دینی تعلیم سیکھنے کی ضرورت !

اردونامہ کی درسگاہ جہاں پر کھیل ہی کھیل میں کچھ سیکھنے سکھانے کا اہتمام موجود ہے۔
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

دینی تعلیم سیکھنے کی ضرورت !

Post by اعجازالحسینی »

اتنی بات تو ہم سب جانتے ہیں کہ اسلام کسی قوم ، ذات اور برادری کا نام نہیں ہے کہ اس میں پیدا ہونے والا ہر آدمی آپ سے آپ مسلمان ہو اور مسلمان بننے کے لئے اس کو کچھ کرنا نہ پڑے، جس طرح شیخ یا سید خاندان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ خود بخود شیخ یا سید ہوجاتا ہے اور اس کو شیخ یا سید بننے کے لئے کچھ کرنا نہیں پڑتا، بلکہ اسلام نام ہے اس دین اور اس طریقے پر زندگی گزارنے کا جو اللہ کے سچے رسول ا اللہ تعالیٰ کی جانب سے لائے تھے۔
پس جو کوئی اس دین کو اختیار کرے اور اس طریقے پر چلے وہی صحیح اور اصلی مسلمان ہے اور جو لوگ نہ اس دین کو جانتے ہوں اور نہ اس پر چلتے ہوں وہ مسلمان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں…
پس معلوم ہوا کہ اصلی مسلمان بننے کے لئے دو باتوں کی ضرورت ہے:
۱:۔یہ کہ ہم دین اسلام کو جانیں اور کم سے کم اس کی ضروری اور بنیادی باتوں کا ہمیں علم ہو۔
۲:۔یہ کہ ہم ان کو مانیں اور ان کے مطابق چلنے کا فیصلہ کریں … اسی کا نام اسلام ہے اور مسلمان ہونے کا یہی مطلب ہے۔
پس اسلام کا علم حاصل کرنا (یعنی دین کی ضروری باتوں کا جاننا) مسلمان کے لئے سب سے اہم شرط ہے، اسی لئے حدیث شریف میں آیا ہے:

”طلب العلم فریضة علی کل مسلم،،۔ (ابن ماجہ وبیہقی)
ترجمہ۔”علم دین حاصل کرنے کی کوشش اور طلب ہر مسلمان پر فرض ہے،،۔
اور یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ دین میں جو چیز فرض ہے، اس کاسیکھنا بھی فرض اور اس پرعمل کرنا عبادت ہے، اس لئے دین سیکھنا اور دینی باتیں جاننے کی کوشش کرنا بھی عبادت ہے اور اللہ کے یہاں اس کا بہت بڑا ثواب ہے، اور رسول اللہ ا نے اس کی بڑی فضیلتیں بیان فرمائی ہے…
۱:۔”جو شخص دین سیکھنے کے لئے گھر سے نکلے وہ جب تک اپنے گھر واپس نہ آئے وہ اللہ کے راستے میں ہے،،۔(ترمذی)
۲:۔”جو شخص دین کی طلب میں اور دینی باتیں سیکھنے کے لئے کسی راستے پر چلے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت کا راستہ آسان کردے گا،،۔ (مسلم)
۳:۔’علم دین کی طلب اور اس کے حاصل کرنے کی کوشش کرنا پچھلے گناہوں کا کفارہ ہے (یعنی اس سے آدمی کے پچھلے گناہ معاف ہوجاتے ہیں،،۔ (ترمذی)
الغرض دین سیکھنا اور اسلام کی ضروری باتوں کا علم حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ چاہے وہ امیر ہو یا غریب، جوان ہو یا بوڑھا، پڑھا لکھا ہو یا ان پڑھ، مرد ہو یا عورت اور اس کام میں جو وقت لگتا ہے اور اس کے لئے جو محنت کرنی پڑتی ہے ،اللہ تعالیٰ کے یہاں اس کا بہت بڑا اجر وثواب ہے۔
جو مسلمان بھائی عمر زیادہ ہو جانے کی وجہ سے یا کام کاج کی مشغولیت کی وجہ سے کسی دینی مدرسہ میں داخل ہوکر اور باقاعدہ اس کے طالب علم بن کر دین کا علم حاصل نہیں کرسکتے، ان کو چاہیئے کہ بزرگان دین کی صحبت اور ان کی مجالس میں بیٹھنے کی عادت ڈالیں، اس سے ہر طبقہ کے مسلمانوں میں دین کا علم عام ہوسکتا ہے۔حدیث شریف میں ہے:
”جو شخص دین کو سیکھنے اور جاننے کی اس لئے کوشش کرے کہ اس کے ذریعہ وہ اسلام کو زندہ کرے (یعنی دوسروں میں اس کو پھیلائے اور لوگوں کو اس کے مطابق چلائے) اور اسی اثناء میں اس کو موت آجائے تو آخرت میں وہ پیغمبروں کے اس قدر قریب ہوگا کہ اس کے اور پیغمبروں کے درمیان صرف ایک درجہ کا فرق ہوگا،،۔ (دارمی)
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: دینی تعلیم سیکھنے کی ضرورت !

Post by اسداللہ شاہ »

جزاک اللہ فی الدارین
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: دینی تعلیم سیکھنے کی ضرورت !

Post by اعجازالحسینی »

جزاک اللہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: دینی تعلیم سیکھنے کی ضرورت !

Post by رضی الدین قاضی »

[center]جزاک اللہ[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: دینی تعلیم سیکھنے کی ضرورت !

Post by اعجازالحسینی »

[blink2][center]واحسن الجزاء[/center][/blink2]
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
آصف
کارکن
کارکن
Posts: 27
Joined: Mon Nov 02, 2009 5:19 pm

Re: دینی تعلیم سیکھنے کی ضرورت !

Post by آصف »

واقعی یہ بہت ضروری ہے
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: دینی تعلیم سیکھنے کی ضرورت !

Post by نورمحمد »

جزاک اللہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: دینی تعلیم سیکھنے کی ضرورت !

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم اعجازالحسینی صاحب بہت اچھی تحریر شئیر کی ہے۔
واقعی ہمیں دین سیکھنے کی اشد ضرورت ہے، لیکن صرف علمِ دین ہی ایک ایسی چیز ہے جسے سیکھنے کے لئے ہم نے کبھی کوشش نہیں کی ہے۔
ڈاکٹر بننے کے لئے ہم بیس سال مسلسل جدوجہد سے تعلیم حاصل کرتے ہیں لیکن مسلمان بننے کے لئے ہم کہتے ہیں کہ یہ مولوی کا کام ہے وہ علم حاصل کر لے ہمیں کسی چیز کی ضرورت ہوئی تو اس سے پوچھ لیا جائے گا۔
حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے دنیا میں ہرشخص کسی نا کسی طریقے سے اپنا روزگار کمانے کی خاطر کسی نا کسی شعبے کی تعلیم ہرصورت حاصل کرتا ہے تاکہ وہ اس میں ماہر ہو جائے اور اپنا روزگار کما سکے،
تو جب ہر شخص اپنے پیٹ کی خاطر علم حاصل کر سکتا ہے تو ہم سب مسلمان ہونے کے لئے تعلیم حاصل کرنے کی کوشش تک کیوں نہیں کرتے۔
حالانکہ ہم سب چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان بن جائیں لیکن اس علم کی خاطر کچھ کرنے سے انکاری ہیں۔
یہ بات سچ ہے کہ اگر ایک شخص انجئنیر ہے تو اس کے لئے ممکن نہیں ہے کہ وہ اپنا علاج بھی خود کر سکے،
اس کے لئے اسے ڈاکٹر کا سہارا ہر صورت لینا ہو گا لیکن اگر وہی انجئنیر اپنے کام میں کسی انجئینر کا سہارا لیتا ہے اور اپنے سارے کام اسی انجئنیر پر چھوڑ دیتا ہے تو پھر اسے انجئینیر کہلوانے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے شعبے کے بارے میں بھی علم نہیں رکھتا ہے۔
اسی طرح ہم مسلمانوں کی بات ہے ہم اگر مسلمان ہیں تو ہمیں اپنے روزمرہ معاملات کی مکمل سوجھ بوجھ ہونی چاہئے ہاں جہاں معاملات الجھ جائیں وہاں ہم کسی اسلامی ڈاکٹر یعنی علماء کرام کی مدد حاصل کرنے میں حق بجانب ہیں۔
لیکن اگر ہمیں بنیادی معاملات کے لئے بھی علماء کرام کی مدد درکار ہے تو پھر آپ خود سوچئے کیا ہم مسلمان ہیں یا اسی انجئنیر کی طرح ہم مسلمان کہلانے میں حق بجانب نہیں۔

آخری بات:
اعجاز الحسینی صاحب نے ایک حدیث شریف کا ترجمہ پیش کیا ہے۔
”طلب العلم فریضة علی کل مسلم،،۔ (ابن ماجہ وبیہقی)
ترجمہ۔”علم دین حاصل کرنے کی کوشش اور طلب ہر مسلمان پر فرض ہے،،۔

میں اس ترجمہ سے تھوڑا سا اختلاف کرتا ہوں (لیکن یہ میری ذاتی رائے ہے اگر علماء کرام کی رائے مختلف ہے تو پھر وہی درست ہیں) میرے اختلاف کی وجہ اس میں صرف اتنی ہے کہ اس میں علم دین کی بجائے لفظ صرف علم آتا ہے۔
یہاں اکثر لوگ اختلاف کرتے ہیں کہ اس علم سے مراد صرف دینی علم ہے دنیاوی علم نہیں لیکن میری رائے اس لئے مختلف ہے کہ اسلام جہاں زندگی کے باقی تمام شعبوں میں ہماری رہنمائی کرتا ہے وہیں حصولِ رزق کے لئے بھی ہماری رہنمائی اسی اسلام میں موجود ہے، جہاں اپنے پیٹ کی خاطر رزق کے حصول کی بابت بات ہوئی ہے وہیں اپنے گھرانے کے لئے رزق کا حصول بھی ہم پر فرض کر دیا گیا ہے،
اب یہ رزق کہاں سے اور کیسے حاصل کرنا ہے اس کا بہت سیدھا اصول اسلام نے وضع کیا ہے کہ رزق حلال کا حصول ہم پر فرض ہے ۔
اب حصولِ رزق حلال کے لئے ہمیں دینی علوم کے ساتھ ساتھ علومِ دنیاوی بھی ہرصورت میں حاصل کرنا ہوں گے اور یہ عین اسلامی اصولوں کے مطابق ہو گا کہ ایک شخص ڈاکٹر بن کر اپنے رزق کو حاصل کرنے کے لئے کاوشیں کرتا ہے تو اس کا یہ دنیاوی علم بھی عین اسلامی علم ہی ہے ۔
میری رائے میں اس کا ترجمہ کچھ یوں ہونا چاہئے۔

”طلب العلم فریضة علی کل مسلم،،۔ (ابن ماجہ وبیہقی)
ترجمہ:۔”علم حاصل کرنا ہرمسلمان پر فرض ہے۔

کیونکہ جہاں ہمارے لئے دینی تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے وہیں ہمارئے لئے عصری علوم کی تعلیم بھی بہت ضروری ہے تاکہ ہم حصولِ رزقِ حلال کے لئے کوشاں رہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: دینی تعلیم سیکھنے کی ضرورت !

Post by افتخار »

دین کی سمجھ اللہ ھم سب کو عطا کرئے
Post Reply

Return to “درسگاہ اردونامہ”