اک روز کوئی تو سوچے گا -اعتبار ساجد

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
محبوب خان
کارکن
کارکن
Posts: 14
Joined: Sun Aug 03, 2008 10:55 pm

اک روز کوئی تو سوچے گا -اعتبار ساجد

Post by محبوب خان »

اک روز کوئی تو سوچے گا
اک روز کوئی تو سوچے گا
فرزانوں کی اس بستی میں
اک شخص تھا پاگل پاگل سا
پر باتیں ٹھیک ہی کہتا تھا
بارش کی طرح پر شور نہ تھا
دریا کی چپ رہتا تھا
جن سے اسے پیار بلا کا تھا
طعنے بھی انہں کے سہتا تھا
اک شخص تھا پاگل پاگل سا
پر باتیں ٹھیک ہی کہتا تھا
اک روز کوئی تو سوچے گا
دنیا نے اسے کچھ بھی نہ دیا
پر اس نے جگ کو پیار دیا
جاں روتے روتے کھوبیٹھا
دل ہنستے ہنستے ہار دیا
جو نظم لکھی بھرپور لکھی
جو شعر دیا شہکار دیا
کیوں جیتے جی درگور ہوا
کس چاہ پہ تن من وار دیا
تھا دشمن کون بچارے کا
کس رنج نے اس کو ماردیا
اک روز کوئی تو سوچے گا
اک روز کوئی تو سوچے گا

اعتبارساجد
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

محبوب خان بہت خوب۔ بہت اچھا کلام شئیر کیا ہے جس کے لئے شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبوب خان
کارکن
کارکن
Posts: 14
Joined: Sun Aug 03, 2008 10:55 pm

Post by محبوب خان »

چاند بابو حوصلہ افزائی اور پسندیدگی کا شکریہ
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: اک روز کوئی تو سوچے گا -اعتبار ساجد

Post by رضی الدین قاضی »

محبوب خان wrote:اک روز کوئی تو سوچے گا
اک روز کوئی تو سوچے گا
فرزانوں کی اس بستی میں
اک شخص تھا پاگل پاگل سا
پر باتیں ٹھیک ہی کہتا تھا
بارش کی طرح پر شور نہ تھا
دریا کی چپ رہتا تھا
جن سے اسے پیار بلا کا تھا
طعنے بھی انہں کے سہتا تھا
اک شخص تھا پاگل پاگل سا
پر باتیں ٹھیک ہی کہتا تھا
اک روز کوئی تو سوچے گا
دنیا نے اسے کچھ بھی نہ دیا
پر اس نے جگ کو پیار دیا
جاں روتے روتے کھوبیٹھا
دل ہنستے ہنستے ہار دیا
جو نظم لکھی بھرپور لکھی
جو شعر دیا شہکار دیا
کیوں جیتے جی درگور ہوا
کس چاہ پہ تن من وار دیا
تھا دشمن کون بچارے کا
کس رنج نے اس کو ماردیا
اک روز کوئی تو سوچے گا
اک روز کوئی تو سوچے گا

اعتبارساجد
محبوب بھائی ، بہت یہ خوبصورت کلام شیئر کیا ہے آپ نے۔ بہت بہت شکریہ !
Post Reply

Return to “اردو شاعری”