے گناہ مارے جا چکے ہیں ممکن ہے ان میں چند واقعی دہشت گرد بھی ہوں لیکن اکثریت وہ تھے جنہیں جنازوں، شادیوں اور مدرسوں پر بم برسا کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Zarah-e-bey Nishan
کارکن
کارکن
Posts: 148
Joined: Fri Nov 27, 2009 9:10 pm

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by Zarah-e-bey Nishan »

بھا ئی جان اگر آپ پورے عدادوشمار نکالیں تو 70سا ل میں امریکہ بہادر نے 25000000 سے بھی زیادہ انسا ن راہِ عدم کو روانہ کئے۔اور فواد ابھی بھی اس کی حما ئت کرتا ہے
اس نے عراق وزیراعظم کا حوالہ دیا تو میں اسے بتانا چا ہتا ہوں کہ جب ہلاکو خان نے بغداد پر حملہ کیا ۔
اس وقت بھی ایسے لوگ موجود تھے جنہوں نے اس حملے کی حمایت کی تھی
یہی بس نہیں اس وقت کے خلیفہ کے وزیراعظم نے ہلاکو خان سے ساز باز کر کے خلیفہ کو مشورہ دیا کہ تین لاکھ فوج خزانے پر بوجھ ہے اور اس طرح
اس نے پوری کی پوری فوج چند ہزار کے علاوہ گھر بھیج دی اور ہلاکو کا راستہ صاف کر دیا اور اس نے جو حال پھر بغداد کا کیا وہ سب جانتے ہیں
[center]کٹی اِک عمر بیٹھے ذات کے بنجر کناروں پر
کبھی تو خود میں اُتریں اور اسبابِ زیاں ڈھونڈیں[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by چاند بابو »

بہت خوب سلیم بھیا آپ نے اپنی تحریر میں جن ابن الوقت قسم کے لوگوں کا ذکر کیا ہے یہ فواد بھی انہی میں سے ایک ہے۔
اسے اس بات سے کوئی سروکار نہیں ہے کہ امریکی اس کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کیا ظلم و ستم ڈھارہے ہیں،
اسے ہے تو صرف اپنی نوکری پیاری ہے اس وہ ڈالر پیارے ہیں جو اس جیسے دلالوں کے لئے امریکی حکومتیں ہمیشہ مختص رکھتی ہیں۔
اسے چاہے کچھ بھی کہہ لو یہ اپنی بات پر ہی اڑا رہے گا کیونکہ اس کا دین ایمان ہی پیسہ ہے،
اس جیسے لوگ پیسے کے لئے اپنی عزت تک بیچ دیتے ہیں یہ تو ابھی صرف الفاظ کا سودا ہی کر رہا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
فواد
کارکن
کارکن
Posts: 83
Joined: Tue Dec 21, 2010 7:30 pm
جنس:: مرد

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by فواد »

چاند بابو wrote:
۔عراق پر دوسری جنگ مسلط ہونے سے اب تک تقریباً ساڑھے تیرہ لاکھ عراقی مارے جا چکے ہیں [/color][/size]

Fawad – Digital Outreach Team – US State Department


کسی بھی عراقی شہری کی ہلاکت يقينی طور پر قابل مذمت ہے۔ ليکن يہ حقیقت ہے کہ عراق ميں زيادہ تر شہريوں کی ہلاکت دہشت گرد تنظيموں کی کاروائيوں کا نتيجہ ہے جو دانستہ بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنا رہے ہيں۔ کار بم دھماکوں اور اغوا براۓ تاوان ميں ملوث يہ لوگ صرف اور صرف اپنی مرضی کا نظام نافذ کرنے ميں دلچسپی رکھتے ہيں۔

ميں آپ کو ايک عراقی تنظيم کی ويب سائٹ کا لنک دے رہا ہوں جس کا امريکی حکومت سے کوئ تعلق نہيں ہے۔ اس ويب سائٹ پر آپ عراق ميں ہلاک ہونے والے تمام شہريوں کے نام، ان کے کوائف اور ان واقعات کی تفصيل پڑھ سکتے ہيں جن کے نتيجے ميں يہ شہری ہلاک ہوۓ۔ يہ اعداد وشمار آپ کو عراق ميں بے گناہ شہريوں کے حوالے سے حقيقی صورت حال سمجھنے ميں مدد ديں گے۔

http://www.iraqbodycount.org/database/

عراق جنگ کے آغاز سے اب تک قريب 95 ہزارعراقی ہلاک ہو چکے ہيں۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ يہ ايک عظيم سانحہ ہے۔ بے گناہ شہريوں کی موت اس ليے بھی قابل مذمت ہے کيونکہ فوجيوں کے برعکس وہ ميدان جنگ کا حصہ نہيں ہوتے۔ اس وقت عراق ميں بے شمار مسلح گروپ دہشت گردی کی کاروائيوں ميں دانستہ بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنا رہے ہيں۔ عراق ميں موجود ان تنظيموں کے نام اور انکی کاروائيوں کے نتيجے ميں ہلاک ہونے والے عراقيوں کے حوالے سے کچھ اعداد وشمار۔

http://img76.imageshack.us/my.php?image ... 002if6.jpg

ايران عراق جنگ ، الانفال کی تحريک يا 1991 ميں ہزاروں کی تعداد ميں عراقی شيعہ برادری کا قتل عام اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر صدام کا دور حکومت مزيد طويل ہوتا تو بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہتا۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDig ... 320?v=wall
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شاہ محمود قریشی کے الفاظ (فواد کیلئے)

Post by چاند بابو »

فواد wrote:کسی بھی عراقی شہری کی ہلاکت يقينی طور پر قابل مذمت ہے۔ ليکن يہ حقیقت ہے کہ عراق ميں زيادہ تر شہريوں کی ہلاکت دہشت گرد تنظيموں کی کاروائيوں کا نتيجہ ہے جو دانستہ بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنا رہے ہيں۔ کار بم دھماکوں اور اغوا براۓ تاوان ميں ملوث يہ لوگ صرف اور صرف اپنی مرضی کا نظام نافذ کرنے ميں دلچسپی رکھتے ہيں۔
سب لوگ تالیاں بجاؤ امریکی معصومیت پر کیونکہ انہوں نے لوگوں کو ہلاک نہیں کیا ہے بلکہ یہ تو دہشت گردوں کی کاروائی تھی۔
جب امریکہ نے عراق پر چڑھائی نہیں کی تھی یہ کام تو تب بھی جاری تھا تب بھی روز ہزاروں لوگ مارے جاتے تھے،
اور جب یہ وہاں آئے تب انہی دہشت گردوں کے پاس ہی تو وہ ایٹمی ہتھیار تھے جو تلاش کرنے امریکی افواج وہاں اتری تھیں۔
یہ دہشت گرد تو ان کی آمد ہے پہلے بھی اپنی مرضی کا نظام نافذ کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔
یہ معصومین تو صرف ان عراقی غریب عوام کو بچانے آئے تھے ان کے قہر سے۔
لعنت ہے ان جھوٹوں پر۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “کرنٹ افیئرز : ویڈیوز”