رند، ساقی، مے، خم

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

رند، ساقی، مے، خم

Post by محمد شعیب »

اس تھریڈ میں رند، ساقی، مے اور خم جیسے الفاظ پر شعر کہنا ہے.
شاعری میں یہ الفاظ ذو معنی ہوتے ہیں.انہیں حقیقی اور مجازی دونوں معانی پر محمول کیا جا سکتا ہے.
اور اردو شاعری میں سب سے زیادہ چاشنی اسی موضوع میں ہے.
:)

ابتداء

[center]محتسب کی خیر اونچا ہے اسی کے فیض سے
رندکا، ساقی کا، مے کا، خم کا، میخانے کا نام
[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by محمد شعیب »

چشمِ ساقی کا اشارہ تھا، اُدھر ہاتھ بڑھا
پینے والے نے کہاں زہر کا ساغر دیکھا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by محمد شعیب »

کس نے کہا شراب کا پینا حرام ہے
اس کے پئے بغیر تو جینا حرام ہے
پینا حرام ہے نہ پلانا حرام ہے
پینے کے بعد ہوش میں آنا حرام ہے
لکھا ہوا ہے پیر مغاں کی دوکان پر
کم ظرف کو شراب پلانا حرام ہے
زاہد رند
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Wed May 19, 2010 5:16 pm
جنس:: مرد
Location: Dubai, UAE

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by زاہد رند »

شام کو مے پی صبح کو توبہ کرلی
رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی۔

زاہد نگاہ کم سے کسی رند کو نہ دیکھ
کیا خبر اس ذات کو ہے تو عزیز کہ وہ
علی بابا
دوست
Posts: 203
Joined: Mon May 18, 2009 11:26 pm
جنس:: مرد

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by علی بابا »

[center]ساقی کی ہر نگاہ پہ بل کھا کے پی گیا
لہروں سے کھیلتا ہوا‘ لہرا کے پی گیا


بے کیفیوں کے کیف سے گھبرا کے پی گیا
توبہ کو توبہ تاڑ کے‘ تھرا کے پی گیا


زاہد‘ یہ میری شوخیِ رندانہ دیکھنا!
رحمت کو باتوں باتوں میں بہلا کے پی گیا


سر مستیِ ازل مجھے جب یاد آ گئی
دنیائے اعتبار کو ٹھکرا کے پی گیا


آزردگیِ‌خاطرِ ساقی کو دیکھ کر
مجھ کو یہ شرم آئی کہ شرما کے پی گیا


اے رحمتِ تمام! مری ہر خطا معاف
میں انتہائے شوق میں گھبرا کے پی گیا


پینا بغیر اذن‘ یہ کب تھی مری مجال
در پردہ چشمِ یار کی شہ پا کے پی گیا


اس جانِ مے کدہ کی قسم‘ بارہا جگر!
کل عالمِ بسیط پہ میں چھا کے پی گیا
[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by محمد شعیب »

اوہو علی بابا
لوٹ لیا آپ نے ....

zub;ar
zub;ar
zub;ar

اے رحمتِ تمام! مری ہر خطا معاف
میں انتہائے شوق میں گھبرا کے پی گیا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by محمد شعیب »

زاہد رند wrote:شام کو مے پی صبح کو توبہ کرلی
رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی۔

زاہد نگاہ کم سے کسی رند کو نہ دیکھ
کیا خبر اس ذات کو ہے تو عزیز کہ وہ
بہت خوب رند صاحب
آپ کا نام دیکھ کر ہی یہ موضوع ذہن میں آیا تھا.
:)
"شام کو مے خوب پی" اس کی جگہ شاید اصل شعر یوں ہے "شب کو مے خوب پی"
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by محمد شعیب »

قاصد کے آتے آتے خط اک اور لکھ رکھوں
میں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں

مجھ تک کب ان کی بزم میں آتا تھا دورِ جام
ساقی نے کچھ ملا نہ دیا ہو شراب میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by بلال احمد »

[center]سب کی ساقی پہ نظرہو یہ ضروری ہے مگر
سب پہ ساقی کی نظر ہو یہ ضروری تو نہیں
[/center]
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by محمد شعیب »

جب گِھر کے آئی کال گھٹا
رندوں نے کہا جی بھر کے پلا
انکار کیا جب ساقی نے
پیمانے ٹوٹ گئے
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by بلال احمد »

[center]ساقی کی اک نگاہ سے افسانے بن گئے

کچھ پھول ٹوٹ کر مرنے پیمانے بن گئے

کاٹی جہاں تصور جاناں میں ایک شب

کہتے ہیں لوگ اس جگہ بت خانے بن گئے

جی پی سکے نہ سرخ لبوں کی تجلیاں

دنیا کے تجربات سے انجانے بن گئے

ساغر وہی مقام ہے اک منزل فراز

اپنے بھی جس مقام پر بیگانے بن گئے
[/center]
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by محمد شعیب »

بہت خوب بلال صاحب
کچھ پھول ٹوٹ کر مرنے پیمانے بن گئے
اس میں "مرنے پیمانے" کی جگہ "میرے پیمانے" ہو گا. چیک کر لیں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by بلال احمد »

ویسے تو میں نے اس کو بطور خاص چیک کیا تھا لیکن پھر سے دیکھ لیتا ہوں.


پسند کرنے کا شکریہ :inlove: :inlove: :inlove:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by چاند بابو »

مے کدے ميں ايک دن اک رند زيرک نے کہا
ہے ہمارے شہر کا والي گدائے بے حيا
تاج پہنايا ہے کس کي بے کلاہي نے اسے
کس کي عرياني نے بخشي ہے اسے زريں قبا
اس کے آب لالہ گوں کي خون دہقاں سے کشيد
تيرے ميرے کھيت کي مٹي ہے اس کي کيميا
اس کے نعمت خانے کي ہر چيز ہے مانگي ہوئي
دينے والا کون ہے ، مرد غريب و بے نوا
مانگنے والا گدا ہے ، صدقہ مانگے يا خراج
کوئي مانے يا نہ مانے ، ميرو سلطاں سب گدا
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by محمد شعیب »

بہت خوب چاند بابو
بہت خوب
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by بلال احمد »

[center]رات اتنی حسین ہے کہ سب گہری نیند میں ہیں ساقی
اک ہم ہی بدنصیب ہیں کہ جل رہے ہیں کسی کی یاد میں
[/center]
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by چاند بابو »

پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by علی خان »

اک پل میں اک صدی کا مزا ہم سے پوچھیے
دو دن کی زندگی کا مزا ہم سے پوچھیے
بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدّتوں میں ہم
قسطوں میں خود کشی کا مزا ہم سے پوچھیے
آغازِعاشقی کا مزا آپ جانیے
انجامِ عاشقی کا مزا ہم سے پوچھیے
وہ جان ہی گئے کہ ہمیں ان سے پیار ہے
آنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھیے
جلتے دلوں میں جلتے گھروں جیسی ضَو کہاں
سرکار روشنی کا مزا ہم سے پوچھیے
ہنسنے کا شوق ہم کو بھی تھا آپ کی طرح
ہنسیے مگر ہنسی کا مزا ہم سے پوچھیے
ہم توبہ کر کے مر گئے قبلِ اجل خمار
توہینِ مے کشی کا مزا ہم سے پوچھیے
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by محمد شعیب »

بہت خوب اشفاق بھائی
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: رند، ساقی، مے، خم

Post by محمد شعیب »

مستئ عشق کی رنگین ادا میخانہ
اپنے سوکھے ہوئے ہونٹوں کی صدا میخانہ

مجھ سے مت پوچھ میرے جرم و سزا اے ساقی
عشق ہے جرم میرا ، اور سزا میخانہ

دشت ِ تنہائی میں اس نے ہی سنبھالا مجھ کو
میرا ہے کوئی تو ہے بعد ِ خدا میخانہ

یار ظالم نے میری پیاس بجھائی ہے تو تب
خنجر ِ عشق سے جب دل پر لکھا میخانہ

آج مستی تھی بہت اُن کی ادائوں میں
وجہ جو اُن سے ہے پوچھی تو کہا میخانہ
Post Reply

Return to “اردو شاعری”