Page 2 of 2

Re: ٹیوٹوریل: ایچ ٹی ایم ایل

Posted: Sun Feb 13, 2011 8:15 pm
by یاسر عمران مرزا
چاند بابو، اردو نامہ کی آر ایس ایس سمری نشر کرنے کی بجائے فل پوسٹ نشر کریں تو بہتر رہے گا. اور اردو نامہ کا گراویٹر بھی اچھا سا اپ ڈیٹ کریں.

Re: ٹیوٹوریل: ایچ ٹی ایم ایل

Posted: Sun Feb 13, 2011 8:56 pm
by عبیداللہ عبید
شکریہ ماموں جان

آپ کا بھانجا بھی ان دنوں ایچ ٹی ایم ایل کا نورانی قاعدہ پڑھ رہاہے بلکہ رٹ رہاہے ۔

شاگردوں میں بھانجے کانام لکھنا نہ بھولیں ۔

ویسے یاسر بھائی کے ساتھ یہ اردو بلاگز کا کیا معاملہ چل رہاہے ۔کچھ پتہ چلے ہمیں ؟؟

Re: ٹیوٹوریل: ایچ ٹی ایم ایل

Posted: Sun Feb 13, 2011 9:20 pm
by چاند بابو
پورٹل صفحہ رائٹ الائن ہے، اسے سینٹر الائن نہیں کیا جا سکتا ؟
یاسر بھیا میں نے کافی ٹرائی کیا لیکن یہاںکوئی ایسا مسئلہ ہے جو مجھ سے حل نہیں ہو سکا ہے،
البتہ میں کوشش کرتا رہوں گا جلد ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
میں نے سینڈی کیشن دوبارہ سے ایکٹیویٹ کر دی ہے. دیکھتے ہیں‌کیا ہوتا ہے. آپ کے علم میں‌شاید پہلے بھی ہو گا. جب بھی آپ مرکزی صفحہ اپ ڈیٹ کریں ، ایک تحریر روزانہ کر لیں یا 2،3 دن بعد 2،3 تحاریر....
جی بہت بہت شکریہ میں انشااللہ آپ کی ہدایت پر عمل پیرا ہونے کی پوری کوشش کروں گا۔
ویسے آپ نے اردو بلاگز کو کہیں سے بھی لنک نہیں کیا
ارے واہ یاسر بھیا یہ کیسے ہو سکتا ہے میں نے تو آپ کا لنک اس وقت بھی معطل نہیں کیا تھا جب آپ کی سائیٹ بند رہی ہے۔
دیکھئے صفحہ اول پر رائیٹ سائیڈ بار میں روابط اور ان میں آپ کی سائیٹ کا تیسرا لنک۔
چاند بابو، اردو نامہ کی آر ایس ایس سمری نشر کرنے کی بجائے فل پوسٹ نشر کریں تو بہتر رہے گا. اور اردو نامہ کا گراویٹر بھی اچھا سا اپ ڈیٹ کریں.
یاسر بھیا میں کافی کوشش کر چکا ہوں لیکن یہ مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے، میں نے کنٹرول پینل میں سے تو اس کی ساری سیٹنگ درست کر دی تھیں اور بہت عرصے سے کنٹرول پینل میں یہ فل آرایس ایس کے طور پر فعال ہے اور فیڈ برنر میں سے بھی ساری سیٹنگ درست ہیں لیکن پھر بھی ناجانے کیوں یہ ہو نہیں پا رہا ہے ، اگر آپ کوئی مشورہ دے دیں تو آپ کی مہربانی ہو گی اگر میرا مسئلہ حل کر دیں تو۔
اور گراویٹر جو موجودہ ہے کیا اچھا نہیں ہے؟
شکریہ ماموں جان
آپ کا بھانجا بھی ان دنوں ایچ ٹی ایم ایل کا نورانی قاعدہ پڑھ رہاہے بلکہ رٹ رہاہے ۔
شاگردوں میں بھانجے کانام لکھنا نہ بھولیں ۔
ویسے یاسر بھائی کے ساتھ یہ اردو بلاگز کا کیا معاملہ چل رہاہے ۔کچھ پتہ چلے ہمیں ؟؟
ارے آؤ بھانجے ابھی ایک بھانجے کم ہو کیا جو شاگرد بننے کی ٹھان رکھی ہے۔
بھئی ابھی تو میں خود اس میدان میں طفلِ مکتب ہوں اس لئے آپ کو شاگرد نہیں بنا سکتاہوں۔
البتہ جو کچھ میرا پڑھا ہوا ہو گا وہ میں کنجوسی نہیں کروں گا اور آپ کے سوال کے جواب میں جو بن پڑا کروں گا۔

اور یہ یاسر بھیا کے ساتھ ان کی سائیٹ کی بابت بات ہو رہی ہے ان کی سائیٹ ایک ایسی سائیٹ ہے جو آپ کی سائیٹ پر موجود تحاریر آپ کی فیڈ سے ان کی سائیٹ پر لے جاتی ہے اور اس طرح ایک طرف تو یوزرز کو بہت سی سائیٹس کا ڈیٹا ایک ساتھ پڑھنے کو ملتا ہے اور دوسری طرف سائیٹ والوں کو ان کی سائیٹ سے لنک بھی ملتا ہے جس سے ٹریفک بڑھتی ہے۔

Re: ٹیوٹوریل: ایچ ٹی ایم ایل

Posted: Sun Feb 13, 2011 10:29 pm
by یاسر عمران مرزا
چاند بابو ، بہت شکریہ

آپ کے بلاگ پر آر ایس ایس مکمل نشر ہونے کی بجائے سمری میں نشر ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کی پوسٹ کی مکمل تفاصیل ہم تک نہیں پہنچ پاتیں۔ اگر آپ ورڈ پریس کا بلاگ رکھتے ہیں تو Setting میں جا کرReading کے لنک پر کلک کریں اور نشر ہونے والی Feed کو Full text پر ایڈجسٹ کر کے محفوظ کر دیں۔ نیچے دی گئی تصویر ملاحظہ کریں۔


Image

Re: ٹیوٹوریل: ایچ ٹی ایم ایل

Posted: Sun Feb 13, 2011 10:58 pm
by چاند بابو
یاسر بھیا میں نے پہلی پوسٹ میں بتایا تو ہے کہ یہ سیٹنگ تو میں بہت عرصہ پہلے چیک کر چکا ہوں میرے بلاگ کی فیڈ Full Text پر ہی ہے لیکن پھر بھی یہ مکمل نظر نہیں آ رہی ہے۔
اس کے علاوہ میں فیڈ برنر میں بھی تمام آپشن چیک کر چکا ہوں، لیکن ابھی تک معاملہ جوں کا توں ہے،
ابھی ابھی میں نے کسی کا مشورہ پڑھا ہے کہ اپنی فیڈ سیٹنگ میں سے فیڈ ورژن 2۔0 کرو تو میں نے وہ بھی کر دیا ہے معاملہ تو خیر ابھی بھی وہی ہے لیکن شاید فیڈ برنر کو تبدیلی کے لئے ابھی تھوڑا وقت چاہئے کیونکہ فیڈ ایکس ایم ایل ابھی تک ورژن 1۔0 ظاہر کر رہی ہے ہو سکتا ہے اس تبدیلی کے بعد پوسٹ پوری ظاہر ہونا شروع ہو جائے۔


اور ہاں آپ کی پرزور فرمائش پر Allignment کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے اور اب صفحات Center Aligned ظاہر ہو رہے ہیں۔

Re: ٹیوٹوریل: ایچ ٹی ایم ایل

Posted: Mon Feb 14, 2011 12:33 pm
by یاسر عمران مرزا
اچھا ، میں نے سمجھا شاید مسئلہ وہاں ہو......کوشش جاری رکھیں ، ہو سکتا ہے کوئی حل مل جائے جلد ہی.

اور سینٹر الائنمینٹ اچھی لگ رہی ہے.

ویسے آپ اردو نامہ کا مرکزی لوگو، ہیڈر کے اندر جو اردو نامہ لکھا ہے. اسے کوئی کنٹراسٹ کلر کیوں نہیں‌دیتے ؟

Re: ٹیوٹوریل: ایچ ٹی ایم ایل

Posted: Tue Feb 15, 2011 11:52 pm
by چاند بابو
یاسر بھیا میں پورے کا پورا ہیڈر ہی تبدیل کرنے کا خواہاں ہوں۔
امید ہے کہ جلد ہی نیا ہیڈر بن جائے گا تب آپ کی یہ خواہش بھی پوری ہو جائے گی۔

اور فیڈز پر تجربات مسلسل جاری ہیں دعا کیجئے کامیاب ہو جائیں۔

Re: ٹیوٹوریل: ایچ ٹی ایم ایل

Posted: Mon Sep 14, 2015 8:51 am
by عطاء رفیع
بہت مفید مضمون اشتراکا ہے آپ نے. جزاک اللہ
ایچ ٹی ایم ایل بارے بندہ کی کاوش بھی ملاحظہ کیجیے.
http://atarafi.blogspot.com/2015/07/asa ... n-men.html" onclick="window.open(this.href);return false;

Re: ٹیوٹوریل: ایچ ٹی ایم ایل

Posted: Mon Sep 14, 2015 9:04 am
by علی خان
عطاء رفیع صاحب.
آپکی لکھی ہوئی یہ کتاب میں نے ڈاون لوڈ کرلی ہے. اور پہلے 16صفحات کے ملاحظے کے بعد میں یہ کہہ سکتا ہوں. کہ بہترین اور نہایت آسان الفاظ کا چناو کرکے اپ نےاس کتا ب کو ایچ ٹی ایم ایل کے بارے میں اُردو میں لکھی گئی چند بہترین کتابوں میں اسکو شامل کرنے کی اچھی کوشش کی ہے.

بہت بہت شکریہ جناب.

اگر آپ اس کتاب کونئی موضوع کے طور پر شئیر کرنا چاہیں تو اُردونامہ ٹیم کو اس پر خوشی ہوگی.

Re: ٹیوٹوریل: ایچ ٹی ایم ایل

Posted: Sat Oct 03, 2015 2:50 am
by محمد شعیب
عطاء رفیع wrote:بہت مفید مضمون اشتراکا ہے آپ نے. جزاک اللہ
ایچ ٹی ایم ایل بارے بندہ کی کاوش بھی ملاحظہ کیجیے.
http://atarafi.blogspot.com/2015/07/asa ... n-men.html" onclick="window.open(this.href);return false;
عطا رفیع
میرا لیپ ٹاپ خراب ہو گیا ہے۔ جب لیپ ٹاپ ریپئر ہو کر آئے گا تب آپ کی کتاب دیکھونگا
آپ اپنی کتاب کو الگ سے ایک دھاگہ بنا کر شئر کردیں۔

Sent from my SM-J110F using Tapatalk

Re: ٹیوٹوریل: ایچ ٹی ایم ایل

Posted: Sun Oct 04, 2015 11:47 pm
by عبیداللہ عبید
بہت اچھی اور آسان انداز میں تحریرکی گئی کتاب ہے اگر ایک دو سال قبل ملی ہوتی تو شاید میرے پانچ ہزار روپے بچ جاتے .

الگ دھاگہ بنا کر شیر کریں.شکریہ، جزاک اللہ احسن الجزاء

Re: ٹیوٹوریل: ایچ ٹی ایم ایل

Posted: Mon Sep 19, 2016 7:41 pm
by عطاء رفیع
ماشاء‌اللہ بہت خوب ہے۔ بندہ کی ایک کاوش ہے ایچ ٹی ایم ایل سے متعلق۔ اگر کوئی ساتھی پڑھنا چاہیں تو یہاں دیکھ لیں
http://atarafi.blogspot.com/2015/07/asa ... n-men.html

Re: ٹیوٹوریل: ایچ ٹی ایم ایل

Posted: Mon Sep 19, 2016 7:49 pm
by محمد شعیب
بہت خوب عطاء رفیع۔
آپ نے ویب سائٹ ڈیزائننگ میں کب سے دلچسپی لینی شروع کر دی؟ آپ تو کمپوزنگ میں زیادہ دلچسپی رکھتے تھے۔

Re: ٹیوٹوریل: ایچ ٹی ایم ایل

Posted: Mon Sep 19, 2016 9:05 pm
by چاند بابو
بہت خوب یہ ہوئی ناں بات۔
عطاء رفیع صاحب بہت شکریہ۔