ڈبل سواری پابندی، عوام کے لیے عذاب

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
m aslam oad
دوست
Posts: 259
Joined: Sun Mar 08, 2009 6:06 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی
Contact:

ڈبل سواری پابندی، عوام کے لیے عذاب

Post by m aslam oad »

رپورٹ: مطیع اللہ
ًکراچی میں ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کیلئے لگائی گئی موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کو ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے تاہم جرائم کی شرح میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب پابندی کے باعث 6 ہزار سے زائد شہری ملزم بنادیئے گئے۔ پولیس نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

ڈبل سواری پر پابندی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پابندی اٹھانے کے بعد واپس لینے پر دائر 3 پٹیشنز خارج کی جاچکی ہیں۔ شہر کے 5 اضلاع کے ڈسٹرکٹ آفیسرز نے گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 4733 سے زائد نوجوانوں کو ضمانتوں پر رہا کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر بھر میں 41214 سے زائد شہری موٹرسائیکل استعمال کرتے ہیں۔ ڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ برادری کو کروڑوں میں منافع جبکہ شہریوں کو اربوں کا نقصان ہورہا ہے۔ پابندی کے باعث زیادہ تر افراد بسوں میں سفر کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی شہر میں ٹارگٹ کلنگ کو جواز بناتے ہوئے حکومت سندھ نے اکتوبر 2008ءکے آخر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی تھی جس کے باوجود شہر کراچی میں دسمبر 2008 سے جون2010 تک 611 افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل کردیا گیا۔ جس میں سیاسی کارکنان کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کی ان وارداتوں میں زیادہ تر موٹرسائیکل کا ہی استعمال کیا گیا، اور اس سلسلے میں ایک رپورٹ بھی تیار کر کے پولیس حکام کو دی گئی ہے، ٹارگٹ کلنگ کی ان وارداتوں کے مقدمات نامعلوم افراد کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے تمام تھانوں میں ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات سے زیادہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کرنے والے افرادکے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں سے 470 سے زائد نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع جنوبی کے ڈی او نے 1660، ضلع غربی کے ڈی او نے 911، ضلع وسطی کے ڈی او نے 788، ضلع شرقی کے ڈی او نے 777 سے زائد اور ضلع ملیر کے ڈی او نے 597 مقدمات میں نوجوانوں کی ضمانتوں پر رہا کیا ہے۔ ان نوجوانوں کی ضمانتیں 5 ہزار سے 25 ہزار تک میں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب وکلاءکی ایک بڑی تعداد نے ڈبل سواری کے حوالے ضمانتوں کے لیے آنے والے آنے والے سائلین کے لیے فارم تیار کر کے رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملزم کو جیل جانے ے بجائے فوری طور پر ضمانت پر رہاکروایا جاسکے۔

ڈبل سواری پر پابندی کے خاتمے کے حوالے مختلف این جی اوز نے ہائی کورٹ میں 3 بار پٹیشن ڈائر کی تاہم حکومت سندھ نے ہوشیاری کرتے ہوئے عارضی طور پر چند دنوں کے لیے پابندی ختم کردی جس کے باعث سندھ ہائی کورٹ نے بھی پابندی کے خاتمے کے بعد مذکورہ درخواستوں کو خارج کردیا۔ ذرائع کے مطابق جو تعداد بتائی جارہی ہے اس سے زیادہ تعداد میں پولیس افسران ڈبل سواری کے ملزمان کو مک مکا کر کے چھوڑ دیتے ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق جب تک محکمہ پولیس کو ٹھیک اور قانون کے دائرے میں نہیں لایا جاتا اس وقت تک شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ زیر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے مقدمات 10 روز میں نمٹائے جاسکتے ہیں لیکن پولیس افسران ایسی مشکلات پیدا کرتے ہیں کہ شہری کو مجبوراً رشوت دینی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہو یانہ ہو اس نے اپنا کام کرنا ہے۔

اس حوالے سے ملیر بار کے سابق صدر امان اللہ یوسف زئی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل سواری شہریوں کا قانونی حق ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں حکومت کی جانب سے بلاجواز موٹرسائیکل کی ڈبل سواری لگائی گئی پابندی شہریوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے جس وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ ان واقعات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے جبکہ پابندی کے باعث شہری پولیس کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ پولیس گلی، محلوں کے اندر بھی نوجوانوں کو اس جرم میں گرفتار کرلیتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
http://www.karachiupdates.com/new/in...07-15-12-54-54
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ڈبل سواری پابندی، عوام کے لیے عذاب

Post by چاند بابو »

بس حکمرانوں کے پاس یہی ایک واحد حل موجود ہے اپنی جان چھڑوانے کے لئے۔
جب بھی ایسا کچھ ہوا اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی۔
لیکن ہوتا یہی ہے کہ باوجود پابندی کے وہ ڈبل سواری آتے ہیں فائرنگ کی اور یہ جا وہ جا۔

کل ہی مجھے طارق راحیل کا پیغام موبائل پر موصول ہوا تھا جس میں انہوں نے اس پابندی کے خلاف لکھا تھا۔
نہ صرف لکھا تھا کہ اس سے ایک عام آدمی کو کیا نقصان ہو گا اور مجموعی طور پر قومی خزانے کو کتنا نقصان ہو گا۔
ان کے مطابق ہر روز کراچی میں اپنے کام پر جانے کے لئے تقریبا چھ لاکھ افراد ڈبل سواری کا استعمال کرتے ہیں۔
اب وہ تمام افراد روزانہ کم ازکم 30 روپے اوسطا کرایہ جات پر خرچ کریں گے۔
اس سے ہر فرد کا ماہانہ کم ازکم 900 روپے کا بجٹ خراب ہو گا اور مجموعی طور پر روزانہ
18000000 روپے خرچ ہوں گے اور ہر مہینے 54 کروڑ روپے قومی خزانے کا نقصان ہو گا۔
اس سے ٹرانسپورٹرز حضرات کی چاندی تو ہو سکتی ہے لیکن عام آدمی کا دیوالیہ نکل جائے گا اور قومی خزانے کا بھی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
m aslam oad
دوست
Posts: 259
Joined: Sun Mar 08, 2009 6:06 pm
جنس:: مرد
Location: کراچی
Contact:

Re: ڈبل سواری پابندی، عوام کے لیے عذاب

Post by m aslam oad »

چاند بابو wrote:

کل ہی مجھے طارق راحیل کا پیغام موبائل پر موصول ہوا تھا جس میں انہوں نے اس پابندی کے خلاف لکھا تھا۔
نہ صرف لکھا تھا کہ اس سے ایک عام آدمی کو کیا نقصان ہو گا اور مجموعی طور پر قومی خزانے کو کتنا نقصان ہو گا۔
۔
کیا یہ لکھا ہوا آپ مجھکو ارسال کرسکتے ہیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ڈبل سواری پابندی، عوام کے لیے عذاب

Post by چاند بابو »

سوری علی بھیا یہ پیغام تو میں اپنے موبائل سے حذف کر چکا ہوں۔لیکن اگر آپ کہیں تو دوبارہ سے ٹائپ کرنے کے بعد آپ کو بھیج سکتا ہوں۔ آپ ذاتی پیغام میں مجھے اپنا موبائل نمبر دے دیجئے میں کوشش کروں گا کہ آپ کویہ پیغام دوبارہ ٹائپ کر کے روانہ کر دوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
فرحان دانش
دوست
Posts: 276
Joined: Sat Aug 08, 2009 12:01 pm
جنس:: مرد

Re: ڈبل سواری پابندی، عوام کے لیے عذاب

Post by فرحان دانش »

باربارکراچی اور حیدر آباد میں ڈبل سواری پر پابندی کیوں لگائی جاتی ہے باقی سندھ میں کیوں نہیں لگائی جاتی جہاں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ یا وزیرموصوف اپنے ووٹرز کو ناراض کرنا نہیں چاہتے۔ اصل میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرکے حکومت نے دراصل جرائم ختم کرنے میں اپنی ناکامی کا کھلا اعتراف کیا ہے ۔ حکومت ڈبل سواری پر پابندی کو مستقل بنیادوں پر ختم کرے کیونکہ غریب عوام کیلئے موٹر سائیکل ایک سستی ٹرانسپورٹ کی حیثیت رکھتی ہے ۔
[center]| فرحان دانش ڈاٹ کام |
فرحان دانش کی آفیشل ویب سائٹ[/center]
Post Reply

Return to “سیاست”