ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

تین پولٹری فارمز کی انسپکشن ہو رہی تھی

انسپکٹر: تم مرغیوں کو کیا دیتے ہو
سردار: باجرہ
انسپکٹر: غلط غذا ، اسے گرفتار کر لو


دوسرے پولٹری فارم والے سے
انسپکٹر: تم کیا دیتے ہو
سردار: چاول
انسپکٹر: تم بھی غلط غذا دیتے ہو، اسے بھی گرفتار کر لو


تیسرے پولٹری فارم والے سے
انسپکٹر: تم مرغیوں کو کیا دیتے ہو
تیسراسردار گھبراکر بولو: صاحب ہم تو سب مرغیوں کو پانچ پانچ روپے دے دیتے ہیں جس کا جو دل چاہے کھا لے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by شازل »

بہت اعلیٰ
کیا بات ہے
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم

صاحبان اب میں آپ حضرات سے اس بات
کو مزید چھپا نہیں سکتا

اور یہ بھی خیال ہے کہ اگر یہ بات تم لوگوں
تک کسی اور کے ذریعے
پہنچ گئی

تو نہ معلوم تمھارے دل پر کیا بیتے گی.

تو اس سے پہلے تم لوگوں کو کہیں اور سے
معلوم ہو.

میں ہی کہ دیتا ہوں

حالانکہ..... ایسا کرتے ہوئے... میرا کیا حال ہے
.... آہ میں بتا نہیں سکتا....

بہرحال بات کہنی ہی پڑے گی

آپ حضرات ... اپنے دل کو مضبوط کرلیں..
اور سنیں

گذشتہ دنوں ٹماٹر کی قیمت میں 50 پیسے فی کلو
اضافہ ہوگیا ہے
:( :( :( :( :( :(

Image Image Image
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by رضی الدین قاضی »

اتنی بڑی بات مظبوط دل والا ہی کہہ سکتاہے۔
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by اعجازالحسینی »

:P :P
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by اعجازالحسینی »

[center]Image[/center]
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by شازل »

کیا بات ہے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

بہت خوب اعجاز بھیا نے تو پورا مضمون ہی شئیر کر ڈالا۔

صاحبِ مضمون کی ڈائری اور اردونامہ کے ان اوراق میں مماثلت تو بہرحال موجود ہے کہ دونوں کا مقصد ایک ہی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
اس گھر میں بہت خیروبرکت ہوگی جہاں کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھو کر کلی کرنے کی عادت ہو۔(ابنِ ماجہ)


ارشاد نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے کہ:
جب ملک میں تباہی ہو اور لوگوں کے جان و مال محفوظ نہ ہوں تو کثرت سے استغفار پڑھو۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

سردار رو رہا تھا
دوست: کیوں رو رہے ہو؟
سردار: میری مرغی مر گئی ہے۔
دوست: میرا باپ مر گیا لیکن میں تو نہیں رویا۔
سردار: تیرا باپ کیڑا انڈے دیندا سی(تمہارا باپ کونسا انڈے دیتا تھا)




بیوی: وہ سامنے والے شرابی کو دیکھ رہے ہو؟
میاں: ہاں دیکھ رہا ہوں
بیوی: میں نے اس سے 10 سال پہلے شادی کرنے سے انکار کیا تھا اور وہ آج تک پی رہا ہے۔
میاں: ارے واہ اتنا لمبا جشن




کیا آپ کو معلوم ہے کہ کار کی ونڈ اسکرین اس کے بیک ویو مرر کے مقابلے میں اتنی بڑی کیوں ہوتی ہے۔
کیونکہ آپ کا ماضی اتنا اہم نہیں ہے جتنا آپ کا مستقبل
لہذا سامنے دیکھئے اور آگے ہی آگے بڑھتے جایئے۔



ایک بار ایک سموکر ائیرپورٹ پر سگریٹ نوشی کر رہا تھا۔
ایک شریف آدمی اس کے پاس آیا اور بولا۔
آدمی: ایک دن میں کتنے سگریٹ پیتے ہو
سموکر: کیوں؟
آدمی: اگر اب تک زندگی میں سگریٹ پر خرچ کیئے گئے پیسے بچائے ہوتے تو سامنے کھڑا جہاز تمہارا ہوتا۔
سموکر: آپ سگریٹ پیتے ہیں؟
آدمی: نہیں
سموکر: تو کیا وہ جہاز آپ کا ہے۔
آدمی: نہیں
سموکر: جناب آپ کی نصیحت کا بہت بہت شکریہ، وہ جہاز میرا ہی ہے۔۔۔۔
نتیجہ: زیادہ لیکچر دینے سے کبھی کبھی بِستی بھی ہو جاتی ہے۔ :mrgreen:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا۔
چار چیزیں آپ کو پریشان اور بیمار کرتی ہیں۔
1- زیادہ باتیں کرنا
2- زیادہ سونا
3- زیادہ کھانا
4- زیادہ لوگوں سے میل جول




حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے۔
جب اذان دی جائے تو ہر کام چھوڑ دو،یہاں تک کہ قرآن پڑھنا بھی۔
جو شخص اذان کے درمیان میں بات کرتا ہے تو موت کے وقت اسے کلمہ نصیب نہ ہو گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

لوڈ مینجمنٹ پروگرام برائے سال 2010
اس سال گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے نہیں بلکہ کیلنڈر ایک سال آگے کیئے جائیں گے۔
اس طرح 2010 کے بعد 2012 آئے گا۔
اس سے پورے ایک سال کی بجلی کی بچت ہو گی اور جمہوری حکومت کا ایک اور وعدہ پورا ہو جائے گا کہ
2011 میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

[center]اک حرف تسلی کا اک لفظ محبت کا
خود اپنے لئے اس نےلکھا تو بہت رویا

پہلے بھی شکستوں پہ ،کھائی تھیں شکستیں اس نے
لیکن وہ تیرے ہاتھوں ہارا تو بہت رویا

اتنا بھی آسان نہ تھا، ہستی سے گزر جانا
اترا جو سمندر میں تو دریا بھی بہت رویا

جو شخص نہیں رویا،تپتی ہوئی راہوں میں
آج دیوار کے سائے میں بیٹھا تو بہت رویا
[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

سردار سکول میں ایک کالا اور ایک سفید جوتا پہن کر آیا
سر: واپس گھر جاو اور جوتا تبدیل کر کے آو
سردار: کوئی فائدہ نہیں گھر وی اک چٹا تے اک کالا پیا اے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

یاد رکھنے کی باتیں۔

لوگوں سے ملتے وقت اتنا مت جھکوکہ اٹھتے وقت سہارا لینا پڑے۔
زبان کی حفاظت دولت سے زیادہ مشکل ہے۔
کسی کے منہ پر اس کی تعریف کرنا اسے قتل کرنے کے مترادف ہے۔
غریب لوگوں پر احسان کرو کیونکہ غریب ہونے میں وقت نہیں لگتا۔
اگر عبادت نہیں کر سکتے تو گناہ بھی نا کرو۔
دنیا یہ نہیں دیکھتی کہ تم پہلے کیا تھے، بلکہ یہ دیکھتے ہیں کہ تم اب کیا ہو۔
جہاں اپنی بات کی قدر نہ ہو وہاں چپ رہنے میں بہتری ہے۔







دنیا کا سب سے مختصر استعفٰی

محترم جناب
مجھے آپ کی بیوی سے پیار ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

[center]شام کا منظر، اجلا رستہ، ایک کہانی تو اور میں
ڈھلتا سورج، بڑھتا سایہ، کشتی رانی تو اور میں

بند اک کمرہ، چپ کا منظر، بھولی بسری، دیپک یاد
تنہائی، دکھ، خوف کی لذت، دلبرجانی تو اور میں

تتلی خوشبو، رنگ کی باتیں، شبنم سے شرمیلے خواب
آس کا پنچھی، گم سم خواہش، رات کی رانی تو اور میں

پلکیں، چلمن، شرما شرمی، کم کم گویا نظریں، قرب
راتوں جیسی سیدھی سادھی اک نادانی تو اور میں[/center]


=============


بہترین پاکستانی پولیس

موٹرسائیکل والا: سرجی میرے پیپر تو مکمل ہیں پھر چالان کیوں؟
پولیس والا: بیٹا ڈبل سواری کھل گئی ہے اور تو سنگل جا رہا ہے


=============


عملیات:

سورۃ مزمل: زیارتِ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لئے
سورۃ فاتحہ: اللہ کے عذاب سے بچنے کے لئے
سورۃ یٰسین: قیامت کے دن پیاس سے بچاؤ کے لئے
سورۃ واقعہ: فکر اور فقر سے بچاؤ کے لئے
سورۃ ملک: عذابِ قبر سے بچاؤ کے لئے
سورۃ کوثر: دشمن کی دشمنی سے بچاؤ کے لئے
سورۃ اخلاص: منافقت سے بچاؤ کے لئے
سورۃ الناس: وسوسوں سے بچاؤ کے لئے


=============


اشفاق احمد کہتے ہیں:
میرے پاس ایک بلی تھی اس کو جب بھی بھوک لگتی تھی آ کر میرے پاؤں چاٹتی تھی اور میں اسے کھانا دیتا تھا۔
ایک دن میں نے سوچا یہ بلی مجھ سے بہتر ہے اس کو پکا یقین ہے کہ اپنے مالک کے پاس سے اس کی طلب پوری ہو گی۔
اور انسان اتنا کو یقین نہیں، انسان ہر فکر اپنے ذمے لے لیتا ہے، ان کاموں کی بھی جو اس کے اختیار میں نہیں۔
اپنی ہرطلب اللہ سے مانگو اور قبولیت کا مکمل یقین رکھو۔


=============


ایک دیوار پر لکھا تھا:
کتا کوڑا پھینک رہا ہے
ایک سردار نے وہیں کوڑا پھینکا اور خوشی سے بولا
کوڑا میں سٹیا تے نا کتے دا لگ گیا(کوڑا میں نے پھینکا اور نام کتے کا لگ گیا)


=============


فوجی پریڈ کے دوران ایک افسر نے سردار سے پوچھا یہ ہاتھ میں کیا ہے،
ہرنام سنگھ: سر یہ بندوق ہے۔
افسر: یہ بندوق نہیں تمہاری عزت ہے، تمہاری شان ہے، تمہاری ماں ہے ماں
پھر افسردوسرے سردار فوجی کی طرف مڑا اور ہاتھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوچھا
یہ تمہارے ہاتھ میں کیا ہے۔
دیال سنگھ: سر یہ ہرنام سنگھ کی ماں ہے۔


=============


خوشحالی لانے والی سات چیزیں

1۔ قرآن کی تلاوت
2۔ نماز کی پابندی
3۔ اللہ کا شکرادا کرنا
4۔ مجبور کی مدد کرنا
5۔ گناہوں سے توبہ کرنا
6۔ عزیزوں سے اچھا سلوک کرنا
7۔ صبح کے وقت سورۃ یٰسین اور شام کے وقت سورۃ واقعہ کی تلاوت کرنا


=============


تم کسی بھی انسان کو برا نہ سمجھو، شاید وہ ویسا نا ہو جس طرح تم سمجھتے ہو، حقیقت کا علم تو اللہ کے پاس ہے اور تم تو لاعلم ہو (سورۃبقرہ 216)


=============


بوعلی سینا سے کسی نے پوچھا دن کیسے گزر رہے ہیں
جواب دیا اللہ کی رحمتیں ہیں کہ گناہگار ہونے کے باوجود مجھ پر برس رہی ہیں، سمجھ میں نہیں آتا کہ میں کس بات پر اس کا شکر ادا کروں۔
“کثرتِ نعمت پر یا اپنے بے اندازہ عیبوں پر پردہ پوشی پر“


=============


سردارنی: آپ بہت موٹے ہوتے جا رہے ہو
سردار: تم بھی تو کتنی موٹی ہو گئی ہو
سردارنی: بدھو میں تو ماں بننے والی ہوں
سردار: تو میں بھی تو باپ بننے والا ہوں۔


=============


ماں تب بھی روتی ہے جب بیٹا کھانا نہیں کھاتا تھا۔
اور
ماں تب بھی روتی ہے جب بیٹا کھانا نہیں دیتا ہے۔

براہ مہربانی اس پیغام کو اتنا پھیلاو کہ ماں جیسی عظیم ہستی کبھی اس بات پر نا روئے
اللہ تعالٰی ہمیں اپنے ماں باپ کی بہترین خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)


=============


آپصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
جب تین کیفیتیں ہوں تو فورا دعا مانگو، اس وقت دعا رد نہیں جاتی۔
1۔ جب جسم کانپ اٹھے
2۔ دل میں خوف آ جائے
3۔ جب آنکھ سے آنسو جاری ہوں


=============


غلافِ کعبہ
1۔ یہ ہر سال ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے
2۔ اس کی قیمت دو کروڑ ریال ہے۔
3۔ اس کا وزن 670 کلوگرام ہے۔
4۔ یہ خالص ریشم کے کپڑے کا بنا ہوتا ہے۔
5۔ اس کی تیاری میں 150 کلوگرام خالص سونا چاندی استعمال ہوتا ہے۔
6۔ اس کا سائز 658 مربع میٹر ہے۔
7۔ یہ 47 حصوں پعر مشتمل ہوتا ہے۔
8۔ ہر حصہ 14 میٹر لمبا اور 95 سنٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔
9۔ اس کو تبدیل کرنے میں 4 گھنٹے صرف ہوتے ہیں۔


=============


اپریل فول:
جب عسائیوں نے سپین پر قبضہ کیا تو انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ جو مسلمان بحری جہاز پر سوار ہو جائے گا اسے مکمل تحفظ کے ساتھ افریقہ بھیج دیا جائے گا۔
لیکن جب جہاز گہرے سمندر میں پہنچا تو انہوں نے جہاز کو آگ لگا دی یوں تمام مسلمان جو جہاز پر سوار تھے زندہ جل مرے۔
وہ دن اپریل کی یکم تاریخ تھا۔عسائی اس دن کو مسلمانوں کو بیوقوف بنانے کی یاد میں مناتے ہیں،
اس لئے بجائے اپریل فول منانے کے ان یکم اپریل کے شہیدوں کے لئے دعا کیجئے۔


=============


ایک بہت مزاحیہ عبارت

گھوڑے کی تیزی سے آیئے
چور جیسی خاموشی سے بیٹھئے
اور ایک بادشاہ کی اکڑ سے جایئے۔

یہ تین فقرے ایک پبلک ٹوائلٹ کے باہر لکھے ہوئے تھے۔


=============


ہمیں یہ تو پتہ ہے کہ

Gravity نیوٹن کی،
ریڈیومارکونی کی ایجاد ہے۔

لیکن یہ نہیں پتہ کہ

پل (Bridge) حضرت یوسف علیہ السلام کی،
کشتی حضرت نوح علیہ السلام کی،
شیشہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی،
سوئی حضرت ادریس علیہ السلام کی،
کنگھی حضرت ابرہیم علیہ السلام کی ایجاد ہے۔


=============


شوہر: اگر تم بھارت میں ہوتی تو ضرور تمہاری پوجا کی جاتی
بیوی: خوشی سے، کیا میں حسن کی دیوی لگتی ہوں؟
شوہر: نہیں یار کالی ماتا لگتی ہو۔


=============


خلیفہ ہارون الرشید کے زمانے میں ایک دیوانہ لیکن اللہ والا ہوا کرتا تھا جس کا نام بہلول مشہور تھا۔
ایک دن بہلول بازار میں بیٹھے ہوئے تھے۔
خلیفہ کا وہاں سے گزر ہوا تو پوچھا۔
بابا کیا کر رہے ہو؟
بہلول نے جواب دیا
بندوں کی اللہ سے صلاح کروا رہا ہوں اللہ تو مان رہا ہے لیکن بندے نہیں مان رہے ہیں۔


کچھ دن بعد خلیفہ نے بہلول کو ایک قبرستان میں بیٹھے ہوئے پایا
پوچھا بابا کیا کر رہے ہو
بہلول نے جواب دیا
بندوں کی اللہ سے صلاح کروا رہا ہوں آج بندے تو مان رہے ہیں لیکن اللہ نہیں مان رہا ہے۔


=============


میرا بچپن

جب سب سے مشہور گیمز چھپن چھپائی، برف پانی، چور اور سپاہی ہوتی تھیں
جب سب سے زیادہ خوشی والی بات پولکا، پاپ کارن، اور جوبلی کھانا ہوا کرتی تھی۔
جب پپسی صرف 6 روپے کی ملتی تھی۔
جب روز صبح 7:30 پر سکول روانگی سے پہلے پی ٹی وی پر کارٹون دیکھتے تھےاور شام 7:00 پر ایس ٹی این پر ننجا ٹرٹلز، کیپٹن پلینٹ، اور تھنڈر کیٹس دیکھا کرتے تھے۔
جب رات کا آخری شو آٹو مین، مانیمل، ائیر ولف، نائیٹ رائیڈر ہوتا تھا۔
جب لوگ پاکستان انڈیا کا میچ دیکھنے روز مرہ معمول سے پہلے گھر واپس پہنچ جاتے تھے۔
جب ہمارے لئے فلمیں دیکھنا سخت منع تھا لیکن ہم پھر بھی داؤ لگا ہی لیتے تھے۔
جب ہمارا بہترین اثاثہ ببل گمر شوز ہوا کرتا تھا۔
جب 50 روپے عیدی وصول کرنے کا مطلب ہوا کرتا تھا کہ آپ بہت امیر ہو۔
جب فیصلے “اکڑبکڑ بمبے بو“ پر ہوتے تھے۔
جب سب سے ڈراؤنے خواب انجکشن، اندھیرے کمرے اور سکول ہوم ورک والے ہوا کرتے تھے۔
جب کرکٹ کھیلتے ہوئے قانون ہوا کرتے تھے “کسی گھر میں بال جانا آؤٹ اور جو مارے گا وہی لے کر آئے گا۔

میرا بچپن مجھے بہت یاد آتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

ایک جاپانی کہاوت

اگر کوئی شخص کوئی کام کرسکتا ہے تو آپ بھی اسے کر سکتے ہو۔
اگر کوئی کام کسی شخص سے نہیں ہو سکتا ہے تو آپ اسے ضرور کرو۔

اس کے مقابلے میں پاکستانی کہاوت

اگر کوئی شخص کوئی کام کرسکتا ہے تو اسے کرنے دیں۔
اگر کوئی کام کسی شخص سے نہیں ہو سکتا ہے تو آپ اسے کیسے کر سکتے ہو۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by علی عامر »

اس خوبصورت انداز فکر پر مبارک باد قبول فرمائیں،
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

شکریہ شکریہ :D
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ان باکس : ایس ایم ایس پٹورا

Post by چاند بابو »

[center]میں حجر کے سجدوں سے کہیں ٹوٹ نہ جاؤں
پتھر کے خداؤ میری شیشے کی جبیں ہے

پلکوں سے تراشا تھا جو ہم نے کبھی ہیرا
مت پوچھ کہ اب کس کی انگوٹھی کا نگینہ ہے

آئینہ تجھے تیری خبر دے نہ سکے گا
آ دیکھ میری آنکھوں سے تو کتنا حسیں ہے[/center]

[center]Image[/center]
حدیثِ پاک:
جو شخص سوتے وقت اکیس بار بسم اللہ پڑھتا ہے اللہ فرشتوں سے فرماتا ہے کہ اس کی ہر سانس کے بدلے نیکی لکھو۔



طبِ نبوی:
1۔ جب تک بھوک نہ لگے کھانا نہ کھاؤ، جب بھوک باقی ہو کھانے سے ہاتھ کھینچ لو۔
2۔ صبح جلدی اٹھو آسمانوں کی برکت کو پا لو گے۔
3۔ جو لوگ کھانے سے پہلے تھوڑا سا نمک چکھ لیتے ہیں وہ تیس بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
4۔ اپنے کھانے کا آغاز نمک سے کرو۔
5۔ شہد بہترین غذا ہے، یہ دل کو تقویت اور حافظے کو طاقت دیتا ہے۔
6۔ اللہ نے کھجور اور انار کو آدم کی مٹی سے پیدا کیا ہے۔
7۔ کھجور کو ناشتے میں کھانے سے پیٹ کے جراثیم مر جاتے ہیں۔

[center]Image[/center]
[center]ابھی نہ کھل ابھی تھوڑا حجاب رہنے دے
کچھ اور دن مجھے یونہی خراب رہنے دے

اجاڑ دے میرے دل کی تمام دھرتی کو
بس اک شہر، میرا شہرِ خواب رہنے دے

وہی ہوا نہ بچھڑنے پہ بات آ پہنچی
تجھے کہا تھا، پرانے حساب رہنے دے

میری ہتھیلی پر لکھ دے ہر اک ناکامی
میرے خدا تو اسے کامیاب رہنے دے

ورق ورق نہ تو ایسے لکیریں کھینچتا جا
کتابِ عمر میں کوئی تو باب رہنے دے
[/center]
[center]Image[/center]
[center]کسی سے جدا ہونا اگر اتنا آساں ہوتا
جسم سے روح کو لینے کبھی فرشتے نہیں آتے
[/center]
[center]Image[/center]
گیارہ باتیں گیارہ باتوں کو ختم کر دیتی ہیں۔
1۔ شرک ایمان کو
2۔ توبہ گناہ کو
3۔ دکھ زندگی کو
4۔ غصہ عقل کو
5۔ صدقہ مصیبت کو
6۔ نماز بے حیائی کو
7۔ نیکی بدی کو
8۔ جھوٹ رزق کو
9۔ ظلم انصاف کو
10۔ تکبر اعمال کو
11۔ چغلی دوستی کو

اچھی بات دوسروں تک پہنچانا بھی صدقہ ہے۔

[center]Image[/center]
ارشادِ نبویصلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے:
چار چیزیں آپ کو پریشان اور بیمار کرتی ہیں۔

1۔ زیادہ باتیں کرنا
2۔ زیادہ سونا
3۔ زیادہ کھانا
4۔ زیادہ لوگوں سے میل جول

چار چیزیں آپ کو ختم کرتی ہیں۔

1۔ پریشانی
2۔ غم
3۔ بھوک
4۔ دیر سے سونا

ارشادِ نبویصلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے:

جب اذان دی جائے تو ہر کام چھوڑ دو۔ یہاں تک کہ قرآن پڑھنا بھی، جو شخص اذان کے درمیان بات کرتا ہے تو موت کے وقت اسے کلمہ نصیب نہ ہو گا۔
[center]Image[/center]
[center]ساری دنیا کے رواجوں سے عداوت کی تھی
تمہیں یاد ہے جب میں نے اک حماقت کی تھی

اسے رازداں سمجھ کر بتایا تھا حالِ دل اپنا
پر اس شخس نے میری ذات سے بغاوت کی تھی

جب کسی کی یادوں نے آنکھوں کو بھگویا تھا میری
میں نے اک نام کی تسبیح پہ تلاوت کی تھی

اس کو چھوڑ کے ہنستے ہوئے گھر آ کے
اتنا روئے تھے کہ آنکھوں نے قیامت کی تھی

میرے اجڑنے کا سبب جب بھی کسی نے پوچھا
میں نے بس اتنا بتایا کہ “محبت“ کی تھی
[/center]
[center]Image[/center]
[center]گناہ[/center]

1۔ جس گناہ سے عمر کم ہوتی ہے وہ رشتہ داروں سے بدسلوکی ہے۔
2۔ جس گناہ سے انسان پر لعنت ہوتی ہے وہ جھوٹ ہے۔
3۔ جس گناہ سے پکڑ آتی ہے وہ ظلم ہے۔
4۔ جس گناہ سے رزق بند ہوجاتا ہے وہ زنا ہے۔
5۔ جس گناہ پر پردہ فاش ہوجاتا ہے وہ نشہ ہے۔
6۔ جس گناہ سے پوری انسانیت تباہ ہوتی ہے وہ قتل ہے۔
7۔ جس گناہ سے نعمتوں کا زوال ہوتا ہے وہ تکبر ہے۔

[center]Image[/center]
اچھی بیوی اور بھوت ایک جیسے ہوتے ہیں۔
کیونکہ ان کی باتیں سب ہی کرتے ہیں۔
لیکن دیکھا آج تک کسی نے نہیں۔

[center]Image[/center]
امام الانبیاء حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم گھر تشریف لائے تو روٹی کا ٹکڑا گرا ہوا دیکھا۔
آپ نے اسے اٹھا کر صاف کیا اور کھا لیا اور فرمایا:
اے عائشہ عزت دار چیز کی عزت کرو جب اللہ تعالٰی کسی قوم کا رزق چھین لیتا ہےتو واپس نہیں کرتا۔

[center]Image[/center]
ایک سردار دانتوں پر نیلی سیاہی لگا کر جا رہا تھا۔
کسی نے پوچھا سردار جی یہ کیا ہے۔
بولا او پا جی آج کل بلیو ٹوتھ کا زمانہ ہے۔

[center]Image[/center]
اگر موبائل پاکستان میں بنا کرتے تو اس میں ٹیمپلیٹ میسجز ایسے ہوتے۔
1۔ بے غیرت کال کر۔
2۔ سیگریٹ لیتا ہوا آئیں۔
3۔ ڈیٹ پر ہوں۔
4۔ یار کسی بچی کا نمبر تو دو۔
5۔ بیلنس ہے تو تھوڑا شئیر مار دے۔
6۔ بکواس بند کر۔
7۔ کمینے مر گیا تھا کیا۔
8۔ لائیٹ ہے تمہارے پاس۔
9۔ اسے گندی نظر سے نا دیکھ تیرے بھابھی ہے سالے۔
10۔ یار بچی ناراض ہو گئی ہے ایک دو پپو سی غزلیں تو بھیج۔
11۔ ابھی کال نا کرو جان ابو ساتھ ہیں۔

[center]Image[/center]
[center]جب محبت کا جنوں تھا وہ زمانہ اور تھا
اب انا کا مسئلہ ہے وہ چل کے خود آئے
[/center]

[center]Image[/center]
[center]بے اعتبار شخص تھا سو وار کر گیا
لیکن میرے شعور کو بھی بیدار کر گیا

کچھ میں نے اشتعال میں شکوے گلے کئے
کچھ وہ شکایتیں سر - بازار کر گیا

پہلے وہ میری ذات کی تعمیر میں رہا
پھر مجھ کو اپنے ہاتھ سے مسمار کر گیا

وہ آ ملا تو فاصلے کٹتے چلے گئے
بچھڑا تو راستے میرے دشوار کر گیا

بچھڑا اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو سوگوار کر گیا
[/center]

[center]Image[/center]
تعلیمی گانے:
کالج: یہ دنیا یہ محفل میرے کام کی نہیں میرے کام کی نہیں۔
ٹیوشن: ادھر چلا میں ادھر چلا، جانے کہاں میں کدھر چلا
ریاضی: عجیب داستاں ہے یہ کہاں شروع کہاں ختم
سائنس: آ خوشی سے خوشی کر لے۔
امتحانات: زہریلی راتیں، نیندیں اڑ جاتی ہیں۔
رزلٹ: دھک دھک کرنے لگا اور مورا جیارا ڈرنے لگا۔
پاس: آج میں اوپر آسمان نیچے آج میں آگے زمانہ ہے پیچھے
فیل: چھن سے جو ٹوٹے کوئی سپنا، جگ سونا سونا لاگے ہے۔
[center]Image[/center]
پٹھان ہوٹل میں روسٹ کھانے کے بعد ہڈی چبا رہا تھا،پاس میں بیٹھا ایک ہندو دال کھا رہا تھا۔
اس نے پٹھان سے پوچھا: خان تمہارے علاقے میں کتے کیا کھاتے ہیں؟
پٹھان: دال
نتیجہ: پٹھان بھی پوائنٹ مار سکتا ہے۔

[center]Image[/center]
لالو پرشاد ایک مہینہ بش سے انگریزی کی مشق کر کے واپس ہندوستان آیا
ایک دن فون آیا؛
لالو جی نے فون اٹھایا اور کہا: Who is speaking
جواب آیا: ہم سسرا بشوا بول ریا ہوں۔

[center]Image[/center]
کیا آپ جانتے ہیں Good Morning کیا ہے؟
یہ زمانہِ جاہلیت کا سلام ہے، ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس ایک شخص نے آ کر صبح بخیر "Good Morning" کہاتو آپ نے فرمایا ہمارا سلام تمہارے سلام سے بہتر ہے اور وہی اہلِ جنت کا سلام ہے۔ یعنی السلام علیکم۔

[center]Image[/center]
اشفاق احمد کہتے ہیں:
روم میں میرا ایک مرتبہ ٹریفک چالان ہو گیا۔ مصروفیت کی وجہ سے چالان فیس وقت پر جمع نہ کروا سکا کورٹ جانا پڑا۔
جج کے سامنے پیش ہوا تو اس نے وجہ پوچھی۔
میں نے بتایا کہ میں استاد ہوں مصروف ایسا رہا کہ وقت نہیں ملا۔
اس سے پہلے کہ میں بات مکمل کرتا، سب لوگ کھڑے ہو گئے اور مجھ سے معافی مانگ کر چالان منسوخ کر دیا۔
اس روز میں اس قوم کی ترقی کا راز جان گیا۔

[center]Image[/center]
رات کو سونے کے عملیات۔
1۔ وضو کر کے سونا۔
2۔ بستر جھاڑنا۔
3۔ دائیں کروٹ پر سونا۔
4۔ تہجد اور فجر کے لئے جاگنے کی نیت کرنا۔
5۔ ایک گلاس پانی پی کر سونا۔
6۔ پہلا کلمہ، آیتہ الکرسی پڑھ کر سونا۔
7۔ سب کو معاف کر کے سونا۔
8۔ سونے کی دعا پڑھ کر سونا۔

[center]Image[/center]
بچہ دوڑتا ہوا اپنے باپ کے پاس آیا اور بولا
ابو کیا یہ درست ہے کہ روزانہ ایک سیب آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے۔
باپ نے کہا ہاں بیٹا بالکل یہ درست ہے۔
بچہ: تو جلدی سے مجھے ایک سیب دیجئے میں نے پڑوس کے ڈاکٹر کی کار کا شیشہ توڑ دیا ہے۔

[center]Image[/center]
محمد علی ایک بہت مشہور امریکی باکسر ہے۔
اس نے ایک بار کہا:
میں سیگریٹ نہیں پیتا لیکن ایک ماچس اپنی جیب میں رکھتا ہوں۔
جب بھی میرا دل کسی گناہ کی طرف مائل ہوتا ہے،
میں ماچس جلاتا ہوں اور اپنی ہتھیلی کو حرارت پہنچاتا ہوں۔
پھر اپنے آپ سے کہتا ہوں علی تم سے ایک ذرا سی حرارت برداشت نہیں ہوتی ہے پھر کس طرح تم دوزخ کی ناقابلِ برداشت تکلیف سہہ لو گے۔

[center]Image[/center]
میں نے اس کے بدلے لہجے کی وضاحت پوچھی
کچھ دیر خاموش رہا پھر مسکرا کے بولا
پاگل ہو کیا، جب لہجے بدل جائیں تو وضاحتیں کیسی

[center]Image[/center]
حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے کہ :
ایمان کے ستر سے زیادہ دروازے ہیں۔ادنیٰ ترین ، راستہ میں سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا اور اعلیٰ ترین لاالہ اللہ کہنا ہے۔

[center]Image[/center]
دو دوست کہیں سفر پرجا رہے تھے،
راستے میں رات ہو گئی وہ ٹینٹ لگا کر سو گئے،
آدھی رات کو ایک کی آنکھ کھلی تو اس نے دوسرے کو جگا کر پوچھا
آسمان کی طرف دیکھ کر بتاؤ تمہیں کیا نظر آ رہا ہے۔
وہ بولا بہت سارے ستارے
پہلے والا بولا اس سے کیا پتہ چلتا ہے؟
دوسرا دوست: یہی کہ آسمان بہت خوبصورت ہے اور روشنی بھی بہت ہے۔
پہلا دوست کچھ دیر کے لئے خاموش ہوا اور پھر بولا
سالے (ساڈا ٹینٹ کوئی لاہ کے لے گیا اے) ہمارا ٹینٹ کوئی اتار کر لے گیا ہے۔

[center]Image[/center]
ایک جدید ریسرچ کے مطابق لڑکیاں لڑکوں سے بہت زیادہ محنتی ہوتی ہیں۔
کیونکہ 100 میں سے پانچ لڑکیاں قدرتی طور پر خوبصورت ہوتی ہیں اور باقی اپنی محنت سے۔

[center]Image[/center]
شاہ نپولین پولینڈ میں جنگ لڑ رہا تھا۔
کچھ روسی افراد اس کے پاس لائے گئے جن کا انداز بہت تحقیر آمیز تھا۔
انہوں نے کہاں کہ روسی تم لوگوں سے بہت بہتر قوم ہیں،
تم دولت کی خاطر جنگ کرتے ہو اور ہم عزت کی خاطر لڑتے ہیں۔

تب نپولین نے ایک جواب دیا جو تاریخ کا حصہ بن گیا۔
اس نے کہا۔
ہر کوئی اس چیز کے لئے لڑتا ہے جو اس کے پاس نہیں ہوتی۔

[center]Image[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”