Page 1 of 2

سعودیہ

Posted: Wed Sep 15, 2010 12:34 pm
by مخلص
بھائیو میرے لئے بھی سعودیہ میں کوئی جاب دیکھیں.....

کیا کوئی معلومات دے سکتا ھے؟

Re: سعودیہ

Posted: Wed Sep 15, 2010 1:30 pm
by یاسر عمران مرزا
سعودیہ میں‌جاب کے لیے یہاں رجسٹریشن کروا کر اپنی سی وی بنائیں.

http://www.bayt.com/en/saudi-arabia/

اس کے علاوہ ، روزانہ ملاحظہ کرتے رہیں اور اپنی سی وی دیے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجتے رہیں.

http://www.jobshob.org/
http://saudijobs.weebly.com/
http://www.urdulist.com/
http://www.teachsaudi.com/
http://jobsnama.com/


اور یہاں اپنا ای میل ایڈریس دے کر سبسکرائب کر لیں، یہ بھی میری آزمودہ ویب سائٹ ہے اور میں اسے اکثراستعمال کرتا رہتا ہوں، روزانہ کے حساب سے نئی آنے والی ملازمتوں‌کی تفاصیل اس میں آتی رہتی ہیں.

http://www.expatriates.com/cgi-local/su ... i%20Arabia

یہ تو ہو گئے انٹرنیٹ روابط، دیگر آپ پاکستانی اخبارات کا مطالعہ کرتے رہیے اور ہو سکے تو کسی نزدیکی ایجنٹ سے بھی رابطے میں رہیں.

Re: سعودیہ

Posted: Wed Sep 15, 2010 9:25 pm
by مخلص
:tmi: :tmi: جزاک اللہ بھائی

اللہ آپ کو خوش رکھے

Re: سعودیہ

Posted: Wed Sep 15, 2010 10:19 pm
by چاند بابو
چلئے جی مخلص صاحب تو چلے سعودیہ۔

Re: سعودیہ

Posted: Wed Sep 15, 2010 11:01 pm
by مخلص
بھیا اللہ آپ کی زبان مبارک کرے.کوشش تو کافی عرصے سے کر رہا ھوں.لیکن کوئی وسیلہ نہیں بن رہا..بس دعا کی ضرورت ھے.

Re: سعودیہ

Posted: Wed Sep 15, 2010 11:06 pm
by چاند بابو
ہماری دلی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اللہ تعالٰی تلاشِ معاش کے سلسلے میں کی جانے والی آپ کی کاوشیں پوری فرمائے۔
ویسے آپ کی تعلیم اور تجربہ کیا ہے مجھے بھی بتادیں ایک دو دوست ہیں وہاں پر ان کو بھیج دوں گا شاید کسی کام آ سکیں۔

Re: سعودیہ

Posted: Thu Sep 16, 2010 6:40 am
by شازل
جزاک اللہ چاند بھائی

Re: سعودیہ

Posted: Thu Sep 16, 2010 8:31 am
by مخلص
بھیا میں دینی مدرسہ کا فارغ التحصیل ھوں..میٹرک دنیاوی ھے .اٹوکیڈ بھی سیکھا ھوا ھے.5 سال اپنا ذاتی فرنچائز وی وائرلیس اور ڈائیلاگ وائرلیس کا چلاتا رہا ھوں..کنسٹرکشن کمپنی میں 1 سال تک سپروائزری بھی کی ھے.موبائل شاپ ،فوٹو اسٹیٹ ،وغیرہ کا کاروبار بھی کیا ھے.موبائل اور وائرلیس فون کا رئپئرنگ وغیرہ کا کام بھی کرتا رہا ھوں...اس سے زیادہ میرے اندر کوئی اور صلاحیت نہیں ھے
آج کل جنرل آرڈر سپلائی کا کام کر رہا ھوں.

Re: سعودیہ

Posted: Thu Sep 16, 2010 8:19 pm
by چاند بابو
ارے واہ جی آپ تو ماشااللہ بہت با صلاحیت ہیں۔
خاص طور پر موبائل کمپیوٹر رئپیر اور آٹو کیڈ کی تو وہاں کافی مانگ ہے۔
ویسے اگر آپ آٹو کیڈ میں مہارت رکھتے ہیں تو بجائے سعودیہ کے آپ کو دبئی وغیرہ ٹرائی کرنا چاہئے۔
وہاں آپ کے لئے مواقع زیادہ نکلیں گے۔

Re: سعودیہ

Posted: Thu Sep 16, 2010 11:48 pm
by مخلص
بھیا کمانا خاص مقصد نہیں ہے.کمانا مقصد ہو تو پاکستان میں بیٹھ کر بھی نبدہ آسانی سے 70000 تک کما سکتا ھے.لیکن میں چاہتا ہوں حرم شریف کے قریب چلا جاؤں بس..........

باقی آٹو کیڈ سیکھا ہوا ہے.ماہر نہیں ہوں.بس کام جانتا ہوں.میری عادت ہے جب کام شروع کرتا ہوں تو ختم کیے بغیر نہیں آٹھتا ہوں.چاہے کام کوئی بھی کام ہو.........

Re: سعودیہ

Posted: Fri Sep 17, 2010 7:02 pm
by چاند بابو
بہت خوب پھر تو آپ کی خواہش اللہ پاک ضرور پوری کریں گے انشااللہ۔

Re: سعودیہ

Posted: Fri Sep 17, 2010 10:44 pm
by مخلص
بھیا میں ان میں پاور والوں سے ڈرتا ہوں ۔اکثر فراڈ کرتے ہیں۔لہذا کچھ پریشانی ہے۔بس کوئی رب کی طرف سے غیبی مدد کا منتظر ہوں۔کئی جگہ سی وی دیا ہوا ہے۔آپ بھی آپنے دوستوں سے معلومات لے کر بتا دیجیے گا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین

Re: سعودیہ

Posted: Sun Sep 19, 2010 7:25 pm
by بلال احمد
ثم آمین

Re: سعودیہ

Posted: Wed Sep 22, 2010 10:58 pm
by مخلص
السلام علیکم

یاسر بھائی نے جو لنکس دئیے ہیں ان میں ان لوگوں کے لئے جابز ملتی ہے جو پہلے سے سعودیہ ہے۔ارے بھائی ہمیں ویزہ وغیرہ بھی چاہیے۔ان تمام معاملات کے بارے میں معلومات چاہیے۔باقی یہاں جو ایجنٹ ھے ان پر اعتبار بھی کوئی نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔بہت پریشان ہوں ۔۔۔میں ہر حال میں بلاد حرم کی طرف نکلنا چاہتا ہوں۔۔۔بہرحال تمام دوست میرے لئے خصوصی دعا فرمائیں ۔۔۔جزاکم اللہ

Re: سعودیہ

Posted: Wed Sep 22, 2010 11:35 pm
by سرتاج
w.a zub;ar :devil: :envy:

Re: سعودیہ

Posted: Wed Sep 22, 2010 11:50 pm
by چاند بابو
بہت خوب محترم سرتاج صاحب بہت شکریہ کہ آپ نے اردونامہ پر آتے ہی اس کے اراکین کے بارے میں کچھ اچھا سوچنا شروع کر دیا ہے۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین

Re: سعودیہ

Posted: Wed Sep 22, 2010 11:55 pm
by مخلص
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔مجھے امید ہے آپ میری برادرانہ مدد ضرور فرمائیں گے۔
باقی رشتہ دار تو ہے۔اور رشتہ بھی ایسا ہے کہہ ہمین اپنی جان سے بھی پیارا ہے۔ ۔۔لیکن پتہ نہیں قسمت میں کیا لکھا ھے ابھی تک سرتوڑ کوششوں کے باوجود مسائل حل نہیں ھو رہا ہے۔۔۔بس میں یہی کہوں گا۔۔کہ آپ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔باقی آپ کا بھائی کس سٹی میں ہوتا ھے؟میں 300000بھی دینے کو تیار ہوں ۔اگر حرم شریف کے قریب کوئی کام بنے تو۔

میری طرف سے آپ کو فورم پر اھلا و سھلا مرحبا

ہرکلہ راشہ

پخیر راغلے
جی آیاں نوں
ست بسم اللہ

اور
ویلکم

Re: سعودیہ

Posted: Thu Sep 23, 2010 12:50 am
by سرتاج
a.a v_v_f 8) :emo: a.a

Re: سعودیہ

Posted: Thu Sep 23, 2010 11:59 pm
by مخلص
ان کو کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔کیوں کہ ان کو پتا ہے میں اس حوالے سے کتنا پریشان ہوں۔۔اور مجھے امید ہے کہہ وہ بھی اس حوالے سے کوشش ضرور کر رہے ہیں۔باقی رشتہ کا میں نے آپ کو بتایا کہہ ہمیں وہ لوگ اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔اور وہ بھی ہمیں بہت احترام اور عزت دیتے ہیں۔۔اللہ کس کے ہاتھوں میرا یہ مسئلہ حل کروانا چاہتا ہے اس کا ہمیں علم نہیں ہے۔دعاکی ضرورت ہے۔۔آپ بھی میری ضرور مدد فرمائیں۔کچھ اور دوستون کو بھی کہا ہوا ہے۔امید ہے 1 ماہ کے اندر میرا یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔کیوں کہہ آج 1 دوست نے وعدہ کیا ہے۔

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین

Re: سعودیہ

Posted: Fri Sep 24, 2010 7:51 am
by رضی الدین قاضی
اللہ رب العزت مخلص بھائی کی جملہ پریشانی دور فرمائے، اور ان کو رزق حلال عطا فرمائے۔ آمین !