Page 1 of 1

ملک کے کسی بھی حصے میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

Posted: Thu Sep 09, 2010 10:43 pm
by چاند بابو
کراچی… مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے ،لہٰذا عیدالفطرہفتہ گیارہ ستمبر کو ہوگی ،اور ملک بھر میں عیدالفطر ہفتے کو منائی جائیگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے ہیڈآفس میں منعقد ہوا۔ ان کی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین بھی موجود تھے۔ مفتی منیب الرحمن کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے میں شوال المکرم 1431ھ چاند نظرآنے کی قابل اعتبار شہادت موصول نہیں ہوئی۔ لہذاعیدالفطر ہفتہ 11ستمبر کو منائی جائے گی۔

Re: ملک کے کسی بھی حصے میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

Posted: Fri Sep 10, 2010 7:16 am
by رضی الدین قاضی
[center]ہمارے یہاں بھی عیدالفطر ہفتہ 11ستمبر کو منائی جائے گی۔ [/center]

Re: ملک کے کسی بھی حصے میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

Posted: Fri Sep 10, 2010 7:57 am
by علی خان
ہمارے ہاں تو آج عید ہے.
ویسے کیا صوبہ سرحد ملک پاکستان میں نہیں آتا ہے. جو یہ کہتے ہیں، کہ ملک میں چاند نظر نہیں آیا......
19 لوگوں کی شہادت کافی نہیں ہے. اور وہ بھی صرف پشاور میں، میرے اپنے گاوں میں 6 لوگوں نے چاند دیکھنے کی شہادت کی ہے. اور ان میں 4 اشحاص تو حاجی صاحبان ہیں، اور انکا کردار تو ہمارے اپنے گاوں کے لوگوں میں ایک رول ماڈل ہے. اب یہاں چاند پر بھی سیاست شروع ہو چکی ہے.
اللہ خیر کرے،



میری طرف سے اردو نامہ کے تمام ممبران کو عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک

Re: ملک کے کسی بھی حصے میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

Posted: Fri Sep 10, 2010 3:06 pm
by چاند بابو
اچھا یہ بات ہے ۔
تو پھر میری طرف سے آپ کو آج عید بہت بہت مبارک ہو۔
اشفاق بھیا پتہ نہیں گزشتہ چند سالوں سے چاند پر سیاست واقعی بہت تیر ہو چکی ہے اور اکثر ایسا لگتا ہے کہ یا حکومت مسجد قاسم خان میں بیٹھنے والوں کو نیچا دکھانا چاہتی ہے یا پھر وہ حکومت کو۔
اب یہ تو اللہ تعالٰی ہی جانتا ہے کہ حقیقت کیا ہوتی ہے۔
اگر آپ کے گاؤں میں لوگوں نے چاند دیکھا ہے تو پھر تو آپ نے بھی دیکھا ہو گا۔
ویسے ایسا کیوں ہوتا ہے کہ صرف خیبرپختون خواہ میں ہی ہرسال چاند پہلے نظر آتا ہے کبھی ایسا کیوں نہیں ہوا کہ خیبر پختون خواہ والوں نے کہا ہو کہ چاند نظر نہیں‌ آیا اور پنجاب، بلوچستان یا سندھ نے کہا ہو کہ نہیں بھئی ہمیں تو چاند نظر آیا ہے اور ہم تو کل عید منائیں گے سرحد والے روزہ رکھنا چاہیں تو ان کی مرضی۔

Re: ملک کے کسی بھی حصے میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

Posted: Sat Sep 11, 2010 2:23 am
by بلال احمد
سچ میں یہ ایک توجہ طلب مسئلہ ہے.