Page 1 of 1

حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا

Posted: Sun Sep 14, 2008 7:54 am
by سیدتفسیراحمد
[center]حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا [/center]

حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بہت چہیتی بیٹی تھیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت علی کی بیوی اورحضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدہ تھیں۔ بچپن ہی سےآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہامحنتی اور سادگی پسند تھیں۔ اپنےہاتھ سے کھانا پکاتیں، کپڑے دھوتیں اور گھر کی صفائی کرکے اسےصاف ستھرا رکھتیں چکّی پیستے پیستے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہاتھوں میں گٹّے پڑ گئے تھے۔

جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شادی حضرت علی سے ہوئی تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو جہیز میں بہت کم سامان ملا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اپنی زندگی میں بڑی مصیبتیں اٹھائیں، فاقے کئے۔ مگر کبھی زبان سے شِکوہ نہ کیا۔ ہرحال میں خدا کا شکر ادا کرتی رہیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا دل انسانی ہمدری سےسرشار تھا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بےحد سخی تھیں۔ کوئی ضرورت مند اِن کے دروازے سےخالی نہ جاتا تھا۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرمایا کرتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بہت محبت تھی۔ جب آپ سفر سےواپس تشریف لاتےتو نماز سےفارغ ہو کر سیدھےحضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کےگھر جاتے ۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی رحلت کے بعد حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا بہت غمگین رہا کرتیں اور حضور کےوصال کے چھ ماہ بعد وفات پاگئیں۔ تمام مسلمان آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو خاتون جنت کے نام سےیاد کرتے ہیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی زندگی مسلمان عورتوں کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے۔

Posted: Sat Sep 20, 2008 1:15 am
by مجیب منصور
جزاک اللہ تفسیرصاحب ایمان افروز تحریر ہے

Re: حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا

Posted: Mon Aug 30, 2010 6:26 am
by اضواء
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
أحسنت و جعله الله في موازين حسناتك