Page 1 of 1

ہوشیار ترین مینڈک

Posted: Fri Sep 12, 2008 12:23 am
by مجیب منصور
ننگ کوئی (Nong Qui) ایک ایسا مینڈک ہے جو نہ صرف آپ کو لاٹری کا صحیح نمبر بتا سکتا ہے بلکہ موٹر سائیکل بھی چلا سکتا ہے-

شمالی تھائی لینڈ کی رہنے والی 52 سالہ تونگسئی بومرونگٹائی (Tongsai Boommrungtai) کا کہنا ہے کہ اس نے کالے دھبے والے اس مینڈک کو اپنے گھر کے باہر سے پایا٬ اس کے مطابق ننگ کوئی (Nong Qui) بہت سی صلاحیتوں کا مالک ہے جو کہ اس کے گھر کا ایک فرد بن چکا ہے-

گاؤں کے لوگ اس کے پیٹ کے داغ سے لوٹری کا نمبر معلوم کرتے ہیں جس سے اب تک تقریباً 10 لوگ لاٹری جیت چکے ہیں-

فارغ وقت میں ننگ کوئی (Nong Qui) آرام فرماتا ہے اور حیرت انگیز طور پر کھلونے والی موٹر سائیکل بھی چلاتا ہے-
مینڈک کا فائل فوٹو



Image

Posted: Fri Sep 12, 2008 9:17 am
by رضی الدین قاضی
واہ مجیب بھائی مزا آگیا۔ بڑی پیاری معلومات شیئر کرنے کے لیئے بہت بہت شکریہ !

Posted: Fri Sep 12, 2008 2:13 pm
by چاند بابو
کمال ہے۔ واقعی عجیب ترین مینڈک ہے جو موٹرسائیکل بھی چلا سکتا ہے۔

Posted: Fri Sep 12, 2008 7:06 pm
by مجیب منصور
رضی بھائی اور چاند بھائی حوصلہ افزائی کا بھت شکریہ