Page 1 of 1

محترم عبدالرحمٰن سید کو خوش آمدید

Posted: Wed Aug 13, 2008 9:39 pm
by چاند بابو
ہم آنے والے نئے رکن محترم عبدالرحمٰن سید کو اردونامہ پر بہت بہت خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کا اضافہ اردونامہ کی ادبی دنیا میں ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہو گا۔

عبدالرحمٰن سید صاحب سے میراکچھ حد تک تعارف پہلے ہے اور ایک ادبی شخصیت کے حوالے سے میں انہیں جانتا ہوں اردومحفل کے بہت فعال رکن ہیں اور ایک سئنیر ادبی شخصیت کے حوالے سے ان کی بہت عزت ہے۔

عبدالرحمٰن سید صاحب باقی اپنا تفصیلی تعارف یہاں خود کروا دیں تاکہ تمام احباب آپ سے آگاہ ہو جائیں اور گفتگو میں آسانی رہے۔

میرا مختصر سا تعارفی خاکہ ملاحظہ فرمائے،!!!!!!

Posted: Thu Aug 14, 2008 12:13 am
by عبدالرحمن سید
چاند بابو،!!!!!
بہت بہت شکریہ آپکی حوصلہ افزائی کا،!!!!!
ایک مختصر سا تعارفی خاکہ پیش خدمت ھے، امید ھے کہ شاید پسند آجائے،!!!!


بچپن سے ھی اکثر اپنے پیارے وطن کے تقریبآ تمام شہروں کی سیر ھی کرتا رھا، کیونکہ کچھ والد صاحب کی سروس ھی ایسی تھی کہ اکثر ان کا تبادلہ ھو جاتا تھا- اسی طرح میرا سیاحت کا شوق بھی پروان چڑھتا رھا، ساتھ ھی کچھ لکھنے لکھانے اور پینٹنگ کے شوق کو بھی ساتھ ساتھ وقت دیتا رھا، لیکن افسوس کہ مجھے جوانی کے اوائل میں ھی اپنے تمام شوق کو خیرباد باد کہنا پڑا،!!!!

خیر قصّہ مختصر کہ راولپنڈی کی پیدائش 31 اگست 1950، بنیادی تعلیم بھی کنٹونمنٹ پبلک اسکول صدر راولپنڈی میں مکمل کی، رھائش بھی ریس کورس گراؤنڈ کے سامنے تھی، جو اب قاسم مارکیٹ کا علاقہ ھے سیکنڈری اسکول اور گریجویشن کی تعلیم کراچی میں 1971 مکمل ھوئی -

سروس کا آغاز کراچی سے ھی ایک مشھور تعمیراتی کمپنی میں دوران گریجویشن 1969 سے کیا اور 1972 میں خوش قسمتی سے میرا تبادلہ راولپنڈی ھوگیا وھاں سے 1975 میں دوبارہ کراچی اور وھاں سے 1978 میں سعودی عربیہ پھر واپس تبادلہ راولپنڈی 1983 میں ھوا 18 سال بعد اس کمپنی کو 1985 میں کچھ وجہوھات کی بناء خیرباد کہنا پڑا -

بعد میں تقریبآ 3 سال ایک رینٹ اے کار کراچی میں ملازمت کی پھر 1989 میں سعودی عربیہ میں ایک بڑے اسپتال میں ملازمت شروع کی اور اب تک جاری ھے الحمداللہ---- درمیان میں 1998-99 ایک سال ترکمنستان کے دارالحکومت شھر اشک آباد میں بھی گزارہ -

اسی دوران شادی 1979 میں ھوئی اور ماشااللہ 5 بچے بڑے ھیں جن میں سے 2 کی شادی بھی ھو گئ،

اب ایسا لگتا ھے کہ یہ کل کی بات ھو، اب عمر 58سال کو چھونے والی ھے لیکن سوچتا ھوں کہ زندگی ایسی گزری کہ پتہ ھی نہیں چلا کہ کیا کھویا اور کیا پایا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اردو ادب اور آرٹ سے تو بچپن سے ھی شوق تھا، بچپن سے ھی میں جب سے ھوش سنبھالا، اخباروں میں بچوں کے صفحات میں کچھ نہ کچھ لکھتا رھا، اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان کے بچوں کے پروگراموں میں شرکت کی، اور کئی شوقیہ سٹیج شوز بھی آرگنائز کئے، ساتھ ھی مجھے تصویریں اور پینٹنگ بھی بنانے کا شوق رھا، جوانی میں قدم رکھتے ھی، 1971-72 میں کچھ معاشی حالات کے سبب اور والدین کی ناراضگی کے باعث مجھے اردو ادب اور آرٹ کے شوق کو آہستہ آہستہ خیر باد کہنا پڑا، اور پھر اپنی ملازمت کی طرف مکمل دھیان کرلیا، اس کے کافی عرصہ بعد یعنی تقریباً 35 سال بعد 2006 کے آخیر میں کچھ فرصت کے مواقع ملے تو دل چاھا کہ اپنے پرانے شوق کو دوبارہ پروان چڑھانے کی کوشش کروں، تو کمپیوٹر کی سہولتوں سے فائدہ اٹھاتے ھوئے اردو ویب سائٹ کی تلاش شروع کردی جس میں سب سے پہلے مجھے “ھماری اردو پیاری اردو“ کی محفل میں داخل ھوکر اپنے شوق کی پہلی منزل کو اپنی خودنوشت سوانح حیات “یادوں کی پٹاری“ سے آغاز کیا اور اب تک جاری ھے، ساتھ کچھ بھولے بسرے شعروں کو دوبارہ سے جوڑ توڑ کرکے اسی اردو کی محفل میں “تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں“ کے نام سے شروع کیا، اس کے علاوہ “اردو محفل“ میں بھی “بھولی بسری یادیں“ کے نام سے بھی لکھتا رھا ھوں، اور جہاں جہاں مجھے اردو کے نام لیوا اور پرستار نظر آئے جیسے “ایمیسن اردو دنیا“ “اردو مجلس اور اردو ٹیک“ اور “پاکستان کی آواز“ کے علاوہ کئی اور اردو کی ویب سائٹس پر اپنے قلم کی آزمائیش کرتا رھا ھوں، اور ایک اپنا ھی اردو بلاگ جناب “عبیداللٌہ صاحب“ کی مدد سے بھی بنایا اور اس میں بھی اپنی کچھ تحاریر کے اقتباسات لکھے،!!!!!!!

میں کوئی مفکٌر یا کوئی ماھر ادیب یا مستند شاعر تو نہیں ھوں بس ایک عام سا معمولی سا گنہگار بندہ ھوں، زندگی کے آخری دور سے گزر رھا ھوں، کچھ اب فرصت کے لمحات ملے ھیں، جو زندگی اب باقی نصیب میں لکھ دی گئ ھے، اِسے آپ جیسے مخلص اور قدردانوں کے ساتھ مل کر زندگی کے دکھ سکھ سمیٹنا چاھتا ھوں، آپ سب مجھے اپنا بڑا سمجھ کر اگر کچھ لکھنے میں کوئی اگر اونچ نیچ ھوجائے تو معاف کر دیجئے گا -

میری اپنی زندگی کا اصل مقصد یہی رھا کہ جو بھی میرے پاس میرے پیشے سے منسلک، مثبت علم ھے سب تک پہنچاؤں اور اپنے پیشے جسے آپ حساب کتاب کہہ سکتے ھیں، عرصہ چالیس سال سے خدمات انجام دے رھا ھوں اور اس اعتبار سے کسی حد تک کامیاب بھی ھوا ھوں، یہ اللٌہ تبارک تعالیٰ کا کرم ھے -

اس کے علاؤہ اپنے تمام شاگردوں کو اپنے پیشے کی تربیٌت کے علاؤہ بھی تمام اخلاقیات کے موضوع پر درس بھی دیتا رھا، جو کہ میرا فرض بھی ھے، مجھے خوشی ھے اور میری خوش قسمتی بھی ھے کہ جتنے بھی آج جو میرے شاگرد اچھے عہدوں پر فائز ھیں آج بھی میری اُسی طرح عزت کرتے ھیں -

میرا انعام بس یہی ھے کہ وہ آج ایک اچھے مقام پر ھیں اور خوش ھیں، میں یہی سب سے کہتا ھوں کہ محنت میں ھی عظمت ھے، جو بھی میرے استادوں نے مجھے سکھایا یا جو میں نے اپنی زندگی کے تجربات سے سیکھا، وہ میں نے ایمانداری اور خلوص سے دوسروں تک پہنچایا، جو کہ میں اپنا ایک فرض سمجھتا ھوں اور اب تک آپ سب کی دعاؤن سے یہ مشن جاری ھے - اور زیادہ تر میرے شاگرد پاکستانیوں کی ھی تھی، جس پر مجھے فخر ھے - اور آج بھی ایک اچھی خاصی تعداد میرے ساتھ ھے -آللٌہ تعالیٰ انہیں یکجہتی اور محنت سے کم کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جو مجھے اور اپنے ساتھیوں کو چھوڑ گئے ھیں اللٌہ تعالیٰ، انہیں بھی ھر مقام پر کامیابی عطا کرے، آمین

اور اللٌہ تعالیٰ ھم سب کو محنت سے کام کرنے اور اپنے بزرگوں کی نصیحتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین،!!!!!

میں خود اب حیران ھوتا ھوں کہ زندگی اتنی تیزی سے گزر گئی پتہ ھی نہین چلا، لگتا ھے کہ جیسے پل بھر کی بات ھو، آج جس شھر ریاض سعودی عربیہ میں بیٹھا ھوں اسی شھر میں 1978 میں کراچی پاکستاں سے تبادلہ ھوا تھا اور آج 2008 گزر رھا ھے -

یہی سب سے میں گزارش کرتا ھوں کہ ھماری یہ زندگی، جو اللٌہ تعالیٰ نے عطا کی یہ بہت مختصر ھے ایک بلبلہ کی طرح ھے اور جب وقت گزرجائے گا، واپس ھاتھ نہین آئے گا -

اور یہ ھم سب جانتے ھین کہ ھماری زندگی کا مقصد کیا ھے اور اس کو صحیح طریقہ سے کس طرح گزارنا چاھئے - اسلامی اصول ھماری زندگی کے لئے سب سے بہترین لائحہ عمل ھیں اور ھماری کتاب قران ایک مکمل ضابظہ حیات ھے اور سنت رسول (ص) ھم سب کے لئے ایک مشعل راہ ھے -

اللٌہ سبحان تعالیٰ ھم سب کو اپنی زندگی صحیح اسلامی طریقہ پر اللٌہ تعالیٰ کے احکامات اور سنت رسول (ص) a207: کی روشنی میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین !!!

بہت بہت شکریہ،!!!!!
خوش رھیں،!!!!!!!

Posted: Thu Aug 14, 2008 4:39 pm
by چاند بابو
بہت بہت شکریہ محترم عبدالرحمٰن سید صاحب آپ کا تعارف نامہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی اس سے بھی زیادہ خوشی یہ ہوئی کہ اردونامہ کو جس قسم کے بزرگ راہنما کی ضرورت تھی وہ آپ کی آمد کے ساتھ پوری ہوتی نظر آتی ہے۔ امید ہے کہ اپنے خیالات و تجربات کی روشنی میں آپ اردونامہ پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ہماری اور اردونامہ کے تمام احباب کی اخلاقی دینی اور ادبی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں گے اور اپنے باقی سٹونٹس کی طرح اردونامہ فورم کے احباب کو بھی اپنے بچوں کی مانند ہی تربیت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔

محترم اردونامہ آپ جیسے مخلص حضرات کی کاوشوں کا منتظر ہے ہمیں امید ہے کہ آپ یہاں نہ صرف ہماری راہنمائی فرمائیں گے بلکہ کسی بھی غلطی کی صورت میں ہماری سرزنش کے ساتھ ساتھ ہماری درستگی بھی فرمائیں گے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کا سایہ ہم پر اور تمام افراد پر جو کسی بھی حوالے سے منسلک ہیں ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔

Posted: Mon Aug 18, 2008 8:23 am
by رضی الدین قاضی
میں جناب عبدالرحمن سید صاحب کا دل کی گہرایئوں سے استقبال کرتا ہوں۔ ان کا تعارف نامہ پڑھ کر بہت ہی خوشی ہوئی ۔ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ایسی امید ہے۔

Posted: Mon Aug 18, 2008 10:59 pm
by عبدالرحمن سید
رضی الدین wrote:میں جناب عبدالرحمن سید صاحب کا دل کی گہرایئوں سے استقبال کرتا ہوں۔ ان کا تعارف نامہ پڑھ کر بہت ہی خوشی ہوئی ۔ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ایسی امید ہے۔
آپکی حوصلہ افزائی کا،!!!!!
بہت بہت شکریہ رضی الدین بھائی،!!!!

Posted: Tue Aug 19, 2008 9:58 am
by محبوب خان
قابل صد احترام جناب عبدالرحمن سید کو اس بزم میں‌خوش آمدید کہتا ہوں۔

Posted: Wed Aug 20, 2008 10:53 pm
by عبدالرحمن سید
محبوب خان wrote:قابل صد احترام جناب عبدالرحمن سید کو اس بزم میں‌خوش آمدید کہتا ہوں۔
محبوب خان صاحب
اسلام و علیکم،!!!!
بہت بہت شکریہ،،!!!!!!!!!

Posted: Thu Aug 21, 2008 1:33 pm
by پپو
مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ جناب بھائی عبدالرحمن صاحب اردو نامہ پر تشریف لاچکے ہیں بھائی آپ کو ادھر بہت بہت خوش آمدید کہتا ہوں

Posted: Thu Aug 21, 2008 3:11 pm
by عبدالرحمن سید
پپو wrote:مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ جناب بھائی عبدالرحمن صاحب اردو نامہ پر تشریف لاچکے ہیں بھائی آپ کو ادھر بہت بہت خوش آمدید کہتا ہوں
اسلام و علیکم
پپو بھائی،!!!!!
بہت بہت شکریہ،!!!!
بہت ھی زیادہ خوشی ھوئی،!!!!!
جہاں جہاں اردو کی خوبصورت محفلیں ھوں گی اور آپ جیسے مہربان ھونگے وہاں پر اس خاکسار کو ضرور پائیں گے،!!!!!
خوش رھیں،!!!!!

Posted: Thu Aug 21, 2008 8:01 pm
by چاند بابو
اسلام علیکم

محترم اردونامہ کو آپ کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ساتھ پپو بھائی پر نظر رکھنے کی بھی کیونکہ پپو بھائی اچانک غائب ہو جاتے ہیں بلا بتائے۔ :P

Posted: Thu Aug 21, 2008 8:32 pm
by عبدالرحمن سید
چاند بابو wrote:اسلام علیکم

محترم اردونامہ کو آپ کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ساتھ پپو بھائی پر نظر رکھنے کی بھی کیونکہ پپو بھائی اچانک غائب ہو جاتے ہیں بلا بتائے۔ :P

وعلیکم السلام،!!!!
چاند بابو،!!!

پپو بھائی کی کیا بات ھے، انکو تو ھم نے اپنی نظروں سے زیادہ اپنے دل میں چھپا رکھا ھے، وہ یہاں سے کیسے اور کہاں غائب ھو سکتے ھیں،!!!!!

خوش رھیں،!!!!!

Posted: Thu Aug 21, 2008 10:34 pm
by چاند بابو
بھائی جان بہت شکریہ اگر آپ یہ کام کرپائے تو۔ ویسے ابھی ابھی فون آیا تھا کہ پپو بھائی لاہور روانہ ہو چکے ہیں۔

Posted: Thu Aug 21, 2008 11:22 pm
by عبدالرحمن سید
پپو بھائی کو میرا سلام ضرور پہنچا دیجئے گا،!!!!

Posted: Fri Aug 22, 2008 7:41 pm
by چاند بابو
اسلام علیکم
جی آپکا سلام اور پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔

Posted: Sat Aug 23, 2008 1:00 pm
by عبدالرحمن سید
چاند بابو wrote:اسلام علیکم
جی آپکا سلام اور پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔
وعلیکم سلام،!!!!
چاند بابو،!!!
بہت بہت شکریہ،!!!!