ڈاکٹروں کو فیس بُک فلرٹ پر تنبیہ

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

ڈاکٹروں کو فیس بُک فلرٹ پر تنبیہ

Post by شازل »

برطانیہ میں ڈاکٹروں کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ فیس بک جیسی سوشل نیٹ ورک سائٹوں پر فلرٹ کرنے سے ہوشیار رہیں۔
یہ تنبیہ برطانیہ میں ڈاکٹروں کی تنظیم میڈیکل ڈیفنس یونین نے جاری کی ہے۔ اس تنظیم نے کہا ہے کہ فیس بُک جیسی سوشل نیٹ ورک سائٹوں پر فلرٹ کرنے سے وہ اخلاقی ذمہ داری کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو سکتے ہیں۔
اس تنظیم نے یہ تنبیہ چند واقعات کے بعد جاری کی ہے جس میں مریضوں نے ڈاکٹروں کے بارے میں معلومات انٹرنیٹ سے معلوم کر کے ان کے ساتھ فلرٹ کیا۔
ڈاکٹروں کی اخلاقی ذمہ داریوں کی نگرانی کرنے والے اس بات سے متفق ہیں کہ ڈاکٹروں کو محتاط رہنا چاہیے۔
ڈاکٹروں کی تنظیم نے مزید کہا ہے کہ ڈاکٹروں کا چاہیے کہ وہ فیس بک پر مریضوں کے بارے میں کسی قسم کا بھی تبصرہ کرنے کے بارے میں احتیاط سے کام لیں۔
پچھلے سال چند ڈینٹل نرسوں کو سرزنش کی گئی کیونکہ انہوں نے ایک نیٹ ورک بنایا تھا جس کا نام تھا ’میں ڈینٹل نرس ہوں اور مجھے مریضوں سے نفرت ہے کیونکہ۔۔۔‘۔
میڈیکل ڈیفنس یونین نے ایسے بھی واقعات کا ذکر کیا ہے جہاں مریضوں نے ڈاکٹروں سے نامناسب تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی۔
رواں سال کے اوائل میں برمنگھم یونیورسٹی کے زیر تربیت ڈاکٹروں کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ اپنے فیس بُک پروفائل بلاک کردیں۔ یہ احکام اس وقت جاری کیے گئے جب یہ بات منظر عام پر آئی کہ کچھ مریض زیر تربیت ڈاکٹروں کو تنگ کر رہے تھے۔
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ڈاکٹروں کو فیس بُک فلرٹ پر تنبیہ

Post by اعجازالحسینی »

:cry: :cry: :cry: :cry:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ڈاکٹروں کو فیس بُک فلرٹ پر تنبیہ

Post by چاند بابو »

اچھا یہ علت اب ڈاکٹروں میں بھی موجود ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ڈاکٹروں کو فیس بُک فلرٹ پر تنبیہ

Post by شازل »

یہ دیکھیں‌کہ اعجاز بھائی بہت پریشان ہو گئے ہیں :P
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”