اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

پچھلے کچھ دنوں سے بقول شازل بھیا میں اپنی فل فارم میں تھا اور اردونامہ پر کچھ نیا شامل کرنے کی دھن سوار ہو گئی۔
کچھ ٹامک ٹویاں مارنے کےبعد اس پر کچھ مفید اضافے کیئے جن کا کوئی رسپانس کسی طرف سے نہیں ملا۔
خیر ہم نے یہ کام واہ واہ کے ڈونگرے وصول کرنے کے لئے ہی تو کیئے تھے اس لئے سوچا کہ آپ تمام احباب کی توجہ براہ راست اس جانب کھینچنے کے لئے ایک نیا موضوع شروع کیا جائے جس میں آپ کو بتایا جائے کہ آپ نے کس کس کام پر واہ جی واہ ، بہت شکریہ چاند بابو، یہ تو بہت اچھا کام کیا گیا ہے، ارے واہ اس کی تو واقعی بہت ضرورت تھی، چاند بھیا آپ نے میری دلی خواہش پوری کر دی، واہ جی چاند بابو آپ کو بہت ماہر نکلے وغیرہ وغیرہ جیسے فقرات کا استعمال کرنا ہے۔
چلئے آتے ہیں ان نئے اضافہ جات کے تعارف کی طرف


Add This بٹن کا اضافہ

اردونامہ میں ایک کمی شروع سے چلی آ رہی ہے کہ اس کی پوسٹ کو کسی سوشل سائیٹ پر شئیر کرنا بہت دشوار تھا بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ ناممکن تھا تو درست ہو گا۔ اس کمی کو اب دور کردیا گیا ہے اور اب اردونامہ کے پوسٹ صفحہ کے شروع میں نظر آنے والی بک مارک مینو میں Share بٹن کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی مدد سے آپ اردونامہ کی کوئی بھی پوسٹ تمام مشہور سوشل ویب سائیٹس پر صرف ایک کلک سے شئیر کر سکتے ہیں۔

[center]Image[/center]

ملتے جلتے موضوعات کا موڈ

اردونامہ پر ایک نئے موڈ کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت آپ کسی بھی پوسٹ کو پڑھتے ہوئے اس کے صفحہ کے آخر میں اس موضوع سے ملتے جلتے پانچ دیگر ایسے موضوعات دیکھ سکیں گے جن کا تعلق آپ کی تلاش سے ہو سکتا ہے، یعنی میں نے موضوع کھولا کمپیوٹر ٹریک اور اس میں سے ایک کمپیوٹر ٹریک کی پوسٹ کھولی تو اس کے نیچے اس سے ملتی جلتی پانچ اور ایسی ہی پوسٹس کے لنک کھل گئے اب آپ ان پر کلک کرنے کے بعد باآسانی دوسری پوسٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ گو کہ زبان اردو ہونے کی وجہ سے اس کی تلاش سو فیصد درست نہیں ہے اور یہ ہو سکتا ہے کہ آپ نے پوسٹ کھول رکھی ہو گندم اور وہ نیچے ملتے جلتے موضوعات میں چنے بھی شامل کر دے لیکن پھر بھی اس کی تلاش ساٹھ سے ستر فیصد تک درست ہے۔

[center]Image[/center]

اردونامہ بلاگ کا اجراء

اکثر شازل بھیا نے مجھے اپنا بلاگ بنانے کا مشورہ دیا بلکہ اپنی فخریہ خدمات کی پیش کش بھی کی لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ میں اپنا بلاگ بناؤں بھی تو کیسا اور اس میں لکھوں گا کیا کیونکہ وہ تمام باتیں جو ایک شخص اپنے بلاگ پر لکھ سکتا ہے وہ تو میں یہاں اردونامہ پر ہی لکھ دیتا ہوں تو پھر کاہے کا بلاگ اور کیسا بلاگ، اب ہوا یوں کہ چند دن پہلے ایک صاحب نے اردونامہ ویب سائیٹ کا دورہ فرمایا اور اس کے صفحہ اول کو دیکھ کر واپس ہو لیئے بعد میں جب مجھے ملے تو مجھے کہنے لگے کہ تم تو کہتے تھے میری سائیٹ ایسی ہے ویسی ہے اس پر اتنے لوگ آتے ہیں اس پر اردو کا اتنا مواد موجود ہے وغیرہ وغیرہ لیکن اس پر تو کچھ بھی نہیں ملا اور اگر ملا بھی تو اس کا پہلا صفحہ اور وہ بھی کسی اچھی سائیٹ جیسا نہیں تھا اور یہ کہ گوگل رینک میں اس سائیٹ کا کوئی رینک نہیں ہے، اس لئے میں نے اسے فورا بند کر دیا۔ اب یہ بات اور چاند بابو سے ہمارا تو یقین جانئے خون کھول اٹھا اسے تو کچھ کہہ نہ سکے کہ درست ہی کہا تھا لیکن پھر خود کچھ کرگزرنے کی ٹھانی جس سے اردونامہ کا صفحہ اول خوبصورت ہو جائے، اچانک دماغ میں شازل بھیا کی تجویز ابھری اور اس پر عمل شروع ہو گیا، یوں نہ صرف ہمارا اپنا بلاگ بن گیا بلکہ اردونامہ کا صفحہ اول بھی خوبصورت ہو گیا ذرا دیکھئے تو میں نے درست بھی کہا کہ نہیں، اس بلاگ کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس پر اردونامہ پر لگنے والی چیدہ چیدہ پوسٹیں ہی لگائی جائیں گی اس طرح اردونامہ بلاگ پر آنے والا ہر شخص اردونامہ فورم پر بھی ضرور آئے گا ساتھ ہی ساتھ اس میں ایک پورے بلاگ کے فیچرز بھی شامل ہوگئے ہیں، اور حیرت انگیز طور پر پہلے ایک ہفتے میں ہی گوگل نے اسے پیج رینک ایک عطا کر دیا ہے۔ اس کی ایک بات باقی اردو بلاگز سے ذرا مختلف ہے اور وہ یہ ہے کہ نا تو یہاں مکمل پوسٹ موجود ہو گی اور نہ ہی اس بلاگ پر تبصرے شامل کیئے جا سکیں گے جس کا مقصد ہر قاری کو اردونامہ فورم پر لانا ہے نا کہ وہ وہیں پر تحریر پڑھے اور تبصرہ کرنے کے بعد واپس چلا جائے


کیوں دوستو کیسے لگے یہ اضافے، اب تبصرے کرنا اور اگر پسند آئیں تو دادو تحسین کے ڈونگرے برسانا مت بھولئے گا۔ :D :D
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by شازل »

کیا بات ہے
بہت خوبصورت اضافہ جات ہیں
آپ نے اتنا کچھ کرلیا اور ہمیں ہوا تک نہیں‌لگنے دی.
خاص کر بلاگ تو بہت ہی خوبصورت ہے اس کی تھیم کا کیا کہنا. ماشاءاللہ
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by اعجازالحسینی »

واہ واہ چاند بابو زندہ باد :mrgreen: :mrgreen:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by رضی الدین قاضی »

ماشاء اللہ

واہ جی واہ ، بہت شکریہ چاند بابو، یہ تو بہت اچھا کام کیا گیا ہے، ارے واہ اس کی تو واقعی بہت ضرورت تھی، چاند بھیا آپ نے میری دلی خواہش پوری کر دی، واہ جی چاند بابو آپ تو بہت ماہر نکلے ۔

مگر اتنی دیر کیوں کی جناب؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by چاند بابو »

ارے واہ جی واہ چاند بابو پر تو دادوتحسین کے ڈونگرے ویسے کے ویسے ہی پلٹ دیئے گئے ہیں۔
تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ۔
یہ آفاق بھیا کہاں ہیں وہ آج غیرحاضر کیوں ہیں؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by یاسر عمران مرزا »

بھت مفید اضافے ہیں جناب
بھت شکریھ :mrgreen:
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by انصاری آفاق احمد »

السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
اپنا چاند تو سورج سے زیادہ چمکدار ہوا جاتا ہے. واہ واہی تو آپ کا حق بن چکا ہے. اب تو آپ کی واہ واہی، اپنی ہی پیٹھ تھپ تھپانے کا مزا دیتی ہے اس لئیے اور بھی اسکی ضرورت محسوس ہوتی ہے. ویسے شازل بھائی نے بہت درست تجزیہ کیا واقعی بلاگ کی تھیم دلکش ترین اور منفرد ترین ہے. اگر شاہجہاں کی دور حکومت میں انٹرنیٹ ہوتا اور آپ کی جولانیاں. تو آپکے ہاتھوں کی خیریت نہیں ہوتی. اور ملکہ نورجہاں تاج محل کے بدلے آپکی تھیم سے مزیّن بلاگ پر کبوتر اڑانے کی تراکیب شئیر کرنا پسند کرتیں. بلاگ پر جو چیدہ چیدہ پوسٹیں منتخب کیں. بہت عمدہ انتخاب ہے. اردو نامہ کا رکن ہونے کے باوجود وہاں سے منتخب پوسٹوں پر بے اختیار جانا پڑا.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by چاند بابو »

بہت شکریہ مجھے اندازہ تھا کہ سب سے شاندار تبصرہ آپ کا ہی ہو گا اور میرا اندازہ درست نکلا
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by شازل »

یہ آپ انصاری بھائی کو پالش کررہے ہیں یا ان کی پالش کا اثرہو گیا ہے
  کہیں‌مذاق مہنگا نہ پڑجائے  
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by چاند بابو »

نہیں یہ ان کی پالش کا اثر ہے۔
ویسے وہ ہمیشہ بہترین تجزیہ کے بعد ہی رائے دیتے ہیں اور الفاظ کا چناو بہترین ہوتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by شازل »

چلو اس طرح کرتے ہیں‌کہ کچھ ہنٹس دے کر ایک کہانی کا مقابلہ کراتے ہیں، وہ بھی ایک صفحہ کی.
پھر لگ پتا جائے گا کہ کون کتنے پانی میں‌ ہے
کیا خیال ہے؟ :idea:
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by مدرس »

بڑا زبر دست خیال ہے :P
<a rel="nofollow" href="http:///www.darseislam.com">درس اسلام</a>
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by چاند بابو »

ہاں خیال تو واقعی بہترین ہے ایسا کوئی سلسلہ ہونا تو چاہئے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by انصاری آفاق احمد »

السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
جلدی جلدی کہانیاں لکھ کر روانہ کریں. میں جج بننے کو تیّار ہوں. :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

گزشتہ سے پیوستہ

اردونامہ پر ایک اور تبدیلی یہ کر دی گئی ہے کہ اس پر موجود مسکانیں جو کافی پرانی ہو چکی تھی ان میں نئی مسکانوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے لیکن پرانی مسکانیں بھی جوں کی توں موجود رہنے دی گئی ہیں۔ امید ہے کہ یہ اضافہ بھی دوستوں کی داد وصول کرے گا۔ :D
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by شازل »

یہ بہت اچھا کیا آپ نے
یہ تبدیلی بہت مفید ہے
لیکن یہ فیڈز کیوں نہیں‌ چل رہیں؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

شازل بھیا یہ Smart Feed کا موڈ لگایا ہے لیکن اس میں کوئی XML کا Code ایرر آ رہا ہے جسے سمجھنے سے میں بالکل قاصر ہوں آپ دیکھیں شاید آپ کچھ سمجھ پائیں۔ ایرر کی تفصیلات درج ذیل ہیں

Code: Select all

This feed contains code errors.
Invalid xml declaration.
 Line: 20 Character: 3
<?xml version="1.0" encoding="utf-8"?>
اب میں نہیں جانتا یہ کیا کہنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ XML Declaration میں کیا ایرر ہے اور Encoding کا کیا مسئلہ ہے کہ میں XML سے کلی طور پر نابلد ہوں۔
اگر آپ اس ضمن میں کوئی کاروائی کر سکیں تو بہت بڑھیا کا ہو جائے گا اگر اردونامہ کی فیڈ دستیاب ہو جائے تو اسے بے حد آسانی سے بہت ساری فیڈ سائیٹس اور سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس مثلا Tweeter وغیرہ پر بغیر کچھ کیئے شئیر کیا جا سکتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by شازل »

میرے خیال میں فیڈز بھی درست ہو گئی ہیں
چیک کرلیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ پر چند مفید تبدیلیاں :: کچھ نئے اضافہ جات

Post by چاند بابو »

لیکن شازل بھیا سمارٹ فیڈز تو ابھی بھی ویسے ہی ہے۔اور بالکل وہی ایرر آ رہا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”