Page 1 of 1

2010 کا عالمی منظر نامہ

Posted: Wed Jan 19, 2011 7:14 pm
by چاند بابو
سال دو ہزار دس کو عالمی سطح پر ہونے والے کئی اہم واقعات کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔ اس سال جہاں برما کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی کی طویل عرصہ کے بعد رہائی عمل میں آئی وہیں وکی لیکس نے بڑی تعداد میں امریکی سفارتی راز افشا کیے اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سمیت کئی عالمی رہنماؤں کے لیے ندامت کا باعث بنیں۔ یہاں پر سنہ 2010 میں عالمی سطح پر پیش آنے والے اہم واقعات کا تصویری جائزہ پیش کیا جا رہا ہے۔

[center]Image[/center]

برما کے فوجی حکام نے تیرہ نومبر کو طویل عرصے سے نظر بند جمہوریت نواز سیاستدان آنگ سان سوچی کورہا کر دیا۔ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی نے گزشتہ اکیس میں سے پندرہ سال سے زائد عرصہ حراست میں گزارا

[center]Image[/center]

وکی لیکس نے اٹھائیس نومبر سے امریکی وزارتِ خارجہ کے خفیہ پیغامات شائع کرنے کا آغاز کیا۔ پہلے روز شائع ہونے ایک دستاویز میں سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور عراقی وزیرِ اعظم نوری المالکی پر طنز کرنے کا ذکر کیا گیا۔ وکی لیکس نے امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو بھیجے جانے والے ڈھائی لاکھ سے زیادہ خطوط شائع کیے اور ان خطوط کی کاپیاں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز، برطانوی اخبار گارڈین، فرانسیسی اخبار لموند اور ایک جرمن نشریاتی ادارے کو پہلے سے مہیا کر دیے

[center]Image[/center]

اسرائیلی فوج نے اکتیس مئی کو غزہ کے لیے امداد لانے والے ایک بحری بیڑے پر حملہ کر کے دس افراد کو ہلاک کر دیا۔ حملہ ساحل سے ساٹھ کلومیٹر دور بین الاقوامی پانیوں میں ہوا۔ ترک ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والے تصاویر میں اسرائیلی فوجی کشتیوں پر انسانی حقوق کے کارکنوں سے لڑتے ہوئے دکھائے گئے

[center]Image[/center]

سن دو ہزار دس کے آغاز میں ہیٹی کے ساحل کے قریب ایک طاقتور زلزلہ آیا جس سے ہیٹی کا دارالحکومت پورٹ او پرنس بُری طری متاثر ہوا اور دو لاکھ تیس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔اس زلزلے کی شدت رکٹر سکیل پر 7.3 بتائی گئی

[center]Image[/center]

بیس اپریل کو امریکی ریاست لوزیانا کے ساحل کے قریب خلیج میکسیکو میں سمندر کی تہہ میں تیل کی تلاش کے دوران بیس اپریل کو ایک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے ایک کنویں سے تیل کا رساؤ شروع ہوگیا اور کئی ماہ تک لاکھوں بیرل تیل بہہ کر ساحل تک پہنچتا رہا۔ تیل کے اخراج کو امریکی ماحولیاتی تاریخ میں سب سے خوفناک واقعہ قرار دیا گیا

[center]Image[/center]

دس اپریل کو پولینڈ کے صدر لیخ کازنسکی کا طیارہ مغربی روس میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں ان کی اہلیہ سمیت کم از کم اٹھاسی افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ روسی شہر سولنسک کے ہوائی اڈے کے قریب اس وقت پیش آیا جب شدید دھند میں لینڈ کرتے ہوئے لیخ کازنسکی کا سرکاری طیارہ درختوں سے ٹکرا گیا

[center]Image[/center]

سترہ اپریل کو آئس لینڈ کے آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے مغربی یورپ کی طرف رخ کرنے کی وجہ سے یورپ کے کئی ہوائی اڈوں کو بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے لاکھوں مسافر ہوائی اڈوں اور مختلف شہروں میں پھنسے رہے

[center]Image[/center]

اگست میں چلی کے تینتیس کانکن ایک کان میں پھنس گئے جن کو زندہ باہر نکالنے کی کارروائی نے پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف مرکوز کر لی۔ یہ کارکن کوپیاپو شہر کے قریب سین ہوزے نامی کان کے اندر دو ہزار تین سو فٹ نیچے کام کر رہے تھے جب اوپر کی جانب ایک بڑا پتھر گر گیا اور واپسی کا راستہ بند ہو گیا۔ ایک موقع پر ان کے بچنے کی امید ختم ہو چکی تھی۔ تاہم امدادی کارکنوں نے جب کان کے اندر معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک پتلی ٹیوب کے ساتھ لگا ہوا کیمرا بھیجا تو انہیں اندر سے کھدائی کی آوازیں سنائی دیں

[center]Image[/center]

کمپیوٹر بنانے والی بین الاقوامی کمپنی ایپل نے جنوری کے اواخر میں کئی ہفتوں کی قیاس آرائیوں کے بعد ’ٹیبلیٹ پی سی‘ جسے آئی پیڈ کا نام دیا گیا، جاری کیا۔ امریکی ریاست سان فرانسسکو میں انگلی کے لمس سے چلنے والے اس آلے کا افتتاح کیا گیا۔ یہ سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے درمیان کی چیز ہے جس کی قیمیت پانچ سو ڈالر سے آٹھ سو انتیس ڈالر کے درمیان رکھی گئی

[center]Image[/center]

سال کے آخری دنوں میں مغربی یورپ میں برفباری کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کے کرسمس اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنے کے منصوبے بری طرح متاثر ہوئے۔ سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور مسافروں کو ہوائی اڈوں کی عمارتوں سے اس لیے باہر نکال لیا گیا کہ شدید برفباری کے باعث کہیں چھتیں گرنے سے مسافروں کو نقصان نہ پہنچ جائے۔


بشکریہ بی بی سی اردو

Re: 2010 کا عالمی منظر نامہ

Posted: Wed Jan 19, 2011 7:48 pm
by عتیق
[center]zub;ar zub;ar
zub;ar zub;ar
zub;ar zub;ar
zub;ar zub;ar[/center]

Re: 2010 کا عالمی منظر نامہ

Posted: Thu Jan 20, 2011 4:24 am
by اضواء
بہترین معلومات فراہم کرنے پر آپ کا شکریہ

Re: 2010 کا عالمی منظر نامہ

Posted: Thu Jan 20, 2011 9:58 am
by اعجازالحسینی
v;g v;g

Re: 2010 کا عالمی منظر نامہ

Posted: Thu Jan 20, 2011 11:10 am
by نورمحمد
شکریہ چاند بھائی

v;g v;g zub;ar zub;ar v;g v;g