انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

کمپیوٹر ہارڈویر اور سافٹ وئیرز پر تبصرے
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by یاسر عمران مرزا »

السلام علیکم

میں آپ سے اپنا تازہ ترین پراجیکٹ شئر کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ میں‌ آپکو او ایس کامرس کی چیدہ چیدہ خصوصیات سے بھی آگاہ کروں گا.

http://urdublogz.com/shop/

فی الوقت یہ میری اپنی ڈومین پر موجود ہے، تاہم جلد ہی میں اسے متعلقہ کمپنی کے ہوسٹنگ اور ڈومین پر شفٹ کر دوں گا۔ اس پراجیکٹ کے لیے ایک مفت ٹیمپلیٹ میں نے ٹیمپلیٹ مانسٹر کی ویب سائٹ سے لی ہے۔یہ ایک او ایس کامرس پر مشتمل آن لائن دکان ہے، جس پر صارفین آن لائن خریداری کر سکتے ہیں۔ او ایس کامرس OsCommerce ورڈ پریس اور جملہ کی طرز کا ایک سی ایم ایس یعنی کانٹینٹ مینجیمنٹ سسٹم ہے۔ تاہم یہ ان دونوں کی طرح کی سہولیات نہیں دیتا، بلکہ اس میں فقط انٹرنیٹ سٹور طرز کی ویب سائٹ بنائی جا سکتی ہے۔ ڈویلپرز کا ایک گروپ کافی عرصے سے اس سافٹ وئر کی ڈویلپمینٹ کر رہا ہے اور اس کو مفت انٹرنیٹ پر دستیاب کر رہا ہے۔

او ایس کامرس میں ٹیمپلیٹس وغیرہ کا آپشن موجود تو ہے، تاہم یہ ورڈ پریس کی طرح برق رفتار اور آسان نہیں ہے۔ او ایس کامرس سائٹ میں ٹیمپلیٹ تبدیل کرنے کے لیے کافی مغز ماری کرنی پڑتی ہے۔ کوڈ میں تبدیلیاں اور کئی مرکزی پی ایچ پی فائلوں میں تبدیلیاں شامل ہیں۔

او ایس کامرس، میں پیمینٹ وصول کرنے کےلیے پے پال اکاؤنٹ کا پلگ ان دسیتاب ہے۔ اسی طرح دیگر کئی پلگ ان بھی شامل ہیں، جن میں ویسٹرن یونیون، بینک ٹرانسفر اور کیش آن ڈلیوری کے پلگ ان موجود ہیں۔

اسی طرح ڈلیوری کے لیے خود کار طریقے سے قیمت کا تعین کرنے کا نظام بھی موجود ہے۔ یہ سب کچھ کرنے کے لیے آپکو پہلی بار او ایس کامرس میں کافی زیادہ سیٹنگ کرنی پڑتی ہے تب جا کر یہ آرڈر وصول کرنے اور ان کو پراسیس کرنے کے قابل ہوتا ہے۔

نیچے میں او ایس کامرس کی چند خصوصیات کا جائزہ پیش کروں گا۔

Image

انٹرنیٹ سٹور کے لیے ایک مکمل پیکج جسے آپ ڈبے سے نکال کر براہ راست استعمال کر سکتے ہیں، یعنی یہ ایک فل پیکج سافٹ وئر ہے۔
آبجیکٹ اورینٹیڈ پروگرامنگ پر مشتمل پی ایچ پی کوڈ
بیک وقت کئی زبانیں شامل کرنی کی سہولت
بیک اینڈ مینجمینٹ کے لیے ایک محفوظ ایڈمن کنٹرول پینل
گاہکوں کے ساتھ براہ راست بذریعہ ای میل رابطہ کرنے کی سہولت
ایک کلک سے ڈیٹا بیس کا بیک اپ لینے اور ری سٹور کرنے کی سہولت
ویب ڈویلپمینٹ کے ایک بہترین پلیٹ فارم، یعنی پی ایچ پی، مائی سیکول پر مشتمل کوڈ
آرڈر سکرین سے انوائس پرنٹ کرنے کی سہولت
گاہکوں اور مصنوعات کی شماریات کی رپورٹنگ کا نظام
گاہک کی معلومات، پرانے آرڈر کی ہسٹری، ایڈریس تبدیل کرنے اور ایک سے زیادہ ایڈریس محفوظ کرنے اور موجود آرڈر کا سٹیٹس دیکھنے کی سہولت
مصنوعات کی خصوصیات میں اضافہ یا کمی کرنے کی سہولت ، مثال کے طور پر موبائل فون کے کالے، سفید یا سرخ رنگ میں موجود ہونے کی خصوصیات
آسان ایچ ٹی ایم ایل کوڈ میں مصنوعات کی خصوصیات لکھنے کی سہولت
مصنوعات پر ڈسکائونٹ اور سپیشل آفر دینے کی سہولت، مستقبل میں آنے والی پراڈکٹس کے لیے اعلان کرنے کا سیکشن
سٹاک کنٹرول کرنے کا نظام، مصنوعات بکنے کی صورت میں اسٹاک میں کمی کا خود کار نظام
گاہکوں کو نیوز لیٹر بھیجنے کا سیکشن اور گاہکوں کے لیے سبسکرائب کرنے اور سبسکرپشن ختم کرنے کا اختیار
خودکار طریقے سے ٹیکس متعین کرنے کی سہولت، مختلف ممالک کے لیے مختلف ترسیل کے ریٹ متعین کرنے کی سہولت
ترسیل کے اخراجات میں مصنوعات کا وزن متعین کرنے کی سہولت
بڑے آرڈر دینے والے گاہکوں کو مفت ترسیل کی سہولت دینا ممکن
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by چاند بابو »

بہت خوب، یاسر بھیا آپ تو بہت مہارت سے کام کرتے ہیں۔
میں واقعی آپ کے اس کام سے بہت متاثر ہوا ہوں۔
ویسے کتنے پیسے لیئے ہیں آپ نے اس کام کے؟

اچھا کچھ مرچنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات تو بتا دیں۔
یعنی پے پال اور ویسٹرن یونین وغیرہ کے بارے میں۔
پے پال کا اکاونٹ کیسے حاصل کیا جاتا ہے اور ویسٹرن یونین سے پیسے منگوانے کے لئے آپ کے پاس کیا ہونا چاہئے۔
یعنی یوزر جب رقم دینے پر آمادہ ہو تو وہ کیسے اپنی رقم کریڈیٹ کارڈ سے ویسٹرن یونین کو ٹرانسفر کرے گا اور ویسٹرن یونین کیسے ہمیں ٹرانسفر کرے گی۔
کیا یہاں بھی ہمیں کوئی اکاؤنٹ حاصل کرنا ہو گا یہ عام طریقہ ہی رائج ہے کہ ادھر پے منٹ لگی ادھر کوڈ دے کر وصول کر لی؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by یاسر عمران مرزا »

شکریہ چاند بھائی....
فی الوقت میں نے یہ پراجیکٹ ایک ہزار ریال میں فائنل کیا ہے، کیوں کہ جن صاحب نے یہ بنوانے کے لیے کہا وہ پاکستان سے ہیں ورنہ شاید میں 1500 یا 2000 کے قریب ڈیمانڈ کرتا. اور یہی ویب سائٹ اگر کوئی کمپنی بناتی تو کم ازکم 5000 ریال چارج کرتی. میں ویسے بھی کچھ ابتدائی سٹیج میں ہوں‌اس لیے تجربہ حاصل کرنے کے لیے اتنے میں ہی اتفاق کر لیا.

یہ تو ہو گئیں مالی تفصیلات

اب آتے ہیں دیگر تفاصیل کی طرف. مرچنٹ تو تاجر کو کہتے ہیں ، آپ کیا پوچھنا چاہ رہے ہیں میں سمجھا نہیں.
پے پال اکاؤنٹ حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں، آپ باآسانی یہ کام کر سکتے ہیں ، سادہ سے سائن اپ ہونے کا پراسیس ہے. لیکن میری معلومات کے مطابق پاکستان سے ایسا ممکن نہیں‌ہے، پے پال پاکستان میں‌خدمات مہیا نہیں کرتی.

یوزر انٹرنیٹ سے تو کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ویسٹرن یونیون کو پیسے نہیں‌بھیج سکتا، ویسٹرن یونیون فقط کیش ہی قبول کرتی ہے اور اس کے لیے صارف کو اپنی قریبی ویسٹرن یونیون کی برانچ میں جا کر پیسے ہمارے اکاؤنٹ میں‌بھیجنے ہوں گے. ہم کو بھی پیسے وصول کرنے کے لیے وہاں جانا پڑے گا. عام طور پر ویسٹرن یونیون سے رقم 1 دن میں منتقل ہو جاتی ہے، دنیا بھر میں‌کہیں بھی.

تاہم پے پال اکاؤنٹ کو بینک اکاؤنٹ سے لنک کیا جا سکتا ہے. یوں پے پال ہر ٹرانزیکشن پر اپنی کمیشن کاٹ کر پیسے ہمارے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دے گا.
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by علی عامر »

جزاک اللہ.

اس سے قبل میرے ایک دوست بھی اسی طرز میں‌ایک پراجیکٹ کو چلا رہے ہیں ...

http://ayyaz.com.pk/

اللہ آپ کو ہر پراجیکٹ میں‌کامیابی سے ہمکنار فرمائے. آمین. r:o:s:e
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by یاسر عمران مرزا »

بہت شکریہ علی بھائی.

چاند بھیا، آپکے دوسرے تبصرے کا انتظار رہے گا.
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by نورمحمد »

یاسر بھائی - - - لین دین والی باتیں سبھی کے سامنے نہ کیا کریں . . :P :P :P
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by یاسر عمران مرزا »

نورمحمد wrote:یاسر بھائی - - - لین دین والی باتیں سبھی کے سامنے نہ کیا کریں . . :P :P :P
وہ کیوں بھائی............................؟
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by یاسر عمران مرزا »

ویسے کوئی بندہ مجھے بتا سکتا ہے پاکستان میں ویب ڈویلپرز ، ویب سائٹ بنانے کے کیا چارجز لیتے ہیں.

سٹیٹک ویب سائٹ......................................؟
بلاگ یا ذاتی ویب سائٹ ..............................؟
فورم طرز کی ویب سائٹ.............................؟
ای کامرس، یعنی خریدوفروخت کی ویب...........؟
مکمل طور پر فلیش میں بنی سائٹ...................؟
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by یاسر عمران مرزا »

اس موضوع پر بھی جواب کا انتظار ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by چاند بابو »

سوری یاسر عمران بھیا، جواب دینے کا سوچا تھا لیکن وقت کی شدید کمی کے باعث نا دے پایا اور پھر یہ موضوع پیچھے پیچھے ہی چلا گیا۔

بہرحال آپ کے مراسلے کا جواب ذیل میں موجود ہے، یہ ریٹس عام سطح کے ویب بنانے والوں کے ہیں گاہک کے حساب سے ان میں بڑا تغیر بھی آجاتا ہے یعنی جیسا گاہک ویسے ریٹس۔

سٹیٹک ویب سائٹ.... پانچ صفحات تک تقریبا 1500 سے 2000 روپے اور اس سے زیادہ تقریبا فی صفحہ 500 روپے صرف

بلاگ یا ذاتی ویب سائٹ ... 1500 روپے سے 2000 روپے تقریبا لیکن 1000 میں بھی بن سکتی ہے۔

فورم طرز کی ویب سائٹ.... 2000 سے 5000 روپے لیکن اس کے بنوانے والے تقریبا نا ہونے کے برابر ہیں۔

ای کامرس، یعنی خریدوفروخت کی ویب...چھوٹی سی عام سی ویب سائیٹ 3000 روپے تک اور اچھی میعاری 10000 روپے سے 30000 روپے تک لیکن اگر کافی زیادہ مواد بھی رکھ کر دینا ہو تو یہی قیمت 50000 روپے سے ایک لاکھ روپے تک۔

مکمل طور پر فلیش میں بنی سائٹ....سٹیٹک 10000 روپے سے 15000 روپے تک اور ڈائنامک 25000 روپے سے 35000 روپے تک لیکن اس کے بنانے والے اور بنوانے والے ابھی پاکستان میں نہایت کم ہیں۔

یہ تو تھے وہ ریٹس جو عام طور پر ویب سائیٹ بنا کر دینے والے ادارے اپنے گاہکوں سے چارج کرتے ہیں،
لیکن یہاں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ وہاں تک صرف وہی پہنچتا ہے جو بہت بڑے کاروبار کا مالک ہو یا جس کے پاس ادھر ادھر پوچھنے کا وقت نا ہو وگرنہ گلی محلوں میں اور میرے جیسا تھرڈ کلاس کام کرنے والے ان میں سے فلیش چھوڑ کر باقی تمام کام صرف 5000 سے 15000 روپے میں بھی کر دیتے ہیں۔
بلکہ کئی صورتوں میں یہ کام 2000 سے 3000 میں بھی ہونا ممکن ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by یاسر عمران مرزا »

ہر مارکیٹ میں ریٹس اس معاشرے کی آمدنی اور قوت خرید کے حساب سے ہوتے ہیں. تاہم پاکستان اور سعودی عرب کے ریٹس میں‌بہت فرق ہے. جو چیزیں آپ پاکستانی روپوں میں بتا رہے ہیں اسی کے قریب ریٹس سعودی عرب کے ریالوں میں ہیں. جو کہ روپوں میں قریبا 20 گنا بڑھ جاتے ہیں.

تاہم فلیش کی ویب سائٹ کا ریٹ اس قدر زیادہ نہیں. اسے آپ ایک سٹیٹک ویب سائٹ سے قدرے زیادہ سمجھ لیں.

میرے خیال سے اسی طرح یورپ اور سعودی عرب کے ریٹس میں‌بھی فرق ہو گا.

لیکن ایک بات ہے، بندہ اگر واقعی پروفیشنل کام کر سکتا ہو تو وہ کہیں بھی ہو، ضرور ترقی کرے سکے گا.
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by یاسر عمران مرزا »

یہی ویب سائٹ اب تقریبا 90 فیصد مکمل ہو چکی ہے. بنوانے والے کے ساتھ کم از کم 4 بار ریوائول ہو چکا ہے. گرافکس کے ساتھ ساتھ اندرونی فنکشنیلٹی بھی بنا دی ہے. اب اس بندے کو اس کے استعمال کا طریقہ سمجھانا ہے، کہ کس طرح وہ آرڈر ہنڈل کرے گا، رقم کی وصولی کا یقین کرے گا. اس کے بعد میری پے مینٹ ایشو ہو جائے گی. انشاء اللہ
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by یاسر عمران مرزا »

علی عامر wrote:جزاک اللہ.

اس سے قبل میرے ایک دوست بھی اسی طرز میں‌ایک پراجیکٹ کو چلا رہے ہیں ...

http://ayyaz.com.pk/

اللہ آپ کو ہر پراجیکٹ میں‌کامیابی سے ہمکنار فرمائے. آمین. r:o:s:e
علی بھائی، معذرت ، پہلے جواب نہیں دے سکا.

یہ سائٹ میں نے دیکھی، گرافکس کا کام کافی ہلکے درجے کا ہے اور سی ایم ایس بھی او ایس کامر س نہیں، یہ کوئی اور ہی سکرپٹ ہے. میں نے جائزہ لینے کی کوشش کی، مگر نہیں پتہ چلا، کیاآپ بتا سکتے ہیں‌یہ کس سافٹ وئر میں بنی ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by چاند بابو »

ویسے عامر بھیا سے پہلے میں نے چیک کیا ہے اور نتیجہ یہ نکلا ہے کہ یہ سمپل پی ایچ پی سائیٹ ہے جو بنی بنائی GNU GPL License کے تحت مفت دستیاب ہے،
اس لنک سے آپ اسے چیک کر سکتے ہیں، اوپن کارٹ کے نام سے موجود ہے۔

[link]http://www.opencart.com/index.php?route ... onstration[/link]

انتہائی سادہ اور بنیادی سائیٹ ہے اور میرے جیسے بندے ایسی سائیٹ ہی چلا سکتے ہیں جنہیں پی ایچ پی کا زیادہ تجربہ نا ہو۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by یاسر عمران مرزا »

اوپن کارٹ تو کافی بہتر سافٹ وئر ہے. یہ سائٹ تو اوپن کارٹ کی نہیں لگ رہی، خیر ہو سکتا ہے پرانا ورژن ہو کوئی
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by چاند بابو »

میرے خیال میں تو یہ اوپن کارٹ ہی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by علی عامر »

چاند بابو نے درست فرمایا ہے۔ یہ اوپن کارٹ ہی ہے۔ ایاز صاحب سے میرا رابطہ نہیں ہوا۔ وگرنہ اس اسکرپٹ کی بابت جانکاری حاصل ہو جاتی۔
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by یاسر عمران مرزا »

پرانا لنک ختم ہو چکا ہے ، تاہم میں نے اس پراجیکٹ کو ایک فری سرور پر منتقل کیا ہے۔ نیا لنک یہ رہا۔

http://mirzayasir4.byethost15.com/shop/
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by محمد شعیب »

ارے واہ
یہ تو بہت زبردست دھماکہ ہے.
یاسر بھیا بہت خوب
ماشاء اللہ بہت بہترین کام کیا ہے آپ نے.
او ایس کامرس OsCommerce
یہ نام پہلی مرتبہ سنا. اور کام دیکھ کر ماننا پڑا کہ شاپنگ کارٹ کے لئے بہت اچھا او ایس ہے.
یاسر بھیا!
کیا آپ نے زین کارٹ پر کام کیا ہے ؟
اور جوملہ سی ایم ایس کے آن لائن شاپنگ کارٹ ایکسٹینشنز بھی دیکھے ہونگے ؟
کیا یہ ان دونوں سے بہتر ہے ؟
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: انٹرنیٹ پر موبائل کی دکان کا پراجیکٹ

Post by محمد شعیب »

اور دوسری بات آپ نے پاکستان میں ویب سائٹ ڈیولپمنٹ چارجز کے بارے میں پوچھا.
پاکستان میں رجسٹرڈ سوفٹ وئر ہاؤسز مثلا پاک ڈیٹا منیجمنٹ، کیل سوفٹ وغیرہ تو ڈروپال، جوملہ وغیرہ کی ویب سائٹس کے بھی لاکھوں روپے لیتے ہیں.
لیکن انفرادی طور پر کام کرنے والے (مجھ جیسے گلی کوچوں کے ڈیولپرز) گاہک دیکھ کر پھندہ ڈالتے ہیں. :lol:
جیسا کہ چاند بابو نے بتلایا.
ریٹ کوئی بھی فکس نہیں ہے. میں نے جوملہ کی ایک سادہ ویب سائٹ جس میں کونینا کا فورم اسکرپٹ بھی تھا، بیس ہزار روپے میں بنائی. لیکن ڈومین اور ہوسٹنگ بھی میں نے ہی دلوائی. جس میں مجھے تقریبا 15 ہزار پچت ہو گئی.
اس طرح مرغہ دیکھ کر پھنسا نے والی بات ہوتی ہے بس ..
Post Reply

Return to “تبصرے”