’ونڈوز سیون مایوس نہیں کرے گا‘ بی بی سی اردو رپورٹ

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

’ونڈوز سیون مایوس نہیں کرے گا‘ بی بی سی اردو رپورٹ

Post by شازل »

مائیکرو سافٹ نے سرکاری طور پر ونڈوز ورژن سیون کا افتتاح کر دیا ہے اور کہا ہے کہ طرح طرح کے فیچرز سے بھرپور اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں صارفین کے مشوروں اور ضروریات کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔
مائیکرو سافٹ نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ ونڈوز سیون وہ آپریٹنگ سسٹم ہے جو ’آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔‘
سرکاری طور پر ونڈوز کے اس نئے ورژن کا افتتاح لندن میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کیا گیا۔
نیا سافٹ ویئر’ونڈوز سیون‘ ونڈوز وِسٹا کے بعد کا ورژن ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بار وہ سب کچھ نہیں ہوگا جو ونڈوز وِسٹا کے اجرا کے موقع پر ہوا تھا۔
ونڈوز وسٹا کے اجرا پر صارفین نے شکایت کی تھی کہ یہ پروگرام دوسرے کئی سافٹ ویئرز سے ہم آہنگی نہیں رکھتا جس کی وجہ انہیں اپنے کمپیوٹروں پر مزید رقم خرچ کرنی پڑی۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ونڈوز سیون کی دوسرے تمام پروگرموں سے ہم آہنگی ہو گی اور صارفین کو ونڈوز سیون استعمال کرنے کے لیے نئے کمپیوٹر یا موجودہ کمپیوٹر کے اپ گریڈ پر مزید رقم خرچ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
تاہم ونڈوز سیون کا اپنے حریفوں سے کڑا مقابلہ ہے۔
برطانیہ میں نیا آپریٹنگ سسٹم سکائی کے ساتھ شریک ہو کر آن ڈیمانڈ سکائی پلیئر سروس فراہم کرے گا جس سے صارفین ونڈوز میڈیا سینٹر کے ذریعے لائیو اور آن ڈیمانڈ ٹی وی پروگرام بھی دیکھ سکیں گے۔
برطانیہ میں مائیکرو سافٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر ایشلے ہائیفیلڈ کا کہنا تھا کہ ونڈوز سیون کے ذریعے مائیکروسافٹ اور صارفین کے درمیان ایک نئی صبح کا آغاز ہوا ہے۔انھوں نے کہا ونڈوز سیون صرف نئے فیچرز کا نام نہیں بلکہ اس میں اور بھی بہت کچھ ہے۔’صارفین جو چاہتے تھے ہم نے اس کا خیال رکھا ہے اور صارفین اپنے لیے آسانیاں چاہتے تھے۔‘
ونڈوز سیون کی بیٹا ٹیسٹنگ آٹھ ملین سرکاری یوزرز کے ذریعے ہوتی رہی ہے جبکہ سات ملین غیر سرکاری یوزرز نے بھی اس نظام کو ٹیسٹ کیا ہے۔
مائیکروسافٹ نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ اس نے ماضی سے سبق سیکھا ہے اور اپنے پارٹنرز کے ساتھ ملکر ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو تمام پرانے سافٹ ویئرز سے مطابقت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا جن صارفین کے کمپوٹر ونڈوز وسٹا چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ ونڈوز سیون بھی چلا سکیں گے۔Image

برطانیہ میں نیا آپریٹنگ سسٹم سکائی کے ساتھ شریک ہو کر آن ڈیمانڈ سکائی پلیئر سروس فراہم کرے گا جس سے صارفین ونڈوز میڈیا سینٹر کے ذریعے لائیو اور آن ڈیمانڈ ٹی وی پروگرام بھی دیکھ سکیں گے۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: ’ونڈوز سیون مایوس نہیں کرے گا‘ بی بی سی اردو رپورٹ

Post by رضی الدین قاضی »

بہت خوب !
شیئرنگ کے لیئے شکریہ جناب۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ’ونڈوز سیون مایوس نہیں کرے گا‘ بی بی سی اردو رپورٹ

Post by چاند بابو »

بہت خوب اور میں ایک سسٹم پر اسے پہلے سے انسٹال کر چکا ہوں۔ باقی ونڈوز کی نسبت یہ کافی اچھی دکھائی دے رہی ہے سیکورٹی فیچرز کا ابھی علم نہیں بہرحال ویژیول کے لحاظ سے بہت بہترین ونڈوز ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”