اسپائی ویئر،ایڈویئر اور ایلوا

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

اسپائی ویئر،ایڈویئر اور ایلوا

Post by شازل »

اسپائی ویئر بہت سے لوگوں کی پرائیویسی اور سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہیں کئی معاملات پر ہم انتہائی فکر مند ہوجاتے ہیں کہ اسپائی ویئر ہمارے ذاتی معاملات میں متجاوز ہو جاتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ہمارے لئے یہ سمجھنا کہ یہ پروگرام کس قدر ہمارے متعلق معلومات اکھٹی کرتے ہیں ،بہت ضروری ہو جاتا ہے۔
EULA یعنی (end user license agreement) پڑھنے کے بعد تو کافی کنفیوژن پیدا ہو جاتا ہے کہ اس پروگرام کے ساتھ دوسرا پروگرام بھی موجود ہے اب یہ بھی نہیں‌ہو سکتا ہر کوئی پہلے ایلوا پڑھے اور پھر سافٹ ویئر انسٹال کرے۔
بہت سے اسپائی ویئر اور ایڈویئر اس قابل ہوتے ہیں کہ خود کو اپ ڈیٹ کرسکیں،اس کا مطلب ہے یہ ڈاؤن لوڈ اور خطرناک اسکرپٹ کو چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،اور وہ بھی بغیر کسی وارننگ کے،جو کہ کمپیوٹرکے لئےکافی خطرے کی بات ہے
مسئلہ اس وقت اور زیادہ گھمبیر ہو جاتا ہے کہ ایلوا کا اطلاق صرف انسٹال شدہ پروگرام پر ہے نا کہ ایڈویئر شدہ پروگرام پر ۔
دو قسم کے مسائل سے ہمارا واسطہ پڑتا ہے نمبر ایک یہ کہ جب ہم ایلوا کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمارے مطالعے میں اکثر اپڈیٹ شدہ ایلوا سے پڑتا ہے ،
دوسرا یہ کہ کس کے پاس ایلوا پڑھنے کی فرصت ہوتی ہے۔
بہت سے لوگ اس کے قانونی پہلوؤں پر سوالات اٹھاتے ہیں یعنی ڈسکلیمر میں وہ زبان استعمال کی گئی ہوتی ہے جو بغیر قانونی ماہر کے عام آدمی کی سمجھ سے باہر ہی ہوتا ہے
تاہم 25 جولائی 2003 کو امریکہ میں ایک نیا قانون بنایا گیا جس کے تحت کمپنیوں پر زور دیا گیا کہ وہ صاف صاف بتائیں کہ پروگرام اصل میں کیا کیا کرسکتا ہے اس قانون کو کا نام دیا گیا۔safeguard against privacy invasions act
ایک اور قابل توجہ بات ہے کہ مطلوبہ پروگرام کس قدر بینڈوڈتھ استعمال کرتا ہے اس کا تعین کرنا بھی ضروری ہے یہ بات بھی صاف ہے کہ پروگرام بغیر کسی معیاری ٹیسٹ کے لوگوں کے سامنے پیش کردیئے جاتے ہیں تاکہ لوگ اسپائی ویئر کی نشاندہی نہ کرسکیں۔
پاپ اپ گرافک اشتہارات کافی بینڈوڈتھ استعمال کرتے ہیں خاص طور پر جب یہ خود بخود کھل جائیں
اور آخری بات کہ کوئی بھی پروگرام جو انسٹالیشن کے وقت تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر کو ظاہر کرے استعمال کرنا کافی خطرناک ہے(غورکیجئے کہ یہ تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر دراصل ہے کیا؟)
امید ہے اسپائی ویئر اور ایڈویئر کے متعلق آپ کو میری تحریر پسند آئے گی ۔


ماخذ: شازل کا بلاگ
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اسپائی ویئر،ایڈویئر اور ایلوا

Post by بلال احمد »

معلومات میں اضافہ کے لیے شکریہ :inlove:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اسپائی ویئر،ایڈویئر اور ایلوا

Post by چاند بابو »

ارے واہ شازل بھیا آجکل تو پرانی پرانی تحریریں اٹھا اٹھا کر لگائی جا رہی ہیں۔
کیا ہوا نئے خیالات پر بندش تو نہیں ہو گئی۔
اگر ایسا ہے تو جادو کے علاج والا دھاگہ کھولو فورا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”