یہی چنار یہی جھیل کا کنارا تھا

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

یہی چنار یہی جھیل کا کنارا تھا

Post by سیدتفسیراحمد »

[list]یہی چنار یہی جھیل کا کنارا تھا
یہیں کسی نے میرے ساتھ دن گزارا تھا

نظر میں نقش ہے صبحِ سفر کی ویرانی
بس ایک میں تھا اور اک صبح‌کا ستارا تھا

مرے خلاف گواہی میں‌ پیش پیش رہا
وہ شخص جس نے مجھے جرم پر ابھارا تھا

خراج دیتا چلا آرہا ہؤں آج تلک
میں ایک روز زمانے سے جنگ ہارا تھا

مجھے خود اپنی نہیں اس کی فکر لاحق ہے
بچھڑنے والا بھی مجھ سا ہی بے سہارا تھا

زمیں کے کام اگر میری دسترس میں نہیں
تو پھر زمیں پہ مجھے کس لۓ اتارا تھا

میں جل کے راکھ ہوا جس الاؤ میں‌ عامر
وہ ابتدا میں‌ سلگتا ہوا شرارہ تھا[/list]


[center]Image اور اردونامہ کی مشترکہ پیشکش[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

مرے خلاف گواہی میں‌ پیش پیش رہا
وہ شخص جس نے مجھے جرم پر ابھارا تھا
کیا بات ہے تفسیر بھیا بہت ہی خوب بہت اچھی غزل شئیر کی ہے آپ نے جس کے لئے بہت بہت شکریہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

زمیں کے کام اگر میری دسترس میں نہیں
تو پھر زمیں پہ مجھے کس لۓ اتارا تھا

بہت ہی خوبصورت غزل شیئر کرنے کا شکریہ۔
Post Reply

Return to “اردو شاعری”