★محسن نقوی★

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by میاں محمد اشفاق »

یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں
جب آنکھ میں خواب دمکتے تھے
جب دل میں داغ چمکتے تھے

جب پلکیں شہر کے رستوں میں
اشکوں کا نور لٹاتی تھی
جب سانس اجلے چہروں کی
تن من میں پھول سجاتی تھی
جب چاند کی رم جھم کرنوں سے
سوچوں میں بھنور پر جاتے تھے

جب ایک تلاطم رہتا تھا
اپنے بے انتھ خیالوں میں

ہر عہد نبھانے کی قسمیں
خط خون سے لکھنے کی رسمیں
جب عام تھی ہم دل والوں میں
اب اپنے پھیکے ہونٹوں پر
کچھ جلتے بجھتے لفظوں کے
یاقوت پگھلتے رہتے ہیں

اب اپنی گم سم آنکھوں میں
کچھ دھول ہے بکھری یادوں کی
کچھ گرد آلودہ سے موسم ہیں

اب دھوپ اگلتی سوچوں میں
کچھ پیمان جلتے رہتے ہیں


اب اپنے ویران آنگن میں
جتنے صبحوں کی چاندی ہے
جتنی شاموں کا سونا ہے
اس کو خاکستر ہونا ہے


اب یہ باتیں رہنے دیجیئے
جس عمر میں قصے بنتے تھے
اس عمر کا غم سہنے دیجیئے

اب اپنی اجڑی آنکھوں میں
جتنی روشن سی راتیں ہیں
اس عمر کی سب سوغاتیں ہیں

جس عمر کے خواب کھیل ہوئے
وہ پچھلی عمر تھی بیت گئے
وہ عمر بتائے سال ہوئے

اب اپنی دید کے رستے میں
کچھ رنگ ہے گزرے لمحوں کا
کچھ اشکوں کی باراتیں ہیں
کچھ بھولے بسرے چہرے ہیں
کچھ یادوں کی برساتیں ہیں

یہ پچھلے عشق کی باتیں ہیں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

;fl;ow;er; :clap: v;g
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کیلئے شکریہ میاں‌ صاحب r;o;s;e ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

[center]منسوب تھے جو لوگ میری زندگی کے ساتھ

منسوب تھے جو لوگ میری زندگی کے ساتھ
اکثر وہی ملے ہیں بڑی بے رُخی کے ساتھ

یوں تو مَیں ہنس پڑا ہُوں تمہارے لیے مگر
کتنے ستارے ٹوٹ پڑے اِک ہنسی کے ساتھ

فرصت مِلے تو اپنا گریباں بھی دیکھ لے
اے دوست یوں نہ کھیل میری بے بسی کے ساتھ

مجبوریوں کی بات چلی ہے تو مئے کہاں
ہم نے پِیا ہے زہر بھی اکثر خوشی کے ساتھ

چہرے بدل بدل کے مجھے مل رہے ہیں لوگ
اتنا بُرا سلوک میری سادگی کے ساتھ؟

اِک سجدۂ خلوص کی قیمت فضائے خلد؟
یاربّ نہ کر مذاق میری بندگی کے ساتھ

محسن کرم بھی ہو جس میں خلوص بھی
مجھ کو غضب کا پیار ہے اُس دشمنی کے ساتھ

r:o:s:e ;fl;ow;er; r:o:s:e ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; r:o:s:e ;fl;ow;er;[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by بلال احمد »

واہ جی واہ، بہت عمدہ :clap: :clap: :clap:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by میاں محمد اشفاق »

:clap: :clap: zub;ar
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by میاں محمد اشفاق »

حسین لگتا تھا ہم نے جن دنوں میں اسکو دیکھا تھا
بسنتی موسموں ، بھیگی رتوں میں اسکو دیکھا تھا

اسی کے عکس نے آنکھیں خمار خواب سے بھر دیں
چمکتے چاند جیسے آئینوں میں اسکو دیکھا تھا

جسے اب ریت کے کچے گھروندوں سے محبت ہے
سمندر کے سنہرے پانیوں میں اسکو دیکھا تھا

جو تنہائی کی چادر اوڑھ کر سوتا ہے رستوں میں
کبھی اس شہر کی سب محفلوں میں اسکو دیکھا تھا

بگولوں کو پہن کر اب جو صحرا میں بھٹکتا ہے
گلاب و یاسمیں کے جنگلوں میں اسکو دیکھا تھا

جو اپنے قریہ دل کی اُداسی سے بہلتا ہے
گھٹاؤں میں گھری غم بستیوں میں اسکو دیکھا تھا

ضرورت ہے جسے اب دھوپ کا اُجْلا کفن محسن
بدن پر برف اوڑھے پربتوں میں اسکو دیکھا تھا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

پسندگی پر آپ سب کا شنکریہ :P
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by بلال احمد »

[center]حسین آنکھوں کو پڑھنے کا ابھی بھی شوق ہے محسن
محبت میں اُجڑ کر بھی میری عادت نہیں بدلی!!!!!!![/center]
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by میاں محمد اشفاق »

وہ دے رہا ہے دلاسے عمر بھر کے مجھے
بچھڑ نہ جائے کہیں پھر اداس کرکے مجھے

جہا‌ں نہ تو، نہ تری یاد کے قدم ہوں گے
ڈرا رہے ہیں وہی مرحلے سفر کے مجھے

ہوائے دشت اب تو مجھے اجنبی نہ سمجھ
کہ اب تو بھول گئے راستے بھی گھر کے مجھے

دلِ تباہ ، ترے غم کو ٹالنے کے لیے
سنا رہا ہے فسانے اِدھر اُدھر کے مجھے

کچھ اس لیے بھی میں اس سے بچھڑ گیا محسن
وہ دُور دُور سے دیکھے ، ٹھہر ٹھہر کے مجھے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

بہت خوب :clap: v;g zub;ar
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

[center]ہم نے کہا اگر بھول جاؤ ہمیں تو کمال ہوجائے محسن
ہم نے تو فقط بات کی اس نے کمال کر دیا[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by بلال احمد »

بہت لاجواب، اس نے کمال کردیا :clap: :clap: :clap: :clap:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

بلال احمد wrote:بہت لاجواب، اس نے کمال کردیا :clap: :clap: :clap: :clap:

پسندگی پر آپ کا بہت بہت شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by اعجازالحسینی »

r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★اسے کہنا بچھڑنے سے محبت تو نہیں مرتی★

Post by اضواء »

[center]اسے کہنا بچھڑنے سے محبت تو نہیں مرتی

اسے کہنا بچھڑنے سے محبت تو نہیں مرتی . .
بچھڑ جانا محبت کی صداقت کی علامت ہے . .

محبت ایک فطرت ہے ، ہاں فطرت کب بدلتی ہے . .
سو ، جب ہم دور ہو جائیں ، نئے رشتوں میں کھو جائیں . .

تو یہ مت سوچ لینا تم ، کہہ محبت مر گئی ہو گی . .
نہیں ایسی نہیں ہوگا . .

میرے بارے میں گر تمہاری آنکھیں بھر آئیں . .
چھلک کر ایک بھی آنسو پلک پہ جو اُتَر آئے . .

تو بس اتنا سمجھ لینا ،
جو میرے نام سے اتنی تیرے دل کو عقیدت ہے . .

تیرے دل میں بچھڑ کر بھی ابھی میری محبت ہے . .
محبت تو بچھڑ کر بھی سدا آباد رہتی ہے . .

محبت ہو کسی سے تو ہمیشہ یاد رہتی ہے . .
محبت وقت کے بے رحم طوفان سے نہیں ڈرتی . .

اسے کہنا بچھڑنے سے محبت تو نہیں مرتی . . . ![/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ★محسن نقوی★

Post by اعجازالحسینی »

:clap: :clap: :clap: :clap:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

اعجازالحسینی wrote::clap: :clap: :clap: :clap:

پسندگی پر آپ کا شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: ★محسن نقوی★

Post by پپو »

v;g v;g
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ★محسن نقوی★

Post by اضواء »

[center]نیا ہے شہر نئے آسرے تلاش کروں

نیا ہے شہر ، نئے آسرے تلاش کروں
تو کھو گیا ہے ، کہاں اب تجھے تلاش کروں

تو عکس ہے تو کبھی میری چشم تر میں اُتَر
تیرے لیے میں کہاں آئینے تلاش کروں

غزل کہوں ، کبھی سادہ سے خط لکھوں اس کو
اداس دل کے لیے مشغلے تلاش کروں

میرے وجود سے شاید ملے سراغ اسکا
میں خود کو بھی تیرے واسطے تلاش کروں

میں چپ رہوں ، کبھی بے وجہ ہنس پڑوں محسن
اسے گنوا کے عجب حوصلے تلاش کروں
[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “اردو شاعری”