واقعے کی تحقیق

ایسے واقعات کی ویڈیوز جو حیرت زدہ کردیں، یہاں وہاں، ادھر ادھر سے
Forum rules
خبردار :
فحش اور دل آزار ویڈیوز شیئر کرنا سخت منع اور فورم کے قوانین کے خلاف ہے
انتظامیہ اردو نامہ فورم
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

واقعے کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

میں رمضان میں انٹرنیٹ سے دور رہا۔اس دوران ایک خبر سنی کہ نیپال میں ایک مسجد کا گنبد اڑ کر مینارے پر لگ گیا۔اور لوگوں کے موبائل میں ویڈیو بھی دیکھی۔
پھر وہ ویڈیو یو ٹیوب پر بھی دیکھی۔لیکن مجھے پریشانی اس بات کی ہے کہ اتنی بڑی خبر میڈیا پر کیوں نہیں آئی؟
کسی ٹی وی چینل،اخبار وغیرہ میں کیوں شائع نہیں ہوئی؟
اس کی کیا حقیقت ہے؟ کیا یہ واقعہ صحیح ہے؟
اگر صحیح ہے تو میڈیا پر کیوں نہیں آیا ؟

ویڈیو یہ ہے۔


[utvid]http://www.youtube.com/watch?v=Grhtne8uBf0[/utvid]

اگر اس بارے میں کسی کو تحقیق ہو تو برائے مہربانی تفصیل بتلائیں۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: واقعے کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

مجھے ایک اطلاع یہ ملی ہے کہ لوہے کی تار سے باندھ کر اس گنبد کو اوپر رکھا گیا تھا.
ہوا میں اڑنے والی بات غلط ہے. واللہ اعلم
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: واقعے کی تحقیق

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

میں نے اس ویڈیو کو کافی دن پہلے دیکھا تھا اور میرے خیال میں کہیں اس کے بارے میں ریمارکس بھی دیئے تھے لیکن اب مجھے نہیں مل رہے ہیں۔
بہرحال اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد یہ احساس بہت قوی ہوا کہ یہ ایک جعلی ویڈیو ہے اس میں بہت زیادہ ایڈیٹنگ کی گئی ہے۔
سب سے پہلے تو ہوا میں اڑنے والی بات اس ضمن میں عرض ہے کہ اگر غور سے دیکھا جائے تو گنبد کا او پر کا حصہ بلکل بھی نہیں‌ہل رہا ہے جبکہ نچلا حصہ ہل رہا ہے ٹھیک ویسے ہی جیسے ہم کسی چیز کو اوپری حصہ پر رسی سے باندھ کر اوپر اٹھائیں تو اس کا اوپری حصہ ساکن رہے گا اور نچلا حصہ چونکہ آزاد ہے اس لئے کچھ ادھر ادھر حرکت کرے گا۔
اس کے علاوہ ویڈیو میں موجود مجمع کا بغور جائزہ لیا جائے تو ایک بات سمجھ میں آتی ہے کہ ہر کوئی اس طرف دیکھ تو رہا ہے لیکن سارے مجمع میں سے کسی جگہ سے بھی یہ ظاہر نہیں ہوتا ہے کہ لوگ اسے کوئی غیر معمولی واقعہ سمجھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، سب سے بڑی بات اس ویڈیو میں جو آوازیں شامل کی گئی ہیں ان میں نعرے اور رونے کی آوازیں بہت زیادہ نمایاں ہیں۔ لیکن کیا مجمع میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نظر آ رہا ہے جو جذباتی کیفیت میں ہو اوررونے یا چلانے جیسی کیفیت میں نظر آ رہا ہو۔یا مجمع میں کوئی ایسا فرد نظر آ رہا ہو جو نعرہ بازی کر رہا ہو۔
تیسری اور سب سے اہم بات یہ ویڈیو جون 2008 میں پہلی بار یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی دو اڑھائی سال کے بعد اس کا اچانک اب منظر پر آنا کیا معنی رکھتا ہے۔

میرے خیال میں یا تو یہ کسی کی شرارت ہے اور یا پھر کسی کے اند ھے اعتقاد کا نتیجہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: واقعے کی تحقیق

Post by مدرس »

کچھ عرصہ پہلے میں اس کو شئر کر چکاہوں
https://urdunama.org/oldforum/viewtopic.php?f=86&t=3147
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: واقعے کی تحقیق

Post by چاند بابو »

جی بالکل میرے ذہن میں تو تھا لیکن میں ڈھونڈنے میں‌ناکام رہا تھا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: واقعے کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

تو اس کا مطلب ہے کہ یہ واقعہ ایسا نہیں جیسا بیان کیا جا رہا ہے.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: واقعے کی تحقیق

Post by اضواء »

لاحول لله اللهم ابعدنا عن شر و الوسواس
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: واقعے کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

{أضواء} wrote:لاحول لله اللهم ابعدنا عن شر و الوسواس
یہ عبارت صحیح نہیں.
عبارت یوں ہونی چاہئیے
لا حول الا باللہ اللھم ابعدنا عن شرالوسواس
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: واقعے کی تحقیق

Post by اضواء »

محمد شعیب wrote: یہ عبارت صحیح نہیں.
عبارت یوں ہونی چاہئیے
لا حول الا باللہ اللھم ابعدنا عن شرالوسواس
لا حول الا باللہ ؟؟؟
یہ کلمہ میں پہلی بار سنی ہے ایسا کہنا غلط ہے جب کے آپکو "لا حول ولا قوة إلا بالله" کہنا چاہیے

قال تعالى: {وَلَوْلا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَآءَ اللَّهُ لاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ إِن تَرَنِ أَنَاْ أَقَلَّ مِنكَ مَالاً وَوَلَداً}[الكهف:39].
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: واقعے کی تحقیق

Post by محمد شعیب »

لا حول ولاقوۃ الا باللہ میں "حول" اور "قوۃ" کا حصر باری تعالی کے ساتھ کیا گیا ہے.
اور "لاحول الا باللہ" میں صرف حول کا حصر باری تعالی کے ساتھ ہے.
میں نے "قوۃ" کا ذکر اس لئے نہیں کیا کہ آپ کی عبارت میں اس کا ذکر نہیں تھا.
اصل تو یہی کہنا چاہئیے "لاحول ولا قوۃ الا باللہ" لیکن آپ نے لکھا تھا "لاحول لله اللهم ابعدنا عن شر و الوسواس" یہ تو کسی اعتبار سے بھی صحیح نہیں.
اس میں باری تعالی سے "حول" کی نفی ہے.جو کہ گناہ ہے.
اور آگے آپ نے لفظ "شر" کے بعد جو "و" ڈالا ہے وہ بھی غلط ہے.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: واقعے کی تحقیق

Post by اضواء »

آپ کہنا کیا چاپتے ہو اچھی طرح وضاحت کیجئیے !!
اگر میرے ہر مشارکات اور موضوع پر آپکا ایسا ہی رد الفعل ہوگا تو میں آپکو اور فورم کو
سلام کہتی ہوں
کئی بار ہو چکا ہے پہلی ہی بار نہیں موضوع کچھہ اور ہوتا ہے اور نقاش کچھہ اور
بات کدھر سے کدھر پہنچ جاتی !!
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: واقعے کی تحقیق

Post by چاند بابو »

شعیب بھیا اپنے ذاتی پیغامات چیک کیجئے، اور اضواء آپ بھی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: واقعے کی تحقیق

Post by بلال احمد »

مجھے بھی اس سلسلہ بارے تحقیق کا کہا گیا تھا. لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے میں اس پر کام نہ کر سکا. چاند بھائی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس سلسلہ میں معلومات فراہم کیں.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “حیرت کدہ”