سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو کتاب کا تجزیہ

کمپیوٹر ہارڈویر اور سافٹ وئیرز پر تبصرے
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو کتاب کا تجزیہ

Post by یاسر عمران مرزا »

اردو نامہ فورمزکی کئی پوسٹس میں، مجھے ایڈ برائٹ نامی سائٹ کا اشتہارات کا کوڈ نظر آ رہا ہے. میری رائے میں اس کی بجائے گوگل ایڈز بہتر آپشن ہے.
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو کتاب کا تجزیہ

Post by بلال احمد »

لیں جی مرزا صاحب نے آپکو بتا بھی دیا اورڈانٹا بھی نہیں. خیر بہت بہت شکریہ یاسر بھائی :inlove: :inlove: :inlove: :inlove: :inlove: :inlove:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو کتاب کا تجزیہ

Post by چاند بابو »

یاسر عمران مرزا wrote:اردو نامہ فورمزکی کئی پوسٹس میں، مجھے ایڈ برائٹ نامی سائٹ کا اشتہارات کا کوڈ نظر آ رہا ہے. میری رائے میں اس کی بجائے گوگل ایڈز بہتر آپشن ہے.
السلام علیکم

اللہ خوش رکھے آپ کو محترم یاسر عمران صاحب کہ آپ نے میرے کیئے ہوئے کام کو درست تسلیم کر لیا وگرنہ تو ڈانٹ کا ڈر تھا۔
یہ جن اشتہارات کی بات آپ نے کی ہے یہ آزمائشی طور پر لگائے گئے ہیں اور یہ کوئی اشتہار نہیں بلکہ اشتہار کے لئے مخصوص جگہ کا اشتہار ہے تاکہ لوگ یہاں اپنے اشتہارات لگا سکیں۔
باقی رہی گوگل ایڈز کی بات تو ان کی شرائط کے مطالعے کے بعد مجھے یہ علم ہوا ہے کہ ان کے اشتہارات کا کسی ایسی ویب سائیٹ پر لگانا جرم ہے جو ان کی سپورٹ شدہ زبانوں پر مشتمل نا ہواوراس بات کی وجہ سے آپ کا اکاؤنٹ بند بھی ہو سکتا ہے اور بدقسمتی سے اردو ابھی تک ان کی سپورٹ کردہ زبان نہیں ہے ۔
ویسے اگر آپ اس موضوع پر مزید معلومات فراہم کر سکیں تو آپ کی مہربانی ہو گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو کتاب کا تجزیہ

Post by یاسر عمران مرزا »

السلام علیکم

اللہ خوش رکھے آپ کو محترم یاسر عمران صاحب کہ آپ نے میرے کیئے ہوئے کام کو درست تسلیم کر لیا وگرنہ تو ڈانٹ کا ڈر تھا۔
یہ جن اشتہارات کی بات آپ نے کی ہے یہ آزمائشی طور پر لگائے گئے ہیں اور یہ کوئی اشتہار نہیں بلکہ اشتہار کے لئے مخصوص جگہ کا اشتہار ہے تاکہ لوگ یہاں اپنے اشتہارات لگا سکیں۔
باقی رہی گوگل ایڈز کی بات تو ان کی شرائط کے مطالعے کے بعد مجھے یہ علم ہوا ہے کہ ان کے اشتہارات کا کسی ایسی ویب سائیٹ پر لگانا جرم ہے جو ان کی سپورٹ شدہ زبانوں پر مشتمل نا ہواوراس بات کی وجہ سے آپ کا اکاؤنٹ بند بھی ہو سکتا ہے اور بدقسمتی سے اردو ابھی تک ان کی سپورٹ کردہ زبان نہیں ہے ۔
ویسے اگر آپ اس موضوع پر مزید معلومات فراہم کر سکیں تو آپ کی مہربانی ہو گی۔
وعلیکم السلام
ارے چاند بھائی ، منتظم اعلی کو ہم کیسے ڈانٹ سکتے ہیں. آپ تو بڑے بھائی ہیں ہمارے. آپ نے بہت اچھی طرح کر لیا ہے یہ کام اور مجھے لگتا ہے کافی محنت کی ہے آپ نے.

گوگل ایڈز کو اردو سائٹس میں لگایا تو نہیں جا سکتا کیوں کہ گوگل ایڈز اردو کو سپورٹ نہیں کرتے ، تاہم وہ اردو انگریزی دونوں پر مشتمل سائٹس کوسپورٹ کرتے ہیں. اس کے علاوہ بہت سے بلاگران نے اپنے اپنے اردو بلاگز میں گوگل اشتہارات کا کوڈ لگا رکھا ہے جو اکثر اوقات درست کام کرتا ہے.
اس سلسلے میں‌، میں آپکو دو چار لنک مہیا کر دیتا ہوں آپ تفصیل سے پڑھ سکتے ہیں.

گوگل ایڈسینس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ
ایڈ سینس سینس

گوگل ایڈ سینس اور اردو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو کتاب کا تجزیہ

Post by چاند بابو »

چلئے پھر اللہ کا نام لے کرگوگل کے اشتہارات لگا دیئے ہیں اب آگے اللہ بہتر کرے گا یا تو اکاونٹ بلاک ہو جائے گا اور یا پھر چلتا رہے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی بابا
دوست
Posts: 203
Joined: Mon May 18, 2009 11:26 pm
جنس:: مرد

Re: سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو کتاب کا تجزیہ

Post by علی بابا »

یاسر بھیا مجھے بھی بتائیں‌کہ میں اپنی سائٹ کو کس طرح بہتر کر سکتا ہوں اور اسکا پیج رینک اور ٹریفک کس طرح بڑھ سکتی ہے۔
میرا بلاگ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو کتاب کا تجزیہ

Post by چاند بابو »

لیجئے یاسر بھیا سرمنڈاتے ہی اولے پڑنے لگے۔ چلئے ان کے بلاگ پر تجربات شروع کر دیں۔
ویسے ان کا بلاگ میرا دیکھا بھالا ہے اور اکثر جگہوں پر ایس ای او آپٹیمائزیشن کا خیال رکھا گیا ہے لیکن ابھی اور بہتر ی کی گنجائش موجود ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو کتاب کا تجزیہ

Post by محمد شعیب »

آپ تجربے کریں پھر ہم آپ کے تجربوں سے سبق سیکھیں گے.
ویسے ایک ماہ تو ہو گیا ہے. کتنی ارننگ ہوئی ؟
سچ سچ بتانا. ہم نہیں مانگیں گے...
:)
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو کتاب کا تجزیہ

Post by چاند بابو »

شیعب بھیا پہلی بات تو یہ ہے کہ ابھی ایک ماہ نہیں بلکہ پندرہ دن بھی نہیں ہوئے ہیں اور دوسری بات کہ ابھی تک کوئی ارننگ نہیں ہوئی ہے۔
کیونکہ اس دن سے آج تک یہاں صرف پبلک سروس ایڈز ہی نظر آرہے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو کتاب کا تجزیہ

Post by شازل »

میں نے تو کئی بار درست نظر آنے والے اشہتارات پر کلک کیا ہے
میرے تو آٹھ ڈالر ہو چکے ہیں کوئی اللہ کا بندہ کلک ہی نہیں کرتا. :lol:
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو کتاب کا تجزیہ

Post by چاند بابو »

کیا مطلب آپ نے خود سے اپنے اشتہارات پر کلک کیا یا اردونامہ پر۔
اگر اردونامہ پر بھی کلک کیا تو نا کریں کیونکہ یہ ان کی پالیسی کے خلاف ہے،
اور میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ اگر ایک ہی یوزر بار بار کلکس کرے اور چاہے ایک ماہ بعد ایک کلک کرے تو بھی انہیں پتہ چل جاتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو کتاب کا تجزیہ

Post by یاسر عمران مرزا »

اپنے اشتہارات پر کلک کرنا یا کروانا ، اپنے گھر والوں سے، اپنے دوستوں سے یا کسی اور سے
فراڈ کے ذمرے میں آتا ہے
گوگل والے تو آپکا اکاؤنٹ بعد میں بند کریں‌گے
پہلے اللہ پاک آپکی کمائی کو حرام کی کمائی قرار دے دیں گے
اور حرام کی کمائی میں کتنی بے برکتی ہوتی ہے یہ مجھے بتانے کی ضرورت تو نہیں.
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو کتاب کا تجزیہ

Post by یاسر عمران مرزا »

علی بابا wrote:یاسر بھیا مجھے بھی بتائیں‌کہ میں اپنی سائٹ کو کس طرح بہتر کر سکتا ہوں اور اسکا پیج رینک اور ٹریفک کس طرح بڑھ سکتی ہے۔
میرا بلاگ
علی بھائی تاخیر سے جواب پر معذرت
میں اصل میں مصروفیت کی وجہ سے چکر نہیں لگا سکا اردو نامہ کا
ویسے میں کوئی ایس ای او ایکسپرٹ تو نہیں. میں خود یہ چیزیں سیکھ رہا ہوں اور مستقبل میں مزید کوئی معلوماتی آرٹیکل شامل کروں گا اردونامہ پر.
والسلام
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر اردو کتاب کا تجزیہ

Post by چاند بابو »

جی بہت شکریہ یاسر عمران مرزا صاحب۔
آپ کے اگلے بہت ہی مفید آرٹیکل کا تمام اہلیانِ اردونامہ کو شدت سے انتظار رہے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “تبصرے”