کتنے بن جلائے گی ، اک شرار کی وحشت ------- تازہ غزل --- م۔م۔

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

کتنے بن جلائے گی ، اک شرار کی وحشت ------- تازہ غزل --- م۔م۔

Post by م۔م۔مغل »

[center]غزل

انحصار کرنے کو تھی بہار کی وحشت
میں نے اور وحشت سے استوار کی وحشت

چاپ جب سلگتی ہو ، آہٹیں سسکتی ہوں
آنکھ میں اترتی ہے ، اشکبار کی وحشت

خامشی کے سرمائے دشتِ جاں میں چھوڑ آئے
اب نئے سفر پر ہے ، کاروبار کی وحشت

بے کلی فغاں کرنے میرے دل تک آپہنچی
اور میں نے مجبوراً ، اختیار کی وحشت

میں بھلا کہاں جاؤں، بستیوں پہ پہرہ زن
بام و در کی خاموشی، رہگزار کی وحشت

منفعت کا دکھ آخر کیوں جہان میں بانٹوں
میں نے خود اگائی تھی اعتبار کی وحشت

اے فشانِ کوہِ عشق بات کیا ہے آخر کیوں
عمر بھر سلگتی ہے ، انتظار کی وحشت

کچھ خبر تو ہو آخر کس لیے دھڑکتی ہے
اے ٍغزالِ دشتِ دل ، بار بار کی وحشت

اے زمینِ نومردہ کچھ توبول آنکھیں کھول
میں کہاں چھپاؤں گا شہریار کی وحشت

پات پات پر محمود ایک خوف رقصاں ہے
کتنے بن جلائے گی اک شرار کی وحشت
م۔م۔مغل

آپ احباب کی گراں قدر رائے اور نقد ونظر کا منتظر ہوں [/center]
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

[center]
خامشی کے سرمائے دشتِ جاں میں چھوڑ آئے
اب نئے سفر پر ہے ، کاروبار کی وحشت
[/center]

[center]
کچھ خبر تو ہو آخر کس لیے دھڑکتی ہے
اے ٍغزالِ دشتِ دل ، بار بار کی وحشت
[/center]

بہت خوب محترم م۔م مغل صاحب آپ نے تو بہت کمال لکھا ہے آپ واقعی بلاشبہ بلا کے ہنرمند ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بے حد حسین پیرائے کے شاعر بھی ہیں۔ بہت شکریہ اردونامہ پر اپنی خوبصورت غزل شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

واہ، مغل صاحب۔
بہت ہی عمدہ غزل شئیر کرنے کے لیئے شکریہ۔
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

چاند بابو wrote:[center]
خامشی کے سرمائے دشتِ جاں میں چھوڑ آئے
اب نئے سفر پر ہے ، کاروبار کی وحشت
[/center]

[center]
کچھ خبر تو ہو آخر کس لیے دھڑکتی ہے
اے ٍغزالِ دشتِ دل ، بار بار کی وحشت
[/center]

بہت خوب محترم م۔م مغل صاحب آپ نے تو بہت کمال لکھا ہے آپ واقعی بلاشبہ بلا کے ہنرمند ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بے حد حسین پیرائے کے شاعر بھی ہیں۔ بہت شکریہ اردونامہ پر اپنی خوبصورت غزل شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
بہت بہت شکریہ چاند بھائی۔
آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی کیلیے ممنون ہوں۔
آپ کا بھائی ۔
م۔م۔مغل
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

رضی الدین wrote:واہ، مغل صاحب۔
بہت ہی عمدہ غزل شئیر کرنے کے لیئے شکریہ۔
میرے محترم رضی الدین بھائی۔۔
آپ کی محبت ہے ۔ ورنہ من آنم کہ من دانم
اظہارِ پسندیدگی کیلیے ممنون ہوں۔
والسلام
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
مجیب منصور
مشاق
مشاق
Posts: 2577
Joined: Sat Aug 23, 2008 7:45 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی۔خیرپور۔سندہ
Contact:

Post by مجیب منصور »

محبتوں والے دلوں میں بسنے والے مغل صاحب
کیا ہوگیا ہے آپ کو بلکل کہیں بھی نظر نہیں آرہے؟
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

مجیب منصور صاحب
میں یہیں ہوں جناب آپ کے ہمراہ ۔
کراچی (ملک بھر میں بھی) میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ
بدترین ہوچلی ہے ۔۔ بجلی اجازت دے تو حاضر ہوں‌ناں۔
آپ کی محبتوں اور یاد آواری کیلیے ممنو ن ہوں
والسلام
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

م۔م۔مغل wrote:مجیب منصور صاحب
میں یہیں ہوں جناب آپ کے ہمراہ ۔
کراچی (ملک بھر میں بھی) میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ
بدترین ہوچلی ہے ۔۔ بجلی اجازت دے تو حاضر ہوں‌ناں۔
آپ کی محبتوں اور یاد آواری کیلیے ممنو ن ہوں
والسلام
بجلی کا بحران ہمارے ملک میں بھی میں بھی ہے مغل بھائی۔
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

رضی الدین wrote:
م۔م۔مغل wrote:مجیب منصور صاحب
میں یہیں ہوں جناب آپ کے ہمراہ ۔
کراچی (ملک بھر میں بھی) میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ
بدترین ہوچلی ہے ۔۔ بجلی اجازت دے تو حاضر ہوں‌ناں۔
آپ کی محبتوں اور یاد آواری کیلیے ممنو ن ہوں
والسلام
بجلی کا بحران ہمارے ملک میں بھی میں بھی ہے مغل بھائی۔
ہاں یہ تو ہے ۔۔ مگر دوست اتنا تو نہ ہوگا جو حال یہاں ہے ۔
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

مغل بھیا کی بات بالکل درست ہے رضی بھیا شاید وہ عذاب آپ پر ابھی مسلط نہیں ہوا ہے جو ہم لوگوں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ ہمارے ہاں تو اب یہ صورتِ حال ہے کہ چوبیس میں سے دو سے تین گھنٹے بجلی آتی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت ہی افسوس ناک بات ہے۔ بجلی بنا تو زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے۔
کاش حکومتیں عوام کی پریشانی کی طرف توجہ دیتے۔
kmazizi
کارکن
کارکن
Posts: 80
Joined: Sun Jan 04, 2009 5:37 pm

Post by kmazizi »

شکریہ !واقعی بہت اچھی غزل ہے مغل بھائی۔
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

بہت شکریہ ایڈمن دھہم صاحب
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
تبسم
کارکن
کارکن
Posts: 30
Joined: Thu Mar 13, 2008 12:56 am
جنس:: مرد
Location: بورے والہ
Contact:

Post by تبسم »

بہت خوب مغل صاحب
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

بہت بہت شکریہ ، بڑی محبت رفیع تبسم صاحب ، مولیٰ سلامت رکھے ، سدا شادو آباد رہیں۔
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Post by شازل »

اس وقت ہمارا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے
گھر سے نکلنے کے بعد کوئی پتہ نہیں کہ لوٹیں گے بھی یا نہیں
لوگوں کے انہیں جذبات کو آپ کوئی رنگ دے دیں تو
کیا ہی بات ہوگی۔
م۔م۔مغل
کارکن
کارکن
Posts: 71
Joined: Sat Mar 29, 2008 2:18 pm
جنس:: مرد
Location: شمالی ناظم آباد، مصطفٰے آباد، کراچی پاکستان
Contact:

Post by م۔م۔مغل »

بہت شکریہ شازل ، آپ کا کہا سر آنکھوں پر ، میں نے اس عرصے میں تازہ کلام شاید یہاں نہیں پیش کیا انشا اللہ فرصت ملتے ہی پیش کرتا ہوں امید ہے آپ کی رائےمجھے مہمیز دے گی ۔ شکریہ
میرا اظہاریہ " ناطقہ "
Image
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Post by شازل »

شکریہ انشاءاللہ آپ جلد ہی میری خواہش کو مکمل کردیں گے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بہت خوب م۔م مغل بھیا آپ کے تازہ کلام کا انتظار رہے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بوبی
دوست
Posts: 235
Joined: Sat Aug 15, 2009 2:13 am

Re: کتنے بن جلائے گی ، اک شرار کی وحشت ------- تازہ غزل --- م۔م۔

Post by بوبی »

بہت ہی عمدہ م م مغل بھائی زبردست
میں ہاں کمی کمین اے ربَ میری کی اوقات
اُچا تیرا نام اے ربَ اُچی تیری ذات
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”