اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

28 مارچ 2010 وہ دن تھا جب اردونامہ کی انتظامیہ کو پریشانی دیکھنی پڑی اور اردونامہ کو اپنی پرانی ہوسٹنگ چھوڑنے کا فیصلہ مل گیا۔
جس دوست نے ہوسٹنگ دی تھی وہ اپنی پرانی ہوسٹنگ چھوڑنا چاہتا تھا جس وجہ سے اردونامہ بھی بے گھر ہونے جا رہا تھا۔
سب سے پہلے تو اس دوست کا بہت بہت شکریہ کہ ‌‌عرصہ تقریبا 7 ماہ تک اردونامہ ان کی ہوسٹنگ استعمال کرتا رہا اور وہ بھی بالکل مفت میں۔
چونکہ اردونامہ کی انتظامیہ اس قابل نہیں تھی کہ اکیلے اس کی نئی اور قیمتی ہوسٹنگ کا خرچہ برداشت کر سکے اس لئے آپ احباب سے اردونامہ بچاؤ مہم میں شمولیت کی درخواست کی گئی۔
احباب نے نہایت تندہی سے اس مہم میں حصہ لیا اور ایک ماہ سے بھی بہت کم عرصے میں اردونامہ الحمداللہ اس قابل ہو گیا کہ اپنی ہوسٹنگ خرید سکے۔
اردونامہ کے لئے ایک بہت بہترین ہوسٹنگ بفضلِ تعالٰی حاصل کی گئی اور آج ہم اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر بیٹھے ہیں۔

اس سارے عمل میں بہت سارے دوستوں نے انتظامیہ کے ساتھ بے تحاشہ تعاون کیا، اگر نام لینے لگوں تو بہت دیر لگ جائے گی اس لئے میں مختصر طور پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے کسی بھی مد میں اردونامہ کی مدد کی۔

منتقلی کے عمل میں خاصی دشواری پیش آئی جس کی بڑی وجہ بجلی کی بار بار معطلی اور انٹرنیٹ اپلوڈ سپیڈ کی کمی تھی۔

اس عمل میں اردونامہ کے ایک بالکل نئے رکن محترم علی عامر صاحب نے میری بہت مدد کی اور کل پورا دن میرے ساتھ اسی کام میں جٹے رہے ان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ ناکافی ہیں کہ جس تندہی اور خلوص کا مظاہرہ انہوں نے کیا وہ لائقِ تحسین ہے۔

اس کے علاوہ شازل بھیا وہ فرد ہیں جنہوں نے باوجود ایک ہزار کلومیٹر کی دوری کے میرا بہت ساتھ دیا بار بار ذاتی پیغامات اور فون پر مشاورت و معاونت فراہم کرتے رہے۔

جہاں ہمارے بہت سارے اراکین نے اردونامہ کی اس مہم میں فنی معاونت کی وہیں بہت سارے ساتھیوں نے معاشی معاونت میں بھی بہت خلوص سے حصہ لیا اور اردونامہ اپنی توقع سے بہت بڑھ کر ہوسٹنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

مندرجہ بالا تمام اراکین میں سے ایک رکن ایسا بھی ہے جس نے اردونامہ کی تقریبا پورے ایک سال کی ہوسٹنگ کا خرچہ برداشت کیا لیکن کیا کریں کہ انہوں نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی بھی گزارش کی ہے۔ میں اس رکن کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے بہت خلوص سے اردونامہ کی مدد کی۔

اس کے بعد باقی تمام اراکین نے بھی اردونامہ کی ہوسٹنگ کی مد میں کافی رقم جمع کی جن کا بھی میں فردا فردا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اب بات آ گئی ہوسٹنگ کی تفصیلات کی تو جناب اردونامہ کے لئے بہترین ہوسٹنگ کمپنی ہوسٹ گیٹار کی بے بی ہوسٹنگ حاصل کی گئی ہے جس کی سالانہ فیس 120 ڈالر ہے، اس میں ہمیں لامحدود ویب سپیس ، لامحدود ڈومین ایڈون، لامحدود سب ڈومین، لامحدود بینڈ وتھ وغیرہ وغیرہ حاصل ہوں گی۔ یہ ہوسٹنگ پہلی مرتبہ تین سال کے لئے حاصل کی گئی ہے چونکہ رقم ہمارے مقرر کردہ ٹارگٹ سے زیادہ جمع ہو گئی تھی اس لئے بہتر سمجھا گیا کہ اس کی ہوسٹنگ بھی زیادہ عرصہ کے لئے خرید لی جائے۔

البتہ جو اراکین اردونامہ کی ہوسٹنگ استعمال کریں گے ان کی سائیٹس اردونامہ پر ہوں گی ان سے ہر سال اپنا حصہ جمع کروانے کی درخواست کی جائے گی تاکہ مستقبل میں کبھی اردونامہ کو ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تین سال ایڈوانس ہی اس کی ہوسٹنگ فیس جمع ہوتی رہے۔

آخر میں اردونامہ کے تمام اراکین کو مبارکباد کہ ان کا اپنا اردونامہ اب اپنی ہوسٹنگ پر چل رہا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by شازل »

میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ کچھ قواعدوضوابط کا بھی اعلان کردیا جائے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by چاند بابو »

جی بالکل کر دیں لیکن کونسے قواعد و ضوابط؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by شازل »

یہی کہ جن لوگوں کو سائٹس دی جائیں گی وہ کسی قسم کے کریکس یا فحش مواد شیئر نہیں کریں گے اور نہ ہی فرقہ وارانہ قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں‌میں ملوث ہونگے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by چاند بابو »

جہاں تک فحش مواد ، غیرقانونی سرگرمیوں اور کریکس یا پائیریٹڈ سافٹوئیرز کی بات ہے تو اس پر تو مکمل پابندی ہو گی کہ ہماری ہوسٹنگ پر بھی ان چیزوں کی قطعی اجازت نہیں ہے اور ان کے استعمال کی وجہ سے فورا ہوسٹنگ سروس معطلی کا شکار ہو سکتی ہے۔
رہی بات فرقہ وارانہ سرگرمیوں کی تو اگر تو یہ سائیٹ سب ڈومین اردونامہ کا استعمال کرے گی تو اسے ضرور ہمارے قواعد کی پابندی کرنا پڑے گی البتہ اگر یوزر اپنا ڈومین خریدیں گے اور صرف ہوسٹنگ اردونامہ کی استعمال کریں گے ان کی اپنی مرضی ہے کہ وہ مذہبی معاملات میں کیا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ البتہ ان سے گزارش ضرور کی جاسکتی ہے کہ مذہبی معاملات میں رواداری سے کام لیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by مدرس »

جی جناب بہت بہت شکریہ
میں‌نے ڈومین خرید لیا ہے
اور اس کو میں‌نے فی الحال ایک اور جگہ پارک کیا ہوا ہے
آپ جب بھی حکم کریں میں‌وہاں‌سے ڈیلیٹ کردوںگا
درس اسلام
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by چاند بابو »

بالکل درست کیا ہے آپ نے۔
بہرحال اب وقت آ چکا ہے کہ آپ ہمیں اپنی مطلوبہ سائیٹ کے بارے میں بتا دیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by مدرس »

کیا بتاوں‌؟
درس اسلام
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by چاند بابو »

یہ کہ آپ کو کیسی سائیٹ چاہئے بلاگ چاہئے یا کوئی Static سائیٹ؟؟؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by انصاری آفاق احمد »

شازل wrote:میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ کچھ قواعدوضوابط کا بھی اعلان کردیا جائے
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
یہ معاملہ بہت ہی اہم ہے خاص طور سے بعد میں ہونے والے اختلافات و نا چاکیوں سے بچنے کے لئیے اس لئیے میری رائے یہ ہے کہ باقاعدہ آپ حضرات کچھ اصول طے کرلیں اور ایسے لوگ جو مذکورہ طور سے اردو نامہ کی ہوسٹنگ استعمال کرنا چاہیتے ہیں .ان کے لئیے بطور اعلان عام لگادیں اس ذمرہ کو مخصوص کرکے علاوہ ازیں جو احباب اس کے لئیے معاملہ کرنا شروع کریں ان سے بھی تحریری وعدہ اس میں لے لئیں. اسپیس اردو نامہ کو لامحدود دی گئی ہے . لیکن اس پر جو ہوسٹ ہوں ان کے لئیے کچھ اصول وضع کریں تاکہ فریج میں جوتے رکھنے کی روایت نہ شروع ہوجائے. یہ میری تجویز ہے آپ حضرات کو جو مناسب لگے اس کے مطابق اقدام کریں.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم آفاق بھیا آپ کی رائے بہت بہترین ہے واقعی اس ضمن میں‌ قواعد طے ہونے چاہیں۔
دراصل میں نے شروع میں اسی لئے Static سائیٹ بنا کر دینے کا وعدہ کیا تھا کہ اس پر ایک حد تک ہی اشیاء سما سکتی ہیں اس کے بعد اس میں اضافہ نہیں ہو سکتا ہے۔ لیکن چونکہ شازل بھیا نے اعلان کر دیا کہ اراکین کو ڈیٹابیس اور سائیٹ دونوں دی جائیں گی تو میں نے بالکل مناسب نہیں سمجھا کہ ان کی بات کو جھٹلاؤں سو میں نے حامی بھر لی۔ اب یہ شازل بھیا کے ذمے ہے کہ وہ سپیس اور ڈیٹا بیس کی مد میں کیا قواعد طے کرتے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by انصاری آفاق احمد »

چاند بابو wrote: اب یہ شازل بھیا کے ذمے ہے کہ وہ سپیس اور ڈیٹا بیس کی مد میں کیا قواعد طے کرتے ہیں۔
اسلام علیکم
یہ بات اگر آپ حضرات صلاح و مشورہ سے طے کریں تو مناسب ہوگا. مطلب کسی بات کا اعلان کردینے سے پیشتر آپس میں ڈسکس ہوجائے آپ دونوں حضرات کی.تاکہ ذہنی ہم آہنگی رہے.
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by شازل »

آپ کی بات درست ہے لیکن چاند بابو نے مجھ پر یہ ذمہ داری ڈالی ہے تو میں بالا بالا ہی فیصلہ کروں گا تاکہ ہمارے دوستوں کا اس کا فائدہ زیادہ سے زیادہ پہنچے
لیکن انصاری بھائی آپ بھی کچھ مدد کریں اور کوئی اصول بتائیں پھر مشاورت سے اس کام کو فائنل کرتے ہیں
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by مدرس »

السلام علیکم جناب بالکل صحیح کہا جارہا ہے کہ کچھ قوانین طے کر لئے جائیں‌تا کہ کبھی رنجش کسی بھنی طرف سے دیکھنے میں‌نہ آئے
درس اسلام
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by مدرس »

مجھے بلاگ نہیں‌بلکہ اسلامی آڈیو کے حوالہ سے ایک سائٹ بنانی ہے
جسمیں‌،تلاوت ،بیانات ،تفسیرقرآن ،حمد،نعت نظم ،اسلامی آرٹیکل ،تعارف ،اسلامی سائٹس،کے لینکس ،اسلامی کتابیں
اور ھوم پیج ،اور کمینٹس وغیرہ درکارہیں
مجھے جملہ کے بارے میں‌معلومات نہیں‌ہے لیکن سنا ہے کہ اس پر یہ تمام سہولت موجود ہے
اس سلسلہ میں‌میری مدد کی ضرورت ہوتومیں‌بھی مدد کروں گا
درس اسلام
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by مدرس »

اگر کو ئی صا حب ڈائنامک بناکر دینے پر راضی ہوں‌تو میں‌اس کے لئے بھی تیار ہوں‌
مجھ سے بات کریں‌
درس اسلام
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by شازل »

مدرس صاحب جوملہ میں ایک سادہ سی سائیٹ‌بنا کر آپ کے حوالے کی جاسکتی ہے پھر آپ اس میں جو تبدیلی چاہیں کرسکتے ہیں
ہمارا کام یہیں‌پر ختم ہو جائےگا کیونکہ جوملہ میں ہم ابھی اس قابل نہیں‌ہوئے کہ کچھ تبدیلیاں کرسکیں
ورڈ پریس اردو میں ہو یا انگریزی میں یہ آپ طے کریں اس کے بات کونسی تبدیلیاں‌ہوں یہ آپ پر منحصر ہے
ایک بات طے ہے کہ سو ایم بی سے زیادہ کی سائیٹ نہیں‌ہونی چاہئے
آپ جلد ہی اس کا فیصلہ کریں اور مجھے بتادیں
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by مدرس »

جواب پو سٹ نہیں‌ہو رہاہے
درس اسلام
مدرس
مدیر
مدیر
Posts: 1120
Joined: Thu Apr 01, 2010 12:42 pm
جنس:: مرد
Location: krachi
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by مدرس »

سوایم بی تو بہت کم نہیں ہو گی ؟
جب لا محدود اسپیس ہے تو اسپیس دینے میں‌کیا حرج ہے ؟
درس اسلام
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اردونامہ کی نئی ہوسٹنگ پر منتقلی

Post by شازل »

آپ کو سو ایم بی کم لگ رہی ہے آپ اسے بھریں گے تو دیکھیں گے 8)
آپ جلد ہی سائیٹ کے بارے میںفیصلہ کرلیں پھر میرے امتحان ہونے والے ہیں
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”