Page 1 of 1

ایک کہانی بڑی پرانی

Posted: Tue Jan 18, 2011 3:46 pm
by محمدزاہرنورالبشر
پرانے زمانے میں چین کے شمالی علاقہ میں ایک بوڑ ھا آدمی رہتا تھا۔ اس کے مکان کی سمت جنوب کی طرف تھی۔ اس بوڑ ھے آدمی کی مشکل یہ تھی کہ اس کے دروازے کے سامنے دو اونچے اونچے پہاڑ کھڑ ے ہوئے تھے ۔ ان پہاڑ وں کی وجہ سے سورج کی کرنیں اس کے گھر میں کبھی نہ پہونچتی تھیں ۔ ایک دن اس بوڑ ھے آدمی نے اپنے جوان بیٹوں کو بلایا اور کہا کہ آؤ ہم اس پہ...اڑ کو کھود کر یہاں سے ہٹادیں تاکہ سورج کی کرنیں ہمارے گھر میں بلاروک ٹوک داخل ہو سکیں ۔ بوڑ ھے آدمی کے پڑ وسی کو اس کا یہ منصوبہ معلوم ہوا تو وہ اس پر ہنسا۔ اس نے بوڑ ھے آدمی سے کہا: میں یہ جانتا تھا کہ تم ایک بے وقوف آدمی ہو لیکن مجھے یہ گمان نہ تھا کہ تم اتنے زیادہ بے عقل ہو گے ۔ آخر یہ کیسے ممکن ہے کہ تم اپنی کھدائی کے ذریعے ان اونچے پہاڑ وں کو یہاں سے ہٹادو۔
بوڑ ھے آدمی نے نہایت سنجیدگی کے ساتھ جواب دیا: تمہارا کہنا درست ہے لیکن اگر میں مر گیا تو اس کے بعد میرے بیٹے اس کو کھودیں گے ۔ ان کے مرنے کے بعد ان کے بیٹے ، اور پھر ان کے مرنے کے بعد ان کے بیٹے ۔ اس طرح کھدائی کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ تم جانتے ہو کہ پہاڑ آئندہ اور زیادہ بڑ ے نہیں ہوجائیں گے ۔ ہر مزید کھدائی ان کے حجم کو کم کرتی رہے گی۔ اس طرح آج کے دن نہیں تو کسی اگلے دن یہ مصیبت ہمارے گھر کے سامنے سے دور ہو چکی ہو گی۔
یہ کہانی بہت خوبصورتی کے ساتھ بتا رہی ہے کہ بڑ ی کامیابی کے لیے ہمیشہ بڑ ا منصوبہ درکار ہوتا ہے ۔ اگر آپ اس دنیا میں کوئی بڑ ی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو بڑ ے منصوبہ کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے اور ان تمام تقاضوں کو پورا کرنا چاہیے جو ایک بڑ ے منصوبے کو مسلسل چلانے کے لیے ضروری ہیں ۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ مسائل کے مقابلہ میں ان کے حل کی طاقت زیادہ ہوتی ہے ۔ مسائل ہمیشہ محدود ہوتے ہیں اور حل ہمیشہ لامحدود۔ اگر آپ حل کی ا سکیم کو نسل در نسل چلا سکیں تو آپ ہر پہاڑ کو کاٹ سکتے ہیں اور ہر دریا کو عبور کرسکتے ہیں۔ جو شخص لگاتار عمل کرنے کے لیے تیار ہو اس کے لیے کوئی پہاڑ پہاڑ نہیں اور کوئی دریا دریا نہیں ۔

Re: ایک کہانی بڑی پرانی

Posted: Tue Jan 18, 2011 3:49 pm
by محمدزاہرنورالبشر
v;g

Re: ایک کہانی بڑی پرانی

Posted: Tue Jan 18, 2011 3:50 pm
by مدرس
جزاک اللہ عمدہ کہانی ہے

Re: ایک کہانی بڑی پرانی

Posted: Tue Jan 18, 2011 4:18 pm
by نورمحمد
محمدزاہرنورالبشر wrote:v;g

بہت خوب بھائی . . ( اپنے منھ میاں مٹو والی بات کر رہے ہو ;) ;) ;) ) خیر میں مزاق کر رہا تھا . . ( دل پہ مت لو یار . . . )

خیر بہت اچھی' سبق آموز کہانی شیئر کی ہے .... بہت بہت شکریہ . .
. zub;ar zub;ar

Re: ایک کہانی بڑی پرانی

Posted: Tue Jan 18, 2011 4:22 pm
by چاند بابو
بہت خوب محمدزاہرنورالبشر بہت شاندار تحریر ہے اور اس میں چھپا پیغام اس سے بھی خوبصورت ہے۔
واقعی کامیابی کے لئے ایک بڑے عزم کی ضرورت ہوتی ہے اگر ہم صرف یہ سوچ کر کہ میں یہ کام کیسے کرسکتا ہوں تو کام شروع ہونے سے پہلے ہمیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔
جزاک اللہ بہت خوبصورت پیغام شئیرکرنے کا بہت بہت شکریہ۔

Re: ایک کہانی بڑی پرانی

Posted: Tue Jan 18, 2011 4:31 pm
by اعجازالحسینی
v;g v;g

Re: ایک کہانی بڑی پرانی

Posted: Tue Jan 18, 2011 9:20 pm
by محمدزاہرنورالبشر
r:o:s:e شکریہ!!!!!!!

Re: ایک کہانی بڑی پرانی

Posted: Tue Jan 18, 2011 9:25 pm
by یاسر عمران مرزا
مفید شئرنگ کا شکریہ بھائی. جزاک اللہ خیر.

Re: ایک کہانی بڑی پرانی

Posted: Wed Jan 19, 2011 5:20 am
by اضواء
بہترین تحریر پر آپکا بہت بہت شکریہ بارك الله فيك .....

Re: ایک کہانی بڑی پرانی

Posted: Wed Jan 19, 2011 7:58 am
by افتخار

zub;ar
v;g

Re: ایک کہانی بڑی پرانی

Posted: Wed Jan 19, 2011 1:23 pm
by بلال احمد
عمدہ کہانی شیئر کرنے اور اچھا پیغام دینے کے لئے شکریہ.
سچ میں اگر انسان کچھ کرنے کی ٹھان لیتا ہے تو کوئی مشکل مشکل نہیں‌رہتی اور یہ بھی حقیقت کہی کہ مسائل محدود اور ان کے حل لا محدود ہوتے ہیں. :clap: :clap: :clap: