’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by شازل »

گوگل کے مالک ایرک شمٹ نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں لوگ انٹرنیٹ پر اپنی ماضی کی کارگزاری سے پیچھا چھڑانے کے لیے اپنا نام تبدیل کرنے لگیں گے۔
انہوں نے وال سٹریٹ جنرل سے بات چیت میں اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا کہ لوگ اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان سے متعلق انٹرنیٹ پر دستیاب اتنی ساری معلومات سے کیا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا ’مجھے یقین نہیں ہے کہ سماج اس بات کو سمجھتا ہے کہ جب ہر چیز موجود ہے، ہر شخص جان سکتا ہے اور اسے ریکارڈ کر سکتا ہے تو اس سے کیا ہوگا۔ میرا مطلب یہ ہے کہ ایک سماج کی حیثیت سے ہمیں اس بارے میں فکر کرنے کی ضرورت ہے‘۔
تاہم ایرک شمٹ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ مستقبل میں گوگل اپنے صارفین کے متعلق مزید ذاتی معلومات جمع کرنا چاہےگا۔ تاہم بعض ماہرین کے مطابق مستقبل کے متعلق ایرک کی یہ تشویش بہت زیادہ ہے۔ سماجی میڈیا کے لیے کنسلٹنٹ سوؤ چارمین اینڈرسن نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ خیال کہ آن لائن پر ہر چیز جمع ہے درست نہیں ہے۔ انٹرنیٹ کی دنیا بڑی اور ابھی اتنی بے ہنگم ہے کہ ابھی اس میں کافی وقت لگے گا‘۔ان کا کہنا ہے کہ گوگل کے آرکیو جیسے’ کیش‘ وغیرہ بھی بہت ہی سلکیٹیو چیزیں جمع کرتے ہیں۔وہ کمپنیاں جو خاص طور پر انٹرنیٹ پر پروفائل کلین کرتی ہیں پہلے ہی سے موجود ہیں۔ اینڈرسن کا کہنا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ویب سائٹ پر جو ذاتی مواد موجود ہے اس کے تیئں سماجی رویہ میں تبدیلی لائی جائے۔’سماج کی حیثیت سے ہم میں نوجوانوں کی احمقانہ حرکتوں کو معاف کرنے کا جذبہ زیادہ ہونا چاہیے‘۔
اس دوران گوگل نے سماجی نیٹ ورکنگ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے کئی معاہدے کیے ہیں۔ اس نے’جمبول‘ اور ’سلائڈ‘جیسی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی ہیں جو سماجی نیٹ ورکنگ کے لیے ماہر ہیں۔بعض کا خیال ہے کہ سرچ انجن گوگل نے ان کمپنیوں کی خدمات اس لیے حاصل کی ہے تاکہ وہ ایک اور سماجی نیٹ ورکنگ کی سائٹ لانچ کر سکے۔ بعض نے پہلے ہی سی اس طرح افواہیں اڑائی ہیں اس نئی سائٹ کا نام ’گوگل می‘ ہوگا۔
گوگل کے پاس ’آرکٹ‘ اور ’گوگل بز‘ نامی دو سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پہلے ہی سے موجود ہیں۔

بشکریہ بی بی سی اردو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by بلال احمد »

عمدہ معلومات شیئر کرنے کا بہت شکریہ شازل بھائی :inlove:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
کراٹے ماسٹر
دوست
Posts: 415
Joined: Sat Jul 31, 2010 4:03 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by کراٹے ماسٹر »

شکریہ۔
[center]نرم آواز، بھلی باتیں، مہذب لہجے
پہلی ہی بارش میں یہ رنگ اتر جاتے ہیں[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by چاند بابو »

ہاہاہا ہا
یہ بھی خوب ہے اسی لئے تو میں نے اپنا اصل نام اردونامہ پر استعمال نہیں کیا ہے کہ کل اپنا اصل نام بدلنا نا پڑ جائے۔
بہرحال میرے خیال میں ایرک کی پشین گوئی اتنی بھی معتبر نہیں ہے کیونکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ جو لوگ انٹرنیٹ پر اپنا اصل نام استعمال کرتے ہیں وہ اپنے متعلق معلومات کی فراہمی میں کافی احتیاط برتتے ہیں اور جو احتیاط نہیں برتتے وہ اصل نام استعمال نہیں کر رہے ہوتے اور نہ ہی ان کی دی ہوئی معلومات درست ہو تی ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by شازل »

یہ بات تو بالکل درست ہے
لیکن کیا ہم بھی درست پروفائل نہیں بناتے؟
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by بلال احمد »

شازل بھائی ہم سے آپکی مراد کیا ہے؟
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by علی خان »

ہم پاکستانی تو پہلے سے ہی ہوشیار ہیں، اپنے پروفائل میں کسی لڑکی کی تصویراپنے ایڈریس میں کسی ایسے بندے کا ایڈریس دیتے ہیں، جسکو سب سے زیادہ ناپسند کرتےہوں، :lol:
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by شازل »

بلال احمد wrote:شازل بھائی ہم سے آپکی مراد کیا ہے؟
ہم سے متعلق اشفاق بھائی نے جواب دے دیا ہے ;)
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by چاند بابو »

اشفاق بھیا کی بات بالکل درست ہے اب دیکھئے بلال بھیا کی پروفائل انہوں نے اپنے اوتار میں یہ اعتراف کر رکھا ہے کہ وہ دماغی طور پر فارغ ہیں حالانکہ اللہ تعالٰی نے انہیں ماشااللہ عاقل بنایا ہے۔

[center]Image[/center]

یہاں موصوف لکھتے ہیں کہ میں خوبصورت ضرور ہوں لیکن ذہنی طور پر ایک فارغ شخص ہوں۔ لفظ Psycho نکلا ہے Psychosis سے جس کا مطلب ایسی دماغی بیماری ہے جس کا مریض ماضی میں ہی رہنا پسند کرتا ہے اور حال کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا ہے۔
جب ایسی پروفائلز ہم بنائیں گے تو پھر کیا ضرورت ہے اپنا نام بدلنے کی۔ :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by بلال احمد »

|( |( |( |( |( |( |( |( |( |( |( |( |(


ماجد بھائی ہاتھ ہلکا رکھیں :fubar: :fubar: :fubar:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by علی خان »

مجھے تو دل کا معاملہ لگتا ہے. :lol:
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by چاند بابو »

بلال احمد wrote:|( |( |( |( |( |( |( |( |( |( |( |( |(


ماجد بھائی ہاتھ ہلکا رکھیں :fubar: :fubar: :fubar:
میں ہاتھ ہلکا کیسے رکھوں جانی آپ نے خود ہی اپنے لئے وہ انتخاب کیا ہے کہ میری حس بھڑک اٹھی۔
بہرحال اب بہتر ہے کہ آپ اپنے لئے کوئی اور اوتار دیکھ لیں کہیں سچ مچ اراکینِ اردونامہ آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ سمجھ لیں۔ :rofl: :rofl:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
کراٹے ماسٹر
دوست
Posts: 415
Joined: Sat Jul 31, 2010 4:03 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by کراٹے ماسٹر »

بڑے بھائی :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
[center]نرم آواز، بھلی باتیں، مہذب لہجے
پہلی ہی بارش میں یہ رنگ اتر جاتے ہیں[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by اعجازالحسینی »

چاند بابو wrote:اشفاق بھیا کی بات بالکل درست ہے اب دیکھئے بلال بھیا کی پروفائل انہوں نے اپنے اوتار میں یہ اعتراف کر رکھا ہے کہ وہ دماغی طور پر فارغ ہیں حالانکہ اللہ تعالٰی نے انہیں ماشااللہ عاقل بنایا ہے۔

[center]Image[/center]

یہاں موصوف لکھتے ہیں کہ میں خوبصورت ضرور ہوں لیکن ذہنی طور پر ایک فارغ شخص ہوں۔ لفظ Psycho نکلا ہے Psychosis سے جس کا مطلب ایسی دماغی بیماری ہے جس کا مریض ماضی میں ہی رہنا پسند کرتا ہے اور حال کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا ہے۔
جب ایسی پروفائلز ہم بنائیں گے تو پھر کیا ضرورت ہے اپنا نام بدلنے کی۔ :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:

:lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:

بہت خوب چاند بابو

:clap: :clap: :clap: :clap:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by علی خان »

اب تو بلال نے اپناوتار بھی تبدیل کر لیا ہے، :lol:
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
کراٹے ماسٹر
دوست
Posts: 415
Joined: Sat Jul 31, 2010 4:03 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by کراٹے ماسٹر »

یہ تو ہونا ہی تھا :rofl: :rofl:
[center]نرم آواز، بھلی باتیں، مہذب لہجے
پہلی ہی بارش میں یہ رنگ اتر جاتے ہیں[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by بلال احمد »

بس نا پوچھیں کچھ. یہ ظالم سماج جینے ہی نہیں دیتا تھا تو ;( ;( ;(


:lol: :lol: :lol:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
کراٹے ماسٹر
دوست
Posts: 415
Joined: Sat Jul 31, 2010 4:03 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by کراٹے ماسٹر »

چاند بھائی اب بھی ضرور ان کے اوتار کی تشریح کیجیئے گا :lol:
[center]نرم آواز، بھلی باتیں، مہذب لہجے
پہلی ہی بارش میں یہ رنگ اتر جاتے ہیں[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by بلال احمد »

چاند بھائی کو اور بھی بہت سے کام ہیں زمانہ میں محبت کے سوا :lol: :lol: :lol:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ’لوگ ماضی سے بچنے کو نام بدلیں گے‘

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہا
ارے بھیا جی ہمیں محبت کے سوا کوئی اور کام نہیں ہے۔
بہرحال پہلے والے اوتار سے اب والا اوتار اچھا ہے۔
لیکن اگر آپ نے کوئی تحریر ہی شامل کرنی ہے تو اشفاق بھیا سے کیوں نہیں کہتے کہ وہ آپ کو اردو میں اوتار بنا کر دیں۔
وہ لگتا ہے ایڈوبی فوٹو شاپ میں ماہر ہیں ان کا اپنا اوتار دیکھئے کیسے اپنے منے کا جلوس نکالا ہوا ہے۔ :D
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”