Page 1 of 1

colorpicker قلم

Posted: Sat Apr 03, 2010 3:12 am
by انصاری آفاق احمد
اسلام علیکم
ڈیئزاینرجِنسن پارک نے ایک ایسی پین بنائی ہے جسمیں ایک رنگوں کو محسوس کرنے والا ، دوسرا محسوس شدہ معلومات پر آر جی بی رنگوں کو ملا کر اسی رنگ کو قلم کی نب پر جاری کرنے والا حصّہ ہے تو جو رنگ پسند ہو اس کے قریب لے جاکر قلم کو بتا دیں وہ اسی رنگ میں تحریر کرے گی.
Image
Image
Image
Image
ماخذ
http://osdir.com/ml/RubyonRailsTalk/2009-06/msg00492.html

Re: colorpicker قلم

Posted: Sat Apr 03, 2010 7:29 am
by رضی الدین قاضی
واہ جناب

Re: colorpicker قلم

Posted: Sat Apr 03, 2010 10:06 am
by اعجازالحسینی
بہت خوب آفاق بھائی لیکن یہ ویڈیو ز والا شعبہ ہے اب یہاں ایسی ہی وڈیو لگائیں‌۔

Re: colorpicker قلم

Posted: Sat Apr 03, 2010 10:56 am
by چاند بابو
السلام علیکم

یہ ایک بہت شاندار ایجاد ہے۔
موضوع کو اس کی مناسب جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Re: colorpicker قلم

Posted: Sat Apr 03, 2010 11:13 am
by شازل
بہت خوب یہ تو زبردست ایجاد ہے
بہت شکریہ

Re: colorpicker قلم

Posted: Sun Apr 04, 2010 3:09 am
by انصاری آفاق احمد
اعجازالحسینی wrote:بہت خوب آفاق بھائی لیکن یہ ویڈیو ز والا شعبہ ہے اب یہاں ایسی ہی وڈیو لگائیں‌۔
اسلام علیکم
جی ہاں درست فرمایا. اس شعبہ کے عنوان کو دیکھ کر اسمیں لگا دیا کیونکہ جس وقت اس موضوع کو دیکھا تو حیرت زدہ رہ گیا اسی تحیّر میں گرتا پڑتا اسکو لے کر یہاں پہنچا تھوڑی دیر اِدھر اُدھر دیکھتا رہا کہاں لگاؤں خبر کی جانب چلا تو سیاست نے دھکّا دیا نئی ساینسی ایجاد تحیّر میں کھوگئی .جب اپنے حال کے مطابق حیرت کدہ میں لگا کر اپنی ہی پوسٹ کا جائیزہ مزہ لیکردیکھنے سے فارغ ہوکر باہر آیا تو دیکھا کہ حیرت کدہ تو ویڈیو کے ذیل میں ہے. بہت مختصر پریشان ہوا. اور ہمارے غیر ذمہّ دار کرکٹ کھلاڑیوں کی طرح جو زیرو پر اپنی لاپرواہی سے آوٹ ہو کر تھوڑی دیر بّلا پَٹک پُٹک کر اپنے بعد آنے والا سب کچھ کرلے گا سوچ کر مطمئن ہوجاتے ہیں، میں بھی مطمئن ہوگیا، مگر وہاں میدان کے برعکس جناب چاند بابو نے واقعی میرے گمان کے مطابق ہی کردیا لگتا ہے چاند بابو نے کھلاڑیوں سے کوئی سبق نہیں لیا ہے.

Re: colorpicker قلم

Posted: Mon Apr 05, 2010 8:29 pm
by چاند بابو
کھلاڑیوں سے واقعی سبق نہیں لیا ہے میں نے ایسے کھلاڑیوں کی واپسی پر ایرپورٹ پر موجود افراد سے سبق لیا ہے۔ :mrgreen:

Re: colorpicker قلم

Posted: Tue Nov 09, 2010 5:37 pm
by محمد شعیب
zub;ar