پردیس میں اپنے دیس کی خوشبو،!!!!

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
عبدالرحمن سید
کارکن
کارکن
Posts: 193
Joined: Wed Aug 13, 2008 12:32 am
جنس:: مرد
Location: Riyadh, Saudi Arabia.
Contact:

پردیس میں اپنے دیس کی خوشبو،!!!!

Post by عبدالرحمن سید »

یہاں پر جہاں بھی میں سبز ہلالی پرچم یا پاکستان کا نام لکھا ھوا دیکھتا ھوں، تو میرا دل اسے سلیوٹ کرنے کو چاھتا ھے اور خوشی سے میری آنکھیں بھر آتی ھیں، اور حقیقتاً کئی دفعہ قدرتی میرے ھاتھوں نے پاکستانی پرچم کو دیکھ کر سلیوٹ بھی کیا ھے!!!!!!

کچھ تو ھے میرے وطن کی مٹی کی خوشبو میں،چاھے کیسے بھی حالات کیوں نہ ھوں، ھمیشہ دل یہی چاھتا ھے کہ اڑ کر اپنے وطن پہنچ جاؤں، کسی بھی شہر میں ھی کیوں نہ ھو ھمارے پیارے وطن کا ھر شہر اپنا لگتا ھے، ھر جگہ ھمارے وطن میں تمام لوگ ایک دوسرے سے بہت ھی اخلاق و محبت سے ملتے ھیں، اپنے وطن میں کسی بھی شہر، گاؤں یا کسی بھی جگہ جائیں، کبھی بھی اجنبیت محسوس ھی نہیں ھوتی، جس طرح کہ پردیس میں ھوتی ھے، ھمارے یہاں صرف چند سماج دشمن عناصر ھیں جو صرف اپنی سیاست چمکانے کیلئے ایک دوسرے کے دلوں میں کسی نہ کسی طرح نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش میں لگے رھتے ھیں،!!!!

یہاں اُس وقت بھی اور اب بھی میرے ساتھ تمام پاکستانی ھیں جن کا تعلق پاکستان کے ھر علاقے سے ھے، اور سب ایک دوسرے کے ساتھ بہت ھی خلوص کے ساتھ پیش آتے ھیں، ساتھ مل جل کر ایک دوسرے کی کام میں مدد بھی کرتے ھیں، کبھی کبھی کوئی آپس میں کسی غلط فہمی کی بناء پر اگر کوئی ناراضگی بھی ھو جاتی ھے تو ایک دوسرے کو سب مل کر گلے بھی لگا کر کسی قسم کی ناراضگی کو فوراً ختم بھی کردیتے ھیں،،!!!!!

اس کے علاوہ یہاں پر تمام پاکستانی فیملیاں مختلف قسم کی تقریبات بھی منعقد کرتی رھتی ھیں، جس میں پاکستانی فیملیز کے علاوہ دوسرے ملکوں کی فیملیز کو بھی شریک کی دعوت دیتے ھیں، جس کی وجہ سے ھم سب پاکستانیوں کو دوسری قوموں ‌میں بھی بہت ھی زیادہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ھے، اور اسی طرح وہ سب بھی ھم پاکستانیوں کو اپنی ھر تقریب میں بلاتے ھیں،

پردیس میں رھتے ھوئے اپنے وطن کی بہت یاد آتی ھے، اسی لئے شاید ایک دوسرے سے مل کر اپنے غموں اور دکھوں کو بھلا کر ایک دوسرے کو اپنی اپنی خوشیوں میں شریک کرتے ھیں،!!!!

کاش کہ ھمارے حکمران اور تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ مل کر بیٹھیں اور اپنے ملک کی ترقی اور عوام کی بہتری کیلئے سوچیں، ایک دوسرے کے اختلافات کو بھلادیں اور آپس میں مل کر خلوص دل سے لوگوں میں اخوت اور یکجہتی کی فضا پیدا کریں،!!!!! آمین،
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

محترم عبدالرحمٰن سید صاحب بہت شکریہ اپنے جذبات ہمارے ساتھ شئیر کرنےپر۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ہمارے تمام سیاستدانوں اور تمام عوام کے جذبات آپ لوگوں کی طرح ہو جائیں تمام لوگ عفو و درگزر سے کام لیں‌اور جہاں بھی سوچیں ہمیشہ وطنِ پاک کی بھلائی مقصود ہو۔(آمین)
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عبدالرحمن سید
کارکن
کارکن
Posts: 193
Joined: Wed Aug 13, 2008 12:32 am
جنس:: مرد
Location: Riyadh, Saudi Arabia.
Contact:

Post by عبدالرحمن سید »

چاند بابو wrote:محترم عبدالرحمٰن سید صاحب بہت شکریہ اپنے جذبات ہمارے ساتھ شئیر کرنےپر۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ہمارے تمام سیاستدانوں اور تمام عوام کے جذبات آپ لوگوں کی طرح ہو جائیں تمام لوگ عفو و درگزر سے کام لیں‌اور جہاں بھی سوچیں ہمیشہ وطنِ پاک کی بھلائی مقصود ہو۔(آمین)
بہت شکریہ،!!!!!
چاند بابو،!!!!!
خوش رھیں،!!!!
Post Reply

Return to “پاک وطن”