Page 1 of 1

نم لاک،اسکرول لاک اور کیپس لاک کی آواز

Posted: Fri Mar 21, 2008 8:32 pm
by چاند بابو
اگر آپ کے کی بورڈ پر موجود نم لاک، اسکرول اور کیپس لاک کی ایل ای ڈیز چھوٹی ہیں اور آپ کو نطر نہیں آتیں یا پھر خراب ہو گئی ہیں یا پھر آپ تیزی سے ٹائیپنگ کے عادی ہیں جس کے وجہ سے ان انڈیکیٹرز پر توجہ نہیں دے پاتے تو ونڈوز میں اس مسئلے کا بھی حل موجود ہے۔
کنٹرول پینل کھولیں اور اس میں سے
Accessibility Options
کے آئی کن پر ڈبل کلک کرکے اسے کھولیں
Use ToggleKeys
کے چیک باکس کو چیک کر دیں۔اب جب بھی کیپس لاک، نم لاک یا اسکرول لاک کا بٹن دبے گا، ونڈوز ایک آواز دے کر آپ کو اس بات سے مطلع کرے گی

Posted: Sat Mar 22, 2008 8:18 am
by رضی الدین قاضی
چاند بھائی بہت ہی شاندار ٹریکس یہاں شیئر کیں ہیں آپ نے۔ بہت بہت شکریہ !

Re: نم لاک،اسکرول لاک اور کیپس لاک کی آواز

Posted: Sat Aug 07, 2010 4:31 pm
by کراٹے ماسٹر
یہ وسٹا کے لیے نہیں ہے کیا؟

Re: نم لاک،اسکرول لاک اور کیپس لاک کی آواز

Posted: Sat Aug 07, 2010 8:14 pm
by چاند بابو
وسٹا پر چیک ہی کبھی نہیں کیا

Re: نم لاک،اسکرول لاک اور کیپس لاک کی آواز

Posted: Sat Aug 07, 2010 8:47 pm
by کراٹے ماسٹر
وسٹا کے کنٹرول پینل میں اُس نام سے کوئی فولڈر نہیں۔ شاید کسی اور نام سے ہو۔

Re: نم لاک،اسکرول لاک اور کیپس لاک کی آواز

Posted: Mon Aug 09, 2010 8:23 pm
by asakpke
وسٹا کے کنٹرول پینل میں جائیں پھر 'Ease of Access Center' میں جائیں پھر 'Make the keyboard easier to use' میں جائیں وہاں مل جائے گی.

Re: نم لاک،اسکرول لاک اور کیپس لاک کی آواز

Posted: Mon Aug 09, 2010 9:12 pm
by چاند بابو
بہت خوب محترم عامر شہزاد صاحب شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔

Re: نم لاک،اسکرول لاک اور کیپس لاک کی آواز

Posted: Mon Aug 09, 2010 11:11 pm
by کراٹے ماسٹر
عامر صاحب شکریہ۔ مل گیا۔