عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کے فضائل

اپنے مذہبی مسائل یہاں بتایئے اور انکے حل مستند علماء سے تجویز کروائیں
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کے فضائل

Post by اضواء »

[center]عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کے فضائل

کیا یہ ممکن ہے کہ آپ ہمیں عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کے
کچھ فضائل بتائيں تاکہ ہم عورتیں ان کی اقتداکرسکیں ؟
دینی طلباء ہونے کے ناطے ہمارے لیے یہ بہت ہی اہم ہے ۔




الحمد للہ

حافظ ابن قیم رحمہ اللہ تعالی عنہ کا قول ہے :
عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کی خصوصیات وفضائل
میں کچھ کا ذکرکیا جاتا ہے :

- عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
محبوب ترین زوجہ تھیں جس کا ثبوت بخاری کی حدیث میں ملتا ہے
جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا
کہ لوگوں میں آپ کوکون زیادہ محبوب ہے ؟
تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں
عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کا نام لیا پھرسوال
کیا گيا کہ مردوں میں میں سے کون ؟
تونبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جواب تھا
عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کے والد ۔

- نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا
کے علاوہ کسی اور کنواری عورت سے شادی نہیں کی ۔

- ان یہ بھی خصوصیت ہے کہ عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا
کے لحاف میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم
پروحی کا نزول ہوتا تھا ان کے علاوہ کسی اوربیوی
کے لحاف میں کبھی وحی نازل نہیں ہوئ ۔

- عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کی خصوصیت ہے
کہ جب اللہ تعالی نے آيت تخيیر نازل فرمائ
تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ابتدا
عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا سے کرتے ہوۓ انہیں
اختیار دیتے ہوۓ فرمایا :



( جلدبازی سے کام نہ لوبلکہ اپنے والدین سے مشورہ لے لو ،
توعائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے جواب میں کہا :


کیا میں اس معاملہ میں
اپنے والدین سے مشورہ لوں ، میں توبلا شبہ اللہ تعالی
اوراس رسول اوردارآخرت چاہتی ہوں ،
توباقی ازواج مطہرات نے بھی عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا
کی پیروی کی ) ۔


- ان کی یہ بھی خصوصیت ہے کہ :

اللہ سبحانہ وتعالی نے اس اہل افق کے
بہتان سے بری کرکے ان کی برات میں وحی نازل فرمادی
جومسلمانوں کے گھروں اوران کی نمازوں میں قیامت
تک پڑھی جاتی رہے گی ، اوراللہ تعالی نے یہ
شھادت دی کہ عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا
پاکازعورتوں میں سے ہیں ۔



اوراللہ تعالی نے عا‏ئشہ رضي اللہ تعالی عہنا
سے مغفرت اوررزق کریم کا وعدہ فرمایا اوریہ بتایاکہ
ان کے بارہ میں جوبہتان لگایا اس میں ان کی بہتری تھی
نہ کہ کوئ شر اورعیب ، اورنہ ہی اس سے ان کی شان میں
کوئ کمی ہو‏ئ بلکہ اللہ تعالی نے اس سے ان کی
سان منزلت میں اضافہ فرمایا ، اوران کی قدرومنزلت
اونچی فرما‏ئ ، اورآسمان وزمین میں بسنے والوں میں
اس کی بنا پرکتنی فضیلت ومنقبت
حاصل ہوئ اوراچھا ذکر باقی رہا ۔


- ان کی یہ بھی خصوصیت ہے کہ :

جب اکابرصحابہ کرام میں سے کسی
ایک پرکسی مسئلہ میں اشکال پیدا ہوتا تووہ
عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا سے پوچھتے تووہ حل ہوجاتا ۔

- عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کی خصوصیت ہے کہ :

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےعائشہ رضي اللہ تعالی عنہا
کےگھرمیں ان کی باری والے دن ان کی گود میں وفات پائ
اور ان کے گھرمیں ہے دفن ہوۓ ۔
۔


- ان کی خصوصیات میں سے یہ بھی ہے :


لوگ عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا
کی باری والے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوتحفے
تحا‏ئف بھیج کرنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
خوشی حاصل کرتے تھے اس لیے کہ وہ اپنی محبوب
ترین زوجہ کے گھر میں ہوتے


واللہ اعلم .


مفتى المملكة" الشیخ محمد صالح المنجد"[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کے فضائل

Post by نورمحمد »

سبحان اللہ

شکریہ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کے فضائل

Post by اضواء »

الله يجزاك خير و بارك الله فيك .....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کے فضائل

Post by بلال احمد »

جزاک اللہ :inlove:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کے فضائل

Post by اعجازالحسینی »

جزاک اللہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کے فضائل

Post by اضواء »

بلال احمد wrote:جزاک اللہ :inlove:
يجزينا و يجزيك كل خير ........
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا کے فضائل

Post by اضواء »

اعجازالحسینی wrote:جزاک اللہ
يجزينا و يجزيك كل خير ........
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “مذہبی مسائل اور انکے حل”