Page 1 of 1

ڈائینوسار کی ہڈیاں برآمد

Posted: Wed Aug 25, 2010 9:41 am
by اعجازالحسینی
[center]Image[/center]


کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں گندے پانی کی نکاسی کے لیے بنائی جانے والی ایک سرنگ کی کھدائی کرنے والوں کو وہاں سے ڈائینوسار کی ہڈیاں ملی ہیں۔
کھدائی کرنے والوں کو کویزنل ہائیٹس کے علاقے کے نواح سے البرٹوسوروس اور ایڈمنٹوسوروس کی سپیشیز کی سینے کی ہڈی اور ایک دانت ملا ہے۔
فوسل کی شناخت میں رائل ٹائریل میوزیم شہری انتظامیہ کی مدد کر رہا ہے۔میوزیم کے حکام کا کہنا ہے کینیڈا کے البرٹا صوبے سے اس طرح کی دریافت کوئی عجیب بات نہیں ہے۔میوزیم کی مارکیٹنگ کورڈینیٹر لیانا موہن کا کہنا ہے کہ ’میں اتوار کو سیر کے لیے نکلوں تو ڈائنوسار کی ایک ہڈی ڈھونڈ سکتی ہوں۔‘
میوزیم کے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر اینڈی نیومین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایڈمنٹن میں پہلے بھی ڈائینوسار کی ہڈیاں ملی ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ شہر کے اندر سے ہڈیاں دریافت ہوئی ہوں۔اٹھارہ سو چوراسی میں البرٹا کی ریڈ ڈیئر ویلی سے پہلی مرتبہ البرٹوسورس کی ہڈیاں ملی تھیں۔ یہ دریافت جوزف ٹائریل نے کی تھی۔

بی بی سی

Re: ڈائینوسار کی ہڈیاں برآمد

Posted: Fri Aug 27, 2010 4:22 am
by بلال احمد
عمدہ شیئرنگ کے لیے شکریہ اعجاز بھائی :inlove:

Re: ڈائینوسار کی ہڈیاں برآمد

Posted: Sat Aug 28, 2010 9:35 am
by اعجازالحسینی
بلال احمد wrote:عمدہ شیئرنگ کے لیے شکریہ اعجاز بھائی :inlove:

آپکا بھی شکریہ :inlove: :inlove: