پاک قرآن ان مائکروسافٹ ورڈ

کمپیوٹر ہارڈویر اور سافٹ وئیرز پر تبصرے
Post Reply
ابرارحسین
کارکن
کارکن
Posts: 3
Joined: Thu Apr 08, 2010 2:35 am

پاک قرآن ان مائکروسافٹ ورڈ

Post by ابرارحسین »

[center]Image[/center]


پاک قرآن ان ورڈ
مائکروسافٹ ورڈ 2007اور 2010 کیلئے قرآن پاک اور اردو ٹرانسلیشن آٹومیٹیکلی انسرٹ کرنے کیلئے بنایا گیا ایک ایڈانز ہے ،امید ہے ایم ایس ورڈ استمال کرنے والوں‌کو اسے سمجھنے میں کوئی مشکل نہیں‌ہوگی
اس میں اس وقت تک تین قرآنی سکرپٹ اور چھ اردو تراجم (جو کہ ذکر کی سائٹ سے مجھے ملے ) وہ ڈال چکا ہوں۔
استمال میں بہت آسان ہے ، پہلے قرآن یا ٹرانسلیشن منتخب کر لیں ،پھر کوئی سی بھی سورت سیلکٹ کریں اور اس کی آیات کا آغاز اور اختتام سیلکٹ کرلیں۔اور کے بعد فونٹ سیلکشن ہے ، سب سے پہلے تو جب قرآنی سکرپٹ منتخب ہو گا تو اس کے متعلقہ فونٹ سب سے پہلے نظر آرہے ہوں گے اور اس کے بعد آپ کو کمپیوٹر میں جتنے فونٹ انسٹال ہیں وہ نظر آرہے ہوں گے ، قرآنی متن تو اسی فونٹ میں سیلکٹ کریں جو کہ ڈیفالٹ دیے گئے ہیں ورنہ متن خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔
تراجم کیلئے آپ اپنی مرضی کا فونٹ سیلکٹ کرسکتے ہیں۔
اس کے نیچے چیک باکسز ہیں
پہلا اگر آپ کو ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے ساتھ چاہیے تو ۔
دوسرا اگر آپ ٹیکسٹ سے پہلے بسم اللہ ڈالنا چاہتے ہیں۔
تیسرااگر آپ سب سے پہلے تعوذ ڈالنا چاہتے ہیں ۔لیکن یہ صرف قرآنی متن کےساتھ کام کرے گا ۔تراجم کے ساتھ نہیں ۔
چوتھا اگر آپ ہر آیت الگ الگ لائن میں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
اور پانچواں اگر آپ یہ چاہتے ہوں کہ یہ ایڈان جب بھی ورڈ کھولیں تو یہ بھی ساتھ ہی کھل جائے تو ورنہ اسے ڈی سیلکٹ کردیں ۔اور جب ضرورت ہو ایڈان میں سے کلک کر کے چلالیں۔
اس کے بعد تین بٹن ہیں ۔
پہلا کاپی کرنے کا یعنی اس کو کلک کریں گے تو آپ کا ٹیکسٹ کلپ بورڈ پر کاپی ہوجائے گا ،اس کے بعد جہاں چاہیں پیسٹ کرلیں
دوسرا انسرٹ کا اس کو کلک کرنے سے آپ کا ٹیکسٹ ورڈ کے ڈاکومنٹ میں جہاں آپ کا کرسر ہوگا انسرٹ ہوجائے گا۔
تیسرا مور سپیسفیک کا بٹن ہے اسے کلک کرنے سے ایک نیا فارم کھل جائے گا اور آپ کا منتخب کیاہوا ٹیکسٹ وہاں موجود ہو گا اور اگر آپ چاہیں تو اس میں سے اپنی مرضی کا کوئی ساحصہ رائٹ کلک کرکے یا کنٹرول سی سے کاپی کر کے کہیں بھی پیسٹ کرسکتے ہیں۔
اس کی انسٹالیشن کیلئے عام طور پر نیٹ کا ہونا ضروری ہے ،کیونکہ یہ اپنی ضرورت کی فائلز نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد ہی انسٹال ہوگا۔لوکل ورژن 200 ایم بی سے زیادہ ہے(جس میں ڈاٹ نیٹ کا 3٫5 کا فریم ورک بھی موجود ہے ) اسے پھر کسی وقت اپلوڈ کر دوں گا تاکہ اگر کوئی لوکلی انسٹال کرنا چاہے تو اس کیلئے بھی ممکن ہو۔
باقی اسے ابھی تک صرف 2،3 لوگوں نے ہی استمال کیا ہے اور وہ بھی تھوڑی دیر کو اسلئے ممکن ہے کہ کو ئی بگ موجود ہو ۔اسلئے پرشان ہونے کی ضرورت نہیں اسے یہاں شیئر کر دیجئے گا۔میں کوشش کروں گا ٹھیک کرنے کی ۔اور اگر متن میں کچھ مسئلہ ہو تو بھی ضرور بتائیے گا تاکہ اسے ٹھیک کیا جاسکے

نوٹ: نئی اپڈیٹ کو انسٹال کرنے کیلئے ایڈریمو پروگرام میں‌جاکر پہلے والے pak Quran in word کو ریمو کریں اور اس کے بعد نئی انسٹالیشن ہو سکے گی۔


پاک قرآن ان ورڈ
[link]http://www.mediafire.com/?weorqx5yz3uaeau[/link]

عربی متن سے متعلقہ فونٹس
[link]http://dl.dropbox.com/u/2700846/Qurani%20Fonts.zip[/link]
Last edited by ابرارحسین on Sun Oct 31, 2010 10:37 am, edited 1 time in total.
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاک قرآن ان مائکروسافٹ ورڈ

Post by بلال احمد »

بہت شکریہ.

میں چیک کرتا ہوں.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: پاک قرآن ان مائکروسافٹ ورڈ

Post by اضواء »

السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

أحسنت و بارك الله فيك جعله الله فى موازين حسناتك
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاک قرآن ان مائکروسافٹ ورڈ

Post by چاند بابو »

بہت خوب ابرا حسین صاحب بہت اچھی شئیرنگ ہے جزاک اللہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ابرارحسین
کارکن
کارکن
Posts: 3
Joined: Thu Apr 08, 2010 2:35 am

Re: پاک قرآن ان مائکروسافٹ ورڈ

Post by ابرارحسین »

پروگرام میں ایک بگ ملا تھا ،کہ جب ایڈانز میں سے جاکر ٹاسک پین کو بند کیا جاتا تھا تو دوبارہ سے پروگرام ٹھیک سے رن نہیں ہوتا تھا جب تک کہ ورڈ کو بند کرکے پروگرام کو نہ چلایا جائے ۔اسے ٹھیک کردیا ہے ،اسلئے نئی فائل کو ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیں۔
دوبارہ سے انسٹال کرنے کیلئے پہلے ایڈریموپروگرام میں جاکر پرانے والے ایڈان کو ریمو کرنا پڑھے گا تب جاکر نئی اپڈیٹ انسٹال ہوگی۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاک قرآن ان مائکروسافٹ ورڈ

Post by چاند بابو »

بک دور کرنے کا بہت بہت شکریہ ابرار،
ویسے یار آپ نے اپنا تعارف تو کروایا نہیں۔
اپنا تعارف تو تعارف والے دھاگے میں لگائیں تاکہ ہم آپ کے بارے میں کچھ مزید جان سکیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “تبصرے”