ہزارہ والوں کے خون کا ذمہ دار کون ہے؟

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

ہزارہ والوں کے خون کا ذمہ دار کون ہے؟

Post by اعجازالحسینی »

ہزارہ کے شہیدوں کے خون کا ذمہ دار کون ہے؟ ان کا جرم کیا تھا؟ اپنے آبا کے جذبہ پاکستانی کی توہین برداشت نہ کرنا؟ اس کے علاوہ تو ہمیں ان کا کوئی جرم سمجھ نہیں آرہا۔ اگر اپنے آباءکے جذبہ ایثار و قربانی کی توہین برداشت نہ کرنا ”جرم“ ہے تو اللہ کی قسم ہم ان کے اس ”جرم“ میں ان کے ساتھ ہیں۔ ہم ہی کیا ہر وہ انسان جس کے آباءنے اس پاکستان کیلئے خون دیا ہوا ہے ایثار و قربانی کئے ہوئے ہیں، اگر اس کا خون خالص ہے تو وہ ان کے ساتھ ہے کہ وہ اس خون کی توہین برداشت نہیں کر سکتا۔ تو کون ہے ہزارہ کے شہیدوں کے خون کا ذمہ دار؟ اس کے تعین کی ایماندارانہ کوشش کریں اور ایسے لوگوں کی ایک اور مشکل بھی سن لیں باوردی آمر پرویز مشرف کو ختم کر دینے کی کوشش کے الزام میں اس کی زیر کمان پاک آرمی کے کمانڈو شعبہ کے جو نوجوان جیلوں میں بند ہیں ان میں ہمارا بھی ایک بھائی بند شامل ہے۔ اس سے بھائی بندی کے کئی حوالے ہیں۔ وہ ڈوگر ہے، ہمارے ننہالی گاﺅں ملک پور سے ہے اور اس کے دادا نے مسلم لیگ کی پاکستان بنانے کی جدوجہد میں بہت سی دشواریوں کا سامنا کیا تھا۔ آخری عمر میں اس کی بینائی بہت کمزور ہو گئی تھی۔ جب بھی کوئی انتخاب ہوتا اور اسے بازو سے پکڑ کر کوئی ووٹ ڈالنے لے جاتا تھا تو وہ سارا راستہ ایک ہی ورد کرتا رہتا تھا ”مہر مسلم لیگ پر لگانا“۔ اسی گاﺅں سے دو روز پہلے ایک عزیز صبح سویرے آگئے اپنی مشکل کی راہ پوچھنے۔ ”ہم نے مسلم لیگ کے علاوہ کبھی کسی کو ووٹ نہیں دیا۔ نواز لیگ کو بھی ہم نے مجبوراً مسلم لیگ مان لیا تھا اب اس لیگ کو بھی ہم کبھی ووٹ نہیں دینگے تو بتاﺅ کیا کریں، کس کا ساتھ دیں؟“ ہم اسے یہ تو نہیں کہہ سکتے تھے کہ جاﺅ ہزارہ والوں کا ساتھ دو کہ ان کا اپنا گاﺅں اور زمینیں خادم اعلیٰ پنجاب نہایت ادنیٰ طریقے سے کسی شیخ کو پارک جمانے کیلئے دے رہے ہیں اور وہ ہزارہ کے مظلوموں کی مانند لاہور میں کوئی ماتمی جلوس نکالنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ہو سکتا ہے ہمیں بھی کسی روز اپنے بزرگوں کے خون کی توہین کے خلاف کسی جلوس میں شامل ہو کر ظالم پنجاب پولیس کی لاٹھیوں، گولیوں کی بارش میں اپنی نااہلی کا غبار دھونا پڑ جائے۔ تو بتائیں کیا بتائیں ہم ان لوگوں کو جنہوں نے مسلم لیگ کے علاوہ کسی کو کبھی ووٹ نہیں دیا؟ ہاں ہاں ہمارے وہ اقارب جنہوں نے کبھی بھی مسلم لیگ کے علاوہ کسی جماعت کو ووٹ نہیں دیا۔ ہم نے ذاتی طور پر ایک دفعہ جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی غلطی کی تھی۔ معاف کرنے والا ہماری وہ غلطی معاف کر دے کہ مولانا مودودی کی جماعت اسلامی بھی تو صوبہ سرحد کا سرحدی گاندھی کی گدی کے وارثوں کی مرضی کا نام رکھنے میں ان کے ساتھ تھی اور ہے۔ پوری پوری ذمہ دار ہے ہزارہ کے شہیدوں کے خون اور پاکستان کے نظریہ اور اس کیلئے قربانیاں دینے والوں کی توہین کی۔ سبب؟ وہی تو نہیں اہل جمعیت والا؟ پاکستان کے نظریہ اور قیام کی مخالفت۔ جاتی عمرہ کے جمہوری تبلیغی مرکز کے بڑے بڑے میاں صاحبان کے سب سے چھوٹے زردار بھائی کی زرخور جمہوریت کے گھپ اندھیر میں اس کے راجہ کی آنکھ بچا کر بجلی ہمارے علاقہ کی طرف آگئی تو ہم ٹیلی ویژن کے حضور جا بیٹھے مگر ہزارہ اور مانسہرہ میں انسانوں کی تذلیل نہ دیکھی گئی۔ زخمیوں اورشہیدوں کی تعداد سن کر ہمیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کسی سے پوچھیں کہ ان کا ”جرم“ کیا ہے؟ سرحدی گاندھی کی سیاسی اور نظریاتی گدی کے نشینوں کا تو اس صوبہ کے اور ہزارہ کے لوگوں سے ان کے آباءکے ایمان و ایثار کا بدلہ لینا فرض تھا اور ہے، وہ تو اپنا آبائی بدلہ لے رہے ہیں۔ آصف علی زرداری کا بھی یہ فرض ہی بنتا ہے، کیا نہیں تھا جس گدی کے وہ نشین ہیں اس کے بانی نے مشرقی پاکستان میں پاکستان کی تحریک میں خون دینے والوں کی آل اولاد کا خون بہانے میں تعاون شامل؟ اگر وہ اس جمہوریت یعنی اپنی لونڈی جمہوریت کا علم بلند نہ کر سکتے تو بہا سکتا تھا کوئی ان مظلوموں اور معصوموں کا اس بے حیائی سے خون؟ اپنے سسر اور بی بی کی اس جمہوری روایت کی آصف علی زرداری کیسے توہین کر سکتا تھا؟ نہیں اسی انداز میں بھٹو جمہوریت ایوان صدر کے مکین کی خادمہ خاص؟ نواز کی باندی لیگ کے زرخور اور زرزور بھی کہہ رہے تھے کہ آصف علی زرداری نے انہیں بلیک میل کیا ہے۔ صوبہ سرحد کے نام کی تبدیلی کو 18ویں ترمیم کا حصہ بنا کر انہیں نام کی تبدیلی سے اتفاقِ نوازانہ پر مجبور کر دیا گیا تھا، ویسے ہی جیسے کوئی اپنے دلدار کے ساتھ بھاگ جانے والی پکڑی جائے تو کہے کہ میں تو گئی نہیں تھی، لے جائی گئی تھی۔ باوردی پرویز مشرف کے ساتھ آصف علی زرداری کی بی بی جی نے جو این آر او کیا تھا وہ کیا تھا؟ یہی تو تھا کہ تم اپنے اختیار و اقتدار کی قوت سے ہمیں نجات دو دلاﺅ ہم حاضر ہیں ہر خدمت کے لئے۔ آصف علی زرداری نے ویسا ہی فارمولہ گاندھی گدی والوں کو پیش کر دیا تھا کہ تم میری نجات کے لئے ساتھ دو میں اپنے اقتدار اور اختیار کی قوت سے تمہیں وہ پختونخواہ دے دوں گا جو تمہاری گدی کے بانی کو اس صوبہ کے اہل ایمان نے نہیں دیا تھا۔ وہ دونوں فریق تو اپنی اپنی گدی کے بانیوں کی روایات کی پابندی کر رہے تھے تم ن نوازوں نے کس کی گدی کی روایت کو زندہ کیا تھا اس نام کی منظوری دے کر؟ ہوس پرستی کی گدی کی روایت کو؟ کی ہے اپنی خانہ ساز لیگ کے خود ہی ساختہ قائد نے اس ملک کو قائم کرنے والی مسلم لیگ اور اس کے قائداعظم کی کسی بھی روایت کی پابندی؟ اب حکم جاتی عمرانہانہ جاری فرمایا جا رہا ہے کہ عوام کے جذبات کا خیال رکھیں۔ رکھا تھا آپ نے ہزارہ کے عوام کے جذبات کا اور وفاﺅں کا خیال؟ ان کے جذبات اور وفاﺅں کا خیال جنہوں نے آپ کی ذاتی نواز لیگ کو بھی مسلم لیگ مان لیا تھا کہ مجبوری تھی۔ جس بھی کسی قائد شائد کی کوئی تھوڑی سی بھی سیاسی تربیت ہوئی ہو، کسی سیاسی پارٹی میں تھوڑی سی بھی کوئی نظریاتی وابستگی ہو جس کے پاس، کر سکتا ہے وہ کبھی ایسا مک مکا؟ کیا فرماتے ہیں شریف برادران کے ضیائی بھائی سیاہ زلف راجہ مہاراجہ؟ !
نوائے وقت
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: ہزارہ والوں کے خون کا ذمہ دار کون ہے؟

Post by انصاری آفاق احمد »

مضمون بہت جزباتی انداز میں لکھا گیا ہے اسمیں قاری کے لئیے الجھنیں ہیں. :cry: :cry: :cry: :cry:
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ہزارہ والوں کے خون کا ذمہ دار کون ہے؟

Post by اعجازالحسینی »

ان حالات میں بھی قوم جذباتی نہ ہو تو اور کیا کرے ؟
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “سیاست”