پڑھتا جا شر ماتا جا ؟؟؟؟

دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ کچھ نیا، کچھ اچھوتا۔
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

پڑھتا جا شر ماتا جا ؟؟؟؟

Post by اعجازالحسینی »

وزیراعلیٰ لاکھ کہیں کہ تھانہ کلچر ختم ہوناچاہیے مگر کتے کی دُم کو ہزار سال بھی ایک پائپ میں رکھا جائے اور اُسکے بعد نکالا جائے تو وہ ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہی رہے گی۔
واہ کینٹ کے تھانے نے قوم کی حفاظت کا حق ادا کردیا۔قوم آواز اُٹھا رہی ہے کہ عافیہ پاکستان کی بیٹی ہے‘ اُسکے ساتھ امریکی اہلکار ظلم کر رہے ہیں جبکہ ہماری اپنی محافظ پولیس پاکستان کی بیٹیوں کے ساتھ گینگ ریپ کر رہی ہے‘ وہ کوئی زیادتی نہیں؟
واہ کینٹ پولیس سٹیشن میں پولیس اہلکاروں کی زیادتی کا نشانہ بننے والی ساتویں جماعت کی طالبہ 13سالہ نتاشہ ایک مزدورکی بیٹی ہے۔ یہ طالبہ خود ایڈیشنل سیشن جج کے پاس پہنچی کہ دوران حراست اُسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ حاملہ ہے ۔جج نے سی پی او راولپنڈی کو ہدایت کی کہ ملزم پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔مگر افسوس کہ 14روز کی معینہ مدت کے بعد ابھی اِن پولیس اہلکاروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان اِس شرمناک واقعہ کا از خود نوٹس لے یا پھر پاکستان کے غیور عوام کو اجازت دیں کہ وہ خود اہلکاروں سے پاکستان کی اِس بیٹی کے ساتھ زیادتی کا انتقام لیں۔

نوائے وقت 20-05-2010
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: پڑھتا جا شر ماتا جا ؟؟؟؟

Post by انصاری آفاق احمد »

:( :( :( :( :( :(
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
Post Reply

Return to “دنیا میرے آگے”