امیرالمومنین کے شہزادے کی عید

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

امیرالمومنین کے شہزادے کی عید

Post by یاسر عمران مرزا »

روزنامہ امت سے اقتباس

Image

اتنی خوبصورت بات پڑھ کر بے اختیار دل کرتا ہے کاش ہمارے حکمران بھی ایسے ہوتے لیکن مسئلہ تو یہ ہے ہم آج کل کے امیر المومنین سے تب یہ امید کریں کہ وہ ایسا طرز عمل اختیار کریں گے جب ہمیں خود ایسا طرز عمل رکھتے ہوں۔ آج کل ہم اپنے بچوں کو مقابلے کے ساتھ دوسرے لوگوں کے بچوں سے اچھے کپڑے اور جوتے لے کر دیتے ہیں۔ ہم ایک سوٹ دس بارہ مرتبہ سے زیادہ استعمال نہیں کرتے۔ کئی اچھے کپڑے ہونے کے باوجود ہم ہر عید ، شادی بیاہ اور دیگر فنکشنز کے لیے نئے کپڑے لیتے ہیں۔ ہمارابچہ ہم سے آ کر کہے کہ ہمسایوں کے بچے نے نیا کھلونا لیا ہے تو ہم سوچتے ہیں ہمارا بچہ احساس کمتری میں مبتلا نہ ہو اس لیے فورا اسے ہمسایوں کے بچے سے اچھا کھلونادلاتے ہیں۔ ہم نے کبھی اپنے بچوں کو سمجھایا ہی نہیں کہ بیٹا پرانے کپڑے پہننے والوں کو اللہ تعالی جنت میں نئے کپڑے پہنائیں گے۔

ہم خود بھی نفسانی خواہشات کو پورا کرنے کے قائل ہیں بلکہ اپنے بچوں کی تربیت بھی ایسی ہی کر رہے ہیں۔ تو نتجیہ یہی ہو گا کہ ہماری اگلی نسلیں بھی اسی طرح نفسانی خواہشات کی تابع ہوں گی۔ اور دوسروں سے حسد میں مبتلا ہوں گی زیادہ سے زیادہ دولت پانے کے لیے کوششاں ہوں گی۔

اور جب پورا معاشرہ اسی اصول پر کارفرما ہو گا تو یقیننا حکمران بھی ایسے ہی ہوں گے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: امیرالمومنین کے شہزادے کی عید

Post by چاند بابو »

کاش آپ کی بات سچ ہو جائے اور ہمارے حکمران بھی اسی طرح سوچنے لگیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
muhammad_ijaz
ماہر
Posts: 978
Joined: Fri May 22, 2009 8:59 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: امیرالمومنین کے شہزادے کی عید

Post by muhammad_ijaz »

[center]Image

اللہ اللہ – یاسر عمران بھائی – بڑی اچھی بات آپ نے کی ہے –
ایک وہ امیرالمومنین تھے جن کی سلطنت میں مصر ، عراق ، فلسطین اور بے شمار علاقے آتے تھے – پاکستان تو ان کے مقابلے میں کچھہ بھی نہیں ہے - لیکن ان کی ذاتی زندگی وہ تھی جو آپ نے بیان کی ہے – اور ایک ہمارے امیر الپاکستان ہیں جن کی دولت کا کوئی اندازہ ہی نہیں

Image



Image
Image[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: امیرالمومنین کے شہزادے کی عید

Post by رضی الدین قاضی »

در اصل ہمارے حکمرانوں کے دل میں اللہ رب العزت کا خوف ہی نہیں ہے۔
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: امیرالمومنین کے شہزادے کی عید

Post by بلال احمد »

نہائیت بہترین انتخاب پر شکر گزار ہوں. یہ سچ ہے کہ جب ہم ٹھیک ہو جائیں گے تو حکمران بھی ٹھیک ہو جائیں گے. اللہ پاک فرماتا ہے کہ جیسی عوام ہوتی ہے ویسا ہی حکمران ان پر مسلط کر دیا جاتا ہے. اللہ پاک ہمیں ہدائیت اور ایمان کامل نصیب فرمائے (آمین)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: امیرالمومنین کے شہزادے کی عید

Post by اضواء »

الله يجزاك خير و بارك الله فيك
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “پاک وطن”