پیروڈی

مزاحیہ شاعری، طنزیہ شاعری کا مجموعہ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

پیروڈی

Post by محمد شعیب »

پیروڈی

شاعری میں پیروڈی کا اپنا ایک مزہ ہے۔اگرچہ اردو شاعری نے اسے انگریزی سے مستعار لیا ہے۔لیکن پھر اس پر قبضہ ہی کرلیا۔۔
کیا بات ہے اردو کی۔۔
تو ایک پیروڈی بمع اصل شعر کے عرض ہے۔

اصل

ارادہ تھا تر کِ محبت کا لیکن, فر یب تبسم میں پھر آ گئے ہم
ابھی کھا کے ٹھو کر سنبھلنے نہ پائے, کہ پھر کھائی ٹھوکر سنبھلتے سنبھلتے

پیروڈی

کیا سبزی والے کو اس نے اشارہ
اور ہم خوش فہم رک گئے چلتے چلتے
صدا اس کی سن کر نکل آئے گھر سے
کوئی آٹھ بھائی اچھلتے اچھلتے
سمجھ کر ہمیں کوئی فٹ بال گویا
یوں لاتوں پہ رکھا تھا سب بھائیوں نے
ابھی کھا کے ٹھوکر سنبھلنے نہ پائے
کہ پھر کھائی ٹھوکر سنبھلتے سنبھلتے

سب حضرات و خواتین کو دعوت ہے۔اپنی پسند کی پیروڈی لکھیں۔
(حضرات کو خواتین پر اس لئے مقدم کیا کہ قرآن میں مرد کو عورت پر قوام مقرر کیا گیا ہے۔اور قوام کو مقوم پر ترجیح حاصل ہے)
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پیروڈی

Post by شازل »

نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی
یہ تو الگ باندھ کے رکھا ہے مال اچھا ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پیروڈی

Post by چاند بابو »

اچھا جی ہم کہاں چپکے بیٹھنے والے ہیں ترکی با دبئی جواب دیں گے۔
حضرت علامہ اقبال کی روح سے معزرت کے ساتھ


اصلی کلام
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں


[center]ستاروں سے آگے جہاں‌اور بھی ہیں
پرے سے پرے سے پراں اور بھی ہیں

ابھی تو تجھے ایک پھینٹی لگی ہے
ابھی تو تیرے امتحاں اور بھی ہیں‌

وہ اک نار ہی تو جلاتی نہیں ہیں
محلے میں چنگاریاں اور بھی ہیں

وہ کھڑکی نہیں کھولتے تو نہ کھولیں
نظر میں مری باریاں اور بھی ہیں

یہ شیعہ ، یہ سنی، یہ حنفی وہابی
علاوہ ازیں ، فِرقیاں اور بھی ہیں

شمگلنگ کاشوگر، سٹاکنگ کا کینسر
وڈیروں کو بیماریاں اور بھی ہیں

یہاں‌صرف تھانے ہی بکتے نہیں ہیں
یہاں پر کئی ایسی تھاں اور بھی ہیں

ہوا تیل کا ہی نہیں مول دُگنا
بہت قیمتاں ایسیاں اور بھی ہیں

عبیرا، تجھے وہ بھی سہنی پڑیں‌گی
مقدر میں جو سختیاں اور بھی ہیں
[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پیروڈی

Post by محمد شعیب »

بہت خوب چاند بابو ...

اصل

بازیچہ اطفال ہے دنیا مرے آگے
ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے

پیروڈی

کھانے میں بھی چھک چھک ہے تو پینے میں بھی کل کل
یہ گھر بنا رہتا ہے اکھاڑہ میرے آگے
بیگم کا بھلا ہوکہ بنا ٹکٹ بھی انجان
ہوتا ہے شب و روز تماشا میرے آگے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پیروڈی

Post by چاند بابو »

اچھا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ساری شاعری آج ہی ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
تو چلئے پھر


حکیم ناصر کی مشہور زمانہ غزل " جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے"
کی پیروڈی


[center]جب سے بیگم نے مجھے مُرغا بنا رکھا ہے
میں‌نے آنکھوں کی طرح سر بھی جھکا رکھا ہے

سب نئے کپڑے تو بیگم نے خریدے ہیں مِری
اور میرے واسطے کُرتا یہ پھٹا رکھا ہے

برتنو! آج میرے سرپہ برستے کیوں ہو
میں نے تم کوتوہمیشہ ہی دُھلا رکھا ہے

اے کنوارو! یہ دعا ہے کہ سدا شاد رہو
ہم کو تو بیوی نے سُولی پہ چڑھا رکھا ہے

پہلے بیلن نے بنایا تھا میرے سرپہ ابھار
آج چمٹے نے میرا گال سُجا رکھا ہے

پی جا اِس مارکی تلخی کو بھی ہنس کر بیٹا
روز پِٹنا ہوتو پھر رونے میں کیا رکھا ہے

وہی دنیا میں مقدر کا سکندر ٹھہرا
جس نے خودکویہاں شادی سے بچا رکھا ہے
[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پیروڈی

Post by محمد شعیب »

اصل

ارادے سوچتا ہوں باندھتا ہوں توڑ دیتا ہوں
کہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ویسا نہ ہو جائے

پیروڈی

خیالوں میں کبھی بیگم کا ماتھا پھوڑ دیتے ہیں
کبھی چٹیا پکڑ کے جا کے میکے چھوڑ دیتے ہیں
مگر افسوس تو یہ ہے کہ ہم کمزور شوہر ہیں
ارادے باندھتے ہیں،سوچتے ہیں توڑ دیتے ہیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پیروڈی

Post by چاند بابو »

[center]خواب کو پانی بنا کر لے گیا ہے کیا کروں؟
وہ میری نیندیں اُڑا کر لے گیا ہے کیا کروں؟

وہ جو میٹھی نیند کی مانند آیا تھا کبھی
میرے سپنے ہی چُرا کر لے گیا ہے کیا کروں؟

بہتے اشکوں کو تو پلُّو چاہیے تھا پیار کا
وہ تو دامن بھی چُھڑا کر لے گیا ہے کیا کروں؟

میرے سارے خط جلا کر راکھ اُس نے کر دیئے
اپنی تحریریں اٹھا کر لے گیا ہے کیا کروں؟

اب عیاں ہونے لگے ہیں بے کلی کے دائرے
رنگ چہرے کے چُرا کر لے گیا ہے کیا کروں؟[/center]


یہ اشعار ہماری حکومت کے لئے معمولی سی ردوبدل کے ساتھ پیشِ خدمت ہیں۔ ملاحظہ فرمایئے

[center]بجلی کو لوڈ شیڈنگ بنا کر دے گیا ہے کیا کروں؟
وہ میری نیندیں اُڑا کر لے گیا ہے کیا کروں؟

وہ جو میٹھی نیند کی مانند آیا تھا کبھی
میرے سپنے ہی چُرا کر لے گیا ہے کیا کروں؟

بہتے اشکوں کو تو پلُّو چاہیے تھا انصاف کا
وہ تو دامن بھی چُھڑا کر لے گیا ہے کیا کروں؟

اپنے معاہدے جلا کر راکھ اُس نے کر دیئے
اپنی تحریریں اٹھا کر لے گیا ہے کیا کروں؟

اب عیاں ہونے لگے ہیں پارٹی کے کائرے
رنگ شیری کے چُرا کر لے گیا ہے کیا کروں؟
[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پیروڈی

Post by محمد شعیب »

باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوں؟
کار جہاں دراز ہے اب مرا انتظار کر!
(اقبال)

پیروڈی
بیگم کو جتنے کام ہیں، آئیں گے یاد سب ابھی
تجھ کو ملے گا کچھ نہیں اس دم ہمیں پکار کر
آٹے کے بعد مرچ ہے،ہو گا کچھ اور بھی ابھی
کار جہاں دراز ہے،اب میرا انتظار کر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پیروڈی

Post by چاند بابو »

واہ جی کیا بات ہے۔
کیا باقی اراکین میں سے کوئی تب یہاں کودے گا جب میں اور شعیب صاحب دست و گریباں ہو جائیں گے؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پیروڈی

Post by محمد شعیب »

اصل

رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لئے آ
(فراز)

پیروڈی (پانی کے نلکے سے خطاب)

ہم روز غسل کرنے کی کب کرتے ہیں خواہش
تو آج ہمیں غسل کرانے کے لئے آ
بد بو سے کہیں دور سب احباب نہ بھاگیں
تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لئے آ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پیروڈی

Post by محمد شعیب »

غالب کی مشہور غزل
"یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا، گر اور جیتے رہتے یہ انتظار ہوتا"
پر انور مسعود کی ایک مشہور پیروڈی ہے ۔

تجھے مجھ سے مجھ کو تجھ سے جو بہت ہی پیار ہوتا
نہ تجھے قرار ہوتا نہ مجھے قرار ہوتا

تیرا ہر مرض الجھتا میری جانِ ناتواں سے
جو تجھے زکام ہوتا تو مجھے بخار ہوتا

جو میں تجھ کو یاد کرتا تجھے چھینکنا بھی پڑتا
میرے ساتھ بھی یقیناً یہی بار بار ہوتا

کسی چوک میں لگاتے کوئی چوڑیوں کا کھوکھا
تیرے شہر میں بھی اپنا کوئی کاروبار ہوتا

غم و رنج عاشقانہ نہیں کیلکو لیٹرانہ
اسے میں شمار کرتا جو نہ بے شمار ہوتا

وہاں زیر بحث آتے خط و خال و خوئے خوباں
غم عشق پر جو انور کوئی سیمینار ہوتا

اس پر معین اختر نے کہا ۔۔

یہ نہ تھا ہمارا قسمت کہ وصال یار ہوتا۔
اگر وصال یار ہوتا تو بچہ تین چار ہوتا۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پیروڈی

Post by محمد شعیب »

لب پہ آتی ہے دعا بن کہ تمنا میری
زندگی بم سے ہو خدایا محفوظ میری
نا کوئی بم دھماکے سے اڑا دے مجھ کو
مفت میں جام شہادت نا پلا دے مجھ کو
میرے اللہ لڑائی سے بچانا مجھ کو
اور سکھا دے کوئی بندوق چلانا مجھ کو
نام اسلام کی حرمت کو بچا لے یا رب
وقت کے سارے کمینوں کو اٹھا لے یا رب
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پیروڈی

Post by محمد شعیب »

امیر الاسلام ہاشمی صاحب نے نجانے کب یہ نظم اقبال سے انتہائی معذرت کے ساتھ لکھی تھی لیکن یہ ہماری موجودہ انفرادی و اجتماعی صورتحال کی عکاس ہے۔ میں بھی مرشد (اقبال) سے انتہائی معذرت کے ساتھ اسے پیش کر رہا ہوں۔


دہقان تو مرکھپ گیا، اب کس کو جگاؤں
ملتا ہے کہاں خوشۂ گندم، کہ جلاؤں
شاہیں کا ہے گنبدِ شاہی پہ بسیرا
کنجشکِ فرومایہ کو اب کس سے لڑاؤں
مکاری و عیاری و غداری و ہیجان
اب بنتا ہے ان چار عناصر سے مسلمان
قاری اسے کہنا تو بڑی بات ہے یارو
اس نے تو کبھی کھول کے دیکھا نہیں قرآن
بیباکی و حق گوئی سے گھبراتا ہے مومن
مکاری و روباہی پہ اتراتا ہے مومن
جس رزق سے پرواز میں کوتاہی کا ڈر ہو
وہ رزق بڑے شوق سے کھاتا ہے مومن
شاہیں کا جہاں آج ممولے کا جہاں ہے
ملتی ہوئی ملا سے ، مجاہد کی اذاں ہے
مانا کہ ستاروں سے بھی آگے ہیں جہاں اور
شاہیں میں مگر طاقت پرواز کہاں ہے؟
کردار کا، گفتار کا، اعمال کا مومن
قائل نہیں، ایسے کسی جنجال کا مومن
سرحد کا ہے مومن، کوئی بنگال کا مومن
ڈھونڈے سے بھی ملتا نہیں قرآن کا مومن
ہر داڑھی میں تنکا ہے، ہر آنکھ میں شہتیر
مومن کی نگاہوں سے اب بدلتی نہیں تقدیر
توحید کی تلواروں سے خالی ہیں نیامیں
اب ذوقِ یقیں سے نہیں کٹتی، کوئی زنجیر
دیکھو تو ذرا، محلوں کے پردوں کو اٹھاکر
شمشیر و سِناں رکھی ہیں طاقوں میں سجا کر
آتے ہیں نظر مسندِ شاہی پہ رنگیلے
تقدیرِ امم سوگئی، طاؤس پہ آکر
مرمر کی سلوں سے کوئی بے زار نہیں ہے
رہنے کو حرم میں کوئی تیار نہیں ہے
کہنے کوہر شخص مسلمان ہے لیکن
دیکھو تو کہیں نام کو کردار نہیں ہے
محمودوں کی صف آج ایازوں سے پرے ہے
جمہور سے سلطانی جمہور ورے ہے
تھامے ہوئے دامن ہے، یہاں پر جو خودی کا
مر مر کے جئے ہے، کبھی جی جی کے مرے ہے
پیدا کبھی ہوتی تھی سحر، جس کی اذاں سے
اس بندۂ مومن کو اب میں لاؤں کہاں سے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پیروڈی

Post by چاند بابو »

واہ کیا بات ہے.
بہت خوب ہے آجکل کے دور پر بالکل مناسب ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پیروڈی

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:واہ کیا بات ہے.
بہت خوب ہے آجکل کے دور پر بالکل مناسب ہے.
حوصلہ افزائی کا شکریہ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پیروڈی

Post by محمد شعیب »

جب سے بیگم نے مجھے مُرغا بنا رکھا ہے
میں‌نے آنکھوں کی طرح سر بھی جھکا رکھا ہے

سب نئے کپڑے تو بیگم نے خریدے ہیں مِری
اور میرے واسطے کُرتا یہ پھٹا رکھا ہے

برتنو! آج میرے سرپہ برستے کیوں ہو
میں نے تم کوتوہمیشہ ہی دُھلا رکھا ہے

اے کنوارو! یہ دعا ہے کہ سدا شاد رہو
ہم کو تو بیوی نے سُولی پہ چڑھا رکھا ہے

پہلے بیلن نے بنایا تھا میرے سرپہ ابھار
آج چمٹے نے میرا گال سُجا رکھا ہے

پی جا اِس مارکی تلخی کو بھی ہنس کر بیٹا
روز پِٹنا ہوتو پھر رونے میں کیا رکھا ہے

وہی دنیا میں مقدر کا سکندر ٹھہرا
جس نے خودکویہاں شادی سے بچا رکھا ہے
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: پیروڈی

Post by اضواء »

:lol: :lol: :lol:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پیروڈی

Post by میاں محمد اشفاق »

h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a :clap: :clap: v;g
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شاہین اعوان
دوست
Posts: 292
Joined: Sat May 12, 2012 11:08 pm
جنس:: عورت

Re: پیروڈی

Post by شاہین اعوان »

p:a:t:a:i h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a
شاہین اعوان
دوست
Posts: 292
Joined: Sat May 12, 2012 11:08 pm
جنس:: عورت

Re: پیروڈی

Post by شاہین اعوان »

v;g v;g zub;ar
Post Reply

Return to “مزاحیہ شاعری”