’ونڈوز 7‘ پر ایک نظر

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

’ونڈوز 7‘ پر ایک نظر

Post by شازل »

گزشتہ ماہ سافٹ ویئر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز سیون‘ کا افتتاح کیا۔
ویسے تو ونڈوز سیون تین سال قبل ریلیز ہونے والے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز وِسٹا کے بعد مائیکروسافٹ‎ کی جانب سے پیش کیا جانے والا پہلا آپریٹنگ سسٹم ہے مگر یہ کمپنی کی تاریخ میں عام کمپیوٹر صارفین کے لیے تیار کیا جانے والا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی ساتویں ریلیز ہے لٰہذا اس کا نام ونڈوز سیون رکھا گیا ہے ـ
اس نئے آپریٹنگ سسٹم کا افتتاح اس دعوے کے ساتھ کیا گیا ہے کہ ’یہ آپ کو مایوس نہیں کر ے گا‘ ـ
لیکن کیا یہ سافٹ ویر مائیکروسافٹ کے دعوے پر پورا اترنے کی قابلیت اور خصوصیات رکھتا ہے ؟ یہی جاننے کے لیے میں نے ونڈوز سیون الٹی میٹ ایڈیشن کو ایک 8۔2 گیگا ہرٹز کور ٹو ڈیو پروسیسر، دو گیگا بائٹس ریم اور 250 گیگا بائٹس ہارڈ ڈِسک والے ایک کمپیوٹر پر انسٹال کیا۔ (مائکروسافٹ کے مطابق ونڈوز سیون کے لے ایک گیگا ہرٹز کا کمپیوٹر پروسیسر، ایک گیگا با‏ئٹ ریم، اور سولہ گیگا با‏ئٹ کی ہارڈ ڈسک سپیس کافی ہے)

وسٹا اور ونڈوز 7 میں مماثلت
بظاہر ونڈز سیون کا انٹرفیس کافی خوش نما ہے اور ونڈوز وِسٹا میں متعارف کرائے جانے وانے’ایرو‘ گلاس ایفکٹس کو برقرار رکھا گیا ہے ـ اس ہی طرح ونڈوز وسٹا کی طرح ونڈوز سیون میں بھی ڈیسک ٹاپ گیجٹس یعنی ایسے چھوٹے چھوٹے کمپیوٹر پروگرام جن کا مقصد کمپیوٹر سکرین پر وقت، کیلنڈر، موسم کا حال، آر ایس ایس فیڈز وغیرہ واضح کرنا موجود ہیں ـ مگر جہاں وِسٹا میں ان پروگراموں کے لیے سکرین کی بائیں جانب میں ایک سائڈ بار مخصوص تھا ونڈوز سیون میں یہ گیجیٹس ( جنہیں وِجٹس بھی کہا جاتا ہے ) ڈیسک ٹاپ پر کہیں بھی واضح کیے جا سکتے ہیں۔
جمپ لسٹ
ونڈوز سیون میں پروگرام کے آئکون یا شارٹ کٹ کو رائٹ کلِک کرنے سے اس پرگرام کے عمومی استعمال اور اس کے ذریعے حال ہی میں کھولی جانے والی فائلوں کی فہرست پاپ اپ ونڈو کی شکل میں نمایاں ہو تی ہے ـ اس نۓ فیچر کو ’جمپ لسٹ‘ کا نام دیا کیا ہے۔
سنپ فیچر
بیک وقت دو دستاویزات یا فا‏ئل ونڈوز کا ساتھ ساتھ مطالعہ کرنے کے لیے اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں سنیپ فیچر متعارف کیا گیا ہے جس کی مدد سے دو دستاویزات یا فا‏ئلوں کو ونڈوز کی سکرین کی دائیں اور بائیں جانب نصب کیا جا سکتا ہے۔
کمپیوٹر کی کارکردگی
کمپیوٹر کی کارکردگی اور وسائل کے استعمال پر نظر رکھنے کے لیے’ریسورس مانیٹر‘ موجود ہے ـ اس کی مدد سے سینٹرل پروسسنگ یونٹ (سی پی یو) کمپیوٹر میمری، ہارڈ ڈسک اور نیٹ ورک کی کارکردگی کاجائزہ لیا جاسکتا ہے۔
ٹاسک بار
ونڈوز سیون میں’ ٹاسک بار‘ متعارف کیا گیا ہے جس کی مدد سے بیک وقت ایک سے زیادہ استعمال ہونے والے پروگراموں کو ایک نظر میں دیکھا جا سکتا ہے اور یوں مطلوبہ پروگرام کے انتخاب اور استعمال میں آسانی ہوتی ہے۔
آخر میں
عمومی سطح پر وِنڈوز سیون اور وِسٹا میں کچھ کچھ مشابہت لگتی ہے مگر وسٹا کی نسبت مائیکروسافٹ کا یہ نیا آپریٹنگ سسٹم زیادہ تیز، استعمال میں آسان اور متاثر کن معلوم ہوتا ہے۔ کچھ ناقدین کا تو یہ بھی خیال ہے کہ ونڈوز سیون کی خصوصیات، ونڈوز کی وہ شکل یا اپ گریڈ ہے جو تین سال قبل وسٹا کے افتتاح کے وقت اس میں موجود ہونی چاہیے تھیں ـ
جہاں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرائے جانے والے نئے اپلیکیشن اور تبدیلیوں کا صارفین بھر پور خیر مقدم کر رہے ہیں (اس بات کا اندزہ مارکیٹنگ ریسرچ کرنے والی ایک کمپنی این ڈی پی گروپ کی اس رپورٹ سے لگایا جا سکتا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ افتتاح کے پہلے دو ہفتوں میں وسٹا کی بہ نسبت ونڈوز سیون کی فروخت دو سو چونتیس فیصد زیادہ ہوئی ہے) وہیں وسٹا کے بُرے تجربات سے دوچار ہونے والے صارفین مائیکروسافٹ کی اس نئی پیشکش سے محتاط فاصلہ رکھ رہے ہیں ۔

ماخد: بی بی سی اردو رپورٹ
فرحان دانش
دوست
Posts: 276
Joined: Sat Aug 08, 2009 12:01 pm
جنس:: مرد

Re: ’ونڈوز 7‘ پر ایک نظر

Post by فرحان دانش »

معلومات دینے کا شکریہ
[center]| فرحان دانش ڈاٹ کام |
فرحان دانش کی آفیشل ویب سائٹ[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: ’ونڈوز 7‘ پر ایک نظر

Post by رضی الدین قاضی »

شکریہ شازل بھائی۔
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ’ونڈوز 7‘ پر ایک نظر

Post by شازل »

شکریہ دانش بھائی اور رضی بھائی
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”