درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

اردونامہ کی درسگاہ جہاں پر کھیل ہی کھیل میں کچھ سیکھنے سکھانے کا اہتمام موجود ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم اعجاز الحسینی صاحب ایک بہت اچھی حدیث شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالٰی ہم سب کو اس کی دی ہوئی نعمتوں کا شکرادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by رضی الدین قاضی »

بے شک اللہ تعالٰی نعمتوں کا شکریہ ادا کرتے رہنا چاہیئے۔
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by اعجازالحسینی »

شکریہ ۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by اعجازالحسینی »

[center]صبر [/center]




حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشادِ پاک ہے



“ جب تم میں سے کسی کو تکلیف پہنچےتو اسے چاہئےکہ وہ کہے(انّا للہ و انّا الیہ راجعون)۔ یااللہ میں اس تکلیف پر ثواب کا طلب گار ہوں۔ مجھے اس پر اجر عطا فرمائیے اور اسکی جگہ کوئی اس سے بہتر چیز عطا فرمائیے“ (ابو داؤد)



ہر شخص کو دنیوی زندگی میں کسی نہ کسی شکل میں تکلیفوں اور غموں سے سابقہ ضرور پیش آتا ہے، اگر وہ بے صبری کا مظاہرہ کرے ، ہر وقت اپنے غموں کا دکھڑا روتا رہے ،اور اپنی تقدیر کا گلہ شکوہ کرے۔ تب بھی اسے غموں سے مکمل نجات نہیں مل سکتی۔ اس صورت میں ایک تو ہمیشہ تکلیف کی گھٹن کا شکار رہے گا ، دوسرا اس بے صبری کا بہت بڑا نقصان یہ ہو گا کہ یہ تکلیفیں جو اس کے لئے اجر و ثواب کا ذریعہ بن سکتی تھیں، انکا کو ئی اجر بھی نہیں ملے گا ۔اگر کوئی تکلیف آئے تو انسان یہ سوچے کہ اسکی وجہ سے مجھے صدمہ تو ہے لیکن مجھے اللہ کے فیصلے سے کوئی شکایت نہیں کیونکہ وہی جانتے ہیں کہ میری بہتری کس چیز میں ہے ؟ میں اللہ کی طرف رجوع کرتا ہوں کہ جو تکلیف مجھے پہنچی ہے ۔ اسے میرے حق میں بہتر بنادیں۔ میرے دل کو سکون اور تسلی عطا فرما دیں اور آئندہ مجھت ایسی تکلیفوں سے محفوظ رکھیں ۔ اسی سوچ کا نام صبر ہے۔ اسکا فائدہ یہ ہے کہ اس سے انسان کو تسلی ہوتی ہے، بے چینی میں کمی آتی ہے۔ دل کو قرار نصیب ہوتا ہے ،اور دوسری طرف جو تکلیف پہنچی ہے اس پر اللہ تعالی کی طرف سے بے حساب اجر ملتا ہے۔قرآنِ کریم میں ارشاد ہے “بلا شبہ صبر کرنے والوں کو انکا ثواب بے حساب دیا جائے گا“
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
نالائق
کارکن
کارکن
Posts: 119
Joined: Sun Oct 25, 2009 3:26 pm
جنس:: مرد
Location: قبرستان

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by نالائق »

[center]سبحان اللہ[/center]
آخری مقام قبر
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by اعجازالحسینی »

شکریہ نالائق بھیا ۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by اعجازالحسینی »

[center]بسم اللہ[/center]



حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشادِ پاک ہے


“ہر وہ اہم کام جسے بسم اللہ سے شروع نہ کیا گیا ہو وہ ناقص اور ادھورا ہے “


حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنّت یہ ہے کہ ہر قابلِ ذکر کام سے پہلےبسم اللہ ضرور پڑھا کرتے تھے۔ ہر کام کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کی عادت ڈالنی چاہئے۔ گھر میں داخل ہوتے وقت ، گھر سے نکلتے وقت ،سواری پر سوار ہوتے وقت، اترتے وقت، کھانا کھاتے ہوئے، پانی پیتے ہوئے،کپڑے پہنتے ہوئے ،غرض ہر ہر تبدیل شدہ حالت پر بسم اللہ شروع کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے ۔
اپنے روز مرّہ کے کاموں کو بسم اللہ سے شروع کرنا اپنے معمولات میں شامل کر لیا جائے تو یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں محنت اور دشواری کچھ نہیں بلکہ انسان کے نامہ اعمال میں نیکیوں کا مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ اس عمل کی برکت سے یہ سارے کام جو بظاہر دنیاوی نظر آتے ہیں بذاتِ خود عبادت بن جاتے ہیں ۔ ایک کافر بھی دنیا کے کام انجام دیتا ہے ، اور مومن بھی ، لیکن دونوں میں زبردست فرق ہے کہ کافر غفلت کی حالت میں یہ سب کام کرتا ہے اور مومن بسم اللہ سے ہر کام کا آغاز کر کے گویا اس بات کا اعتراف کرتا ہے اللہ تعالی کی توفیق کے بغیر کسی کام کی تکمیل ممکن نہیں ۔ اس اعتراف کے نتیجے میں اس کے دنیا کے سارے کام عبادت بن جاتے ہیں ۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by رضی الدین قاضی »

جزاک اللہ
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by اعجازالحسینی »

شکریہ بھیا۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by اعجازالحسینی »

[center]پہلے سلام کرنا[/center]




حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشادِ پاک ہے



“لوگوں میں اللہ تعالی سے قریب تر وہ شخص ہے جو لوگوں کو سلام کرنے کی ابتدا کرے “ (ابوداؤد)


سلام کا آغاز کرنا سنت ہے۔ لیکن کوئی سلام کرے تو اس کا جواب دینا واجب ہے۔ ہر شخص کو سلام کریں چاہے جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں لیکن اس کا مسلمان ہونا معلوم ہو یہ بھی ثواب ہے۔ ایک شخص نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے پوچھا کہ مسلمان کے لئے کون سے اعمال بہتر ہیں ؟ اس کے جواب میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جو اعمال شمار کرائے ان میں یہ بھی تھا کہ “ لوگوں کو سلام کرنا چاہیے تم انہیں پہچانتے ہو ، یا نہ پہچانتے ہو۔ “
سلام کی سنت صرف
السلام علیکم کہنے سے ادا ہو جاتی ہے لیکن اگر اس کے ساتھ ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بھی بڑھایا جائے تو زیادہ ثواب ہے ۔ ۔ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک صاحب آئے اور انہوں نے السلام علیکم “ کہ کر سلام کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے سلام کا جواب دیا اور فرمایادس “( یعنی سلام کرنے والے کو دس نیکیاں حاصل ہوئیں) پھر ایک اور صاحب آئے ۔انہوں نے کہا کہ السلام علیکم و رحمتہ اللہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جواب دیا اور فرمایا ۔ بیس(یعنی سلام کرنے والےکو بیس نیکیاں ملیں ) پھر ایک اور صاحب آئے ۔اورانہوں نے کہا “السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ“ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جواب دے کر فرمایا “تیس “ ( یعنی انہیں تیس نیکیوں کا ثواب حاصل ہوا ) “ابوداود و ترمذی“
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

بہت خوب محترم اعجاز الحسینی صاحب اردونامہ پر آپ نے جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے بہت ہی بہترین ہے اور نہ صرف آپ کے اور اہلیانِ اردونامہ کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ جب تک اردونامہ رہے گا اس کا اثر دنیائے انٹرنیٹ پر موجود رہے گا اور رہتی دنیا تک خیر کے زمرے میں لکھا جاتا رہے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by اعجازالحسینی »

حوصلہ افزائی کا شکریہ چاند بھائی ۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by اعجازالحسینی »

بیمار پرسی





حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشادِ پاک ہے




“جب کوئی مسلمان اپنے کسی مسلمان بھائی کی بیمار پُرسی کرنے جاتا ہے تو وہ مسلسل جنّت کے باغ میں رہتا ہے “(صحیح مسلم وترمذی)


بیمار شخص کی عیادت بڑے اجر و ثواب کا عمل ہے اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہر مسلمان کے ذمّے دوسرے مسلمان کے جو حقوق بیان فرمائے ہیں ان میں بیمار پرسی بھی شامل ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مستقل معمول تھا کہ اپنے ملنے جلنے والوں میں سے کسی کی بیماری کی اطلاع ملتی تو اس کی بیمار پرسی کے لئے تشریف لے جایا کرتے تھے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ : “ جو کوئی مسلمان صبح کے وقت کسی دوسرے مسلمان کی عیادت کو جاتا ہے تو شام تک ستّر ہزار فرشتے اس کے لئے دعائے خیر کرتے رہتے ہیں اور اگر وہ شام کے وقت کسی کی عیادت کو جاتا ہے تو اگلی صبح تک ستّر ہزار فرشتے اس کے حق میں دعائے خییر کرتے رہتے ہیں ۔ اور اس کو جنّت کا ایک باغ عطا کیا جاتا ہے ۔ “ (ترمذی ۔ کتاب الجنائز )
اسی طرح حدیث میں اس بات کی بھی تاکید ہے کہ جو شخص کسی مریض کی عیادت کے لئے جائے تو وہ اس کے پاس زیادہ دیر نہ بیٹھے۔ بلکہ مختصر عیادت کرکے چلا آئے ، کیونکہ زیادہ دیر بیٹھنے سے اکثر مریض کو تکلیف ہوتی ہے۔ ہاں جس بے تکلف شخص کو خود مریض اپنی تسلّی یا دل بستگی کے لئے بٹھانا چاہے ۔ اس کے بیٹھنے میں کوئے مضائقہ نہیں ہے ۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by رضی الدین قاضی »

جزاک اللہ !


اعجاز بھائی بہت ہی خوبصورت سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے۔ جاری رکھیئے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by چاند بابو »

جزاک اللہ محترم اعجاز الحسینی صاحب
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by اعجازالحسینی »

حوصلہ افزائی کا شکریہ بھائی لوگو
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
آصف
کارکن
کارکن
Posts: 27
Joined: Mon Nov 02, 2009 5:19 pm

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by آصف »

اچھا سلسلہ ہے
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by اعجازالحسینی »

پسند کرنے کا شکریہ آصف صاحب ۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
آصف
کارکن
کارکن
Posts: 27
Joined: Mon Nov 02, 2009 5:19 pm

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by آصف »

یہ سلسلہ بند کیوں ہے ۔ حسینی صاحب اس پر توجہ دیں
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: درسِ حدیث ۔۔۔ اصلاحی سلسلہ

Post by اعجازالحسینی »

جناب بس کچھ مصروفیت کی وجہ سے توجہ نہیں دے سکا اب کوشش کروں گا کہ یہ سلسلہ چلتا رہے
توجہ دلانے کا بہت شکریہ جناب ۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “درسگاہ اردونامہ”