ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا -

تمام نئے آنے والے معزز ارکان یہاں اپنا تعارف کروا سکتے ہیں۔
Post Reply
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا -

Post by سیدتفسیراحمد »

[list]محترمی تنویرماجد (چاندبابو)
السلام علیکم

کافی عرصہ سے سوچ رہا تھا کہ حاضر ہوں۔ مگر دانشکدہِ تفسیر میں مصروفیت ایسی رہی کے آنا نہیں ہوسکا۔ اب کچھ فرصت ہوئی ہے تو حاضر ہوں اور انشا اللہ آتا رہوں گا۔

یہاں کافی دوست و احباب سے واقفیت ہے۔ ان سب کو میرا سلام۔

دیگر عزیزان اردو نامہ کیلئے مختصرتعارف

میرا نام سیدتفسیراحمد ہے ۔ دوست و احباب مجھے تفسیر کے نام سے پہچانتےہیں ۔ پاکستان سے گئے عرصہ ہوا۔ لاس انجیلس، کیلیفورنیا میں جائے رہائش ہے جہاں میں کمپیوٹر سائنس کا سبجیکٹ راؤٹرس ( internet routers ) پڑھاتا ہوں۔ اردو میں لکھنے کا شوق ہے ۔ پچھلے دو سال میں اردو کے کوئی دو درجن افسانے اور مضامین لکھے ہیں۔ ان کے علاوہ تین ناول اور علم عروض پر ایک کتاب۔ میرا رجحان آج کل انگریری سے اردو میں ترجمہ کرنے کی طرف ہے۔ انگریزی کے ایک جاسوسی ناول “ بارونی “ کا ترجمہ کررہا ہوں۔ ساتھ ساتھ انٹرنٹ پروٹوکال ( آئی۔پی ) آر ایف سی 791 اور ٹرانسمیشن پروٹوکال ( ٹی۔سی۔پی ) آر ایف سی 793 کو اردوجامہ پہنانے کی کوشش جاری ہے۔ ان سب کو میں اپنے ذاتی ویب سائٹ دانشکدہِ تفسیر پر پیش کررہا ہوں۔ دانشکدہِ تفسیر“ گفتگو کا فورم“ نہیں ہے ۔ وہ ایک علمی ادبی، ثقافتی اور تخلیقی جگہ ہے۔ دوسرے الفاظ میں ایک جریدہ :oops:

امید ہے کہ آپ سب کی صحبت میں اچھا وقت گزرے گا اور آپ لوگوں کی مہربانی سے کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔

والسلام

تفسیر[/list]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

تفسیر بھائی بہت بہت شکریہ اپنے تعارف کا امید ہے کہ آپ کی ہمراہی میں اردونامہ تیزی سے ترقی کی منازل طے کر سکے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

تفسیر بھائی بہت ہی خوشی ہوئی آپ کاتعارف نامہ پڑھ کر۔ امید ہے ہم آپ کی صحبت میں کچھ سیکھ سکھیں گے۔
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

Post by سیدتفسیراحمد »

چاند بابو wrote:تفسیر بھائی بہت بہت شکریہ اپنے تعارف کا امید ہے کہ آپ کی ہمراہی میں اردونامہ تیزی سے ترقی کی منازل طے کر سکے گا۔
شکریہ چاندبابو۔ انشااللہ
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

Post by سیدتفسیراحمد »

رضی الدین wrote:تفسیر بھائی بہت ہی خوشی ہوئی آپ کاتعارف نامہ پڑھ کر۔ امید ہے ہم آپ کی صحبت میں کچھ سیکھ سکھیں گے۔
رضی بھائی ہمارے ہاں بھی آکر حاضر لگا دیا کرو۔سادہ سا ریمارک بھی کافی ہوگا۔:P
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Post by پپو »

ہمیں آپکی تاخیر کا سبب معلوم کرنے میں کچھ دلچسپی بھی ہے مگر بھائی جان میں آپکا واقف کار ہوں اردو محفل اور دانشکدہ تفسیر کے حوالے سے اس لیئے جانتا ہوں آپکی مصروفیات بہت زیادہ ہیں‌ آپکا بہت شکریہ آپ نے اردو نامہ کےلیے بھی وقت نکالا میں خود کچھ مصروف تھا اسلیے بروقت آپکو خوش آمدید بھی نہ کہہ سکا میری طرف سے آپکو اردو نامہ پر آًمد پر بہت مبارک باد قبول ہو
Post Reply

Return to “استقبالیہ”