Page 1 of 1

گوگل: فارسی سافٹ ویئر کی ہنگامی تیاری

Posted: Sat Oct 31, 2009 8:47 pm
by چاند بابو
معروف سرچ انجن گوگل نے فارسی سے انگلش اور انگلش سے فارسی میں ترجمہ کرنے کے لیے بنائے جانے والے اپنے سوفٹ ویئر کی تیاری میں تیزی کر دی ہے۔

گوگل نے بی بی کو بتایا ہے کہ ایران میں حالیہ صورتحال میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر وہ اپنے اس پروجیکٹ پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی سوشل ٹیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے بھی اپنی ویب سائٹ فارسی میں پیش کر دی ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ ان کی یہ سائٹ حتمی نہیں ہے لیکن ’ہمیں ایسا محسوس ہوا کہ ہمیں اس کو بہتر بنانے کا انتظار کرنے کے بجائے لوگوں کی ایک دوسرے سے رابطے میں مدد کرنی چاہیے۔‘

دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کی اس کوشش سے معلومات تک رسائی اور رابطوں میں مزید بہتری آئے گی۔

گوگل کے لیے کام کرنے والے سائنسدان فرانز اوک کا کہنا ہے کہ ’ایران میں پیش آنے والے واقعات میں لوگوں کی دلچسپی بہت زیادہ ہے اور ملک کے اندر اور باہر لوگ اس بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔‘

فیس بک کا کہنا ہے کہ ایران میں انتخابات کے بعد دنیا بھر سے لوگ ان کی ویب سائٹ پر معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں لیکن یہ معلومات زیادہ تر انگریزی زبان میں نہیں ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ ’ان واقعات کے بارے میں فیس بک پر جو مواد ہے وہ زیادہ تر فارسی زبان میں ہے لیکن صارفین کو ویب سائٹ کا استعمال انگریزی یا دوسری زبانوں میں کرنا پڑتا ہے۔‘

اس لیے فیس بک نے ایک پوری سائٹ فارسی زبان میں متعرف کرائی ہے تا کہ ایران اور دنیا بھر میں فارسی بولنے والے افراد اپنی قومی زبان میں اس کا استعمال کر سکیں۔‘

دونوں کمپنیوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ان کی ان کوششوں کا مقصد صرف معلومات کی فراہمی اور بہتر رابطے کی سہولت مہییہ کرنا ہے اور اس کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد کارگر نہیں ہے۔

ایران میں انتخابات کے بعد پیدا ہونے والے بحران سے متعلق خبریں، تصاویر، ویڈیو کے پھیلاؤ میں انٹرنیٹ اور سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹوں کے کردار پر بہت کچھ لکھا گیا ہے۔


بشکریہ بی بی سی اردو

Re: گوگل: فارسی سافٹ ویئر کی ہنگامی تیاری

Posted: Sun Nov 01, 2009 10:09 am
by رضی الدین قاضی
بہت ہی خوش خبر ہے۔
شیئرنگ کے لیئے شکریہ چاند بھائی۔

Re: گوگل: فارسی سافٹ ویئر کی ہنگامی تیاری

Posted: Sun Nov 01, 2009 10:28 am
by شازل
بہت مفید شیئرنگ ہے
اس کے لیے شکریہ