پہلے پانی پیو

طب کی دنیا میں ہونے والی پیش رفت
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

پہلے پانی پیو

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]


امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کھانے سے پہلے پانی پینے سے وزرن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ورجینیا میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو افراد وزن کم کرنا چاہتے ہیں اگر وہ دن میں تین بار کھانا کھانے سے پہلے دو گلاس پانی پئیں تو وہ کم از کم تین کلو وزن کم کر سکتے ہیں۔
سائنسدانوں نے یہ تجربہ اڑتالیس افراد پر کیا جنہیں بارہ دن کے لیے دو گروپوں میں تقسیم کردیا گیا تھا۔تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف جہاں پانی پینے سے کیلوریز کم ہوتی ہیں وہیں ضرورت سے زیادہ پانی پینے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔تحقیق کاروں نے اپنی دریافت بوسٹن میں نیشنل میٹنگ آف دی امریکن کیمیکل سوسائٹی کے سامنے پیش کی ہیں۔پہلے گروپ نے کم کلیوری والا کھانا کھایا تھا اور کھانے سے پہلے پانی نہیں پیا تھا۔ دوسرے گروپ نے بھی کم کیلوری والا کھانا کھایا لیکن کھانے سے پہلے دو گلاس پانی پیا تھا۔جن لوگوں نے کھانے سے پہلے پانی پیا تھا انہوں نے تقریبا بارہ کلو وزن کم کیا جب کہ جنہوں نے پانی نہیں پیا انہوں نے تقریبا نو کلو وزن کم کیا۔
اس سے پہلے ایک تحقیق میں پایا گیا تھا کہ جو درمیانی اور زیادہ عمر کے لوگ کھانے سے پہلے پانی پیتے ہیں وہ کم کھانا کھاتے ہیں جس کے نتیجے میں دوسروں کے مقابلے وہ پچھتر فی صد کم کیلوری کھاتے ہیں۔ورجینیا ٹیک یونیورسٹی میں اس تحقیق میں حصہ لینے والے پروفیسر برانڈ ڈیوی کا کہنا ہے ’لوگوں کو وزن کم کرنے کے لیے چینی والی ڈرنکس سے زیادہ پانی پینا چاہیے‘۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے ' ڈائٹ ڈرنکس' یا وہ ڈرنکس جن میں مصنوعی چینی ہوتی ہے اس سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: پہلے پانی پیو

Post by اعجازالحسینی »

مزیدار بات یہ ہے کہ سائنس یہ بات آج کہ رہی ہے اور اسلام میں یہ بات چودہ سو سال پہلے نبی الرحمت صلی اللہ علیہ وسلم فرما چکے ہیں
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: پہلے پانی پیو

Post by نورمحمد »

بے شک اعجاز بھائی - سائنس اور یورپ تو قرآن سے نفع اٹھا رہی ہے اور ہم ان سے n;a;n;a n;a;n;a
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: پہلے پانی پیو

Post by اعجازالحسینی »

بات تو بدنامی کی ہے لیکن ہے سچی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “طب”