پراگندہ فضا --- بدبودار ماحول

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

پراگندہ فضا --- بدبودار ماحول

Post by چاند بابو »

خدا خیر کرے آج مجھے اپنا شہر بہت بدلا بدلا سا لگ رہا ہے سب کچھ بیگانہ بیگانہ سا لگ رہا ہے۔ ہر چہرے پر گہرے تفکرات کی لکیریں صاف دکھائی دے رہی تھی۔ حالانکہ یہ وہی شہر ہے جو آج سے صرف ایک ہفتہ پہلے تک ایک بہت خوبصورت شہر تھا ہر چہرہ اطمینان کی تصویر تھا۔ یہ وہ شہر ہے جہاں برسوں سے کبھی کسی مذہبی معاملے میں بھی بات تو تکار تک نہیں پہنچی تھی، کبھی کسی سیاسی معاملے میں مارکٹائی تک کی نوبت نہیں آئی تھی، اس شہر کے لوگ تو خوف و ہراس کی فضا کے کبھی عادی رہے ہی نہیں تھے۔
پورے ملک میں دہشت گردی کی آگ لگی ہوئی تھی سارے شہر اس آگ میں جھلس رہے تھے لیکن یہاں دور دور تک دہشت گردی تو کیا کوئی دہشت گردی کا مفہوم تک نہیں جانتا تھا۔
یکایک جی ایچ کیو پر دہشت گردوں کا قبضہ ہو گیا، آن کی آن میں سارے سیاسی مفکرین سارے میڈیا اینکرز جنوبی پنجاب کا راگ الاپنے لگے۔
یہاں لوگ حیران پریشان ہو کر ایک دوسرے سے پوچھتے رہے کہ جنوبی پنجاب سے کیا مراد ہے کیا اس سے مراد کوئی اور علاقہ کوئی اور ملک تو نہیں کیونکہ ہم تو یہی جانتے تھے کہ جنوبی پنجاب ہمارا علاقہ ہے لیکن اگر یہ ہمارے علاقے کی باتیں ہی ہو رہی ہیں تو وہ کون سے دہشت گرد عناصر ہیں جو یہاں موجود ہیں لیکن ہمیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔ وہ کون سے ٹریننگ کمپس ہیں جو ہمارے دائرہ بصار سے باہر ہیں لیکن شاید اس کا جواب ہم میں سے کسی کے پاس نہیں تھا۔
لیکن شاید آج ہمیں اس سوال کا جواب ملنا شروع ہو چکا ہے۔ اچانک ہی ہمارے شہر میں پہلے سیکورٹی اداروں کی چہل پہل شروع ہو گئی پھر افواہوں کا سلسلہ چل نکلا کہ آج فلاں علاقے سے ایک دہشت گرد بم سمیت پکڑا گیا آج فلاں جگہ سے مشتبہ دہشت گرد گرفتار ہو گئے، آج فلاں سکول کے پاس سے بم برآمد ہو گیا۔ اور آج ہی خبر ملی ہے کہ یہاں آنے والا اسلحہ و گولہ بارود کا وسیع ‌خیرہ ہمارے شہر سے صرف 25 کلومیٹر دور پکڑا گیا۔
آج صورتحال یہ ہے کہ سارے شہر میں پولیس کا سخت پہرہ ہے ہر موڑ پر ہر گلی میں پولیس آنے جانے والوں پر نگاہ رکھ رہی ہے ہر ایک کو روک کر اس کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
ہمارے لوگ تو ناکوں کے عادی بھی نہیں رہے ہیں اس پر ستم یہ کہ جگہ جگہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے انہیں روکتے پھریں تلاشیاں لیتے پھریں۔
ہر شخص خوفزدہ ہے کہ یہ یکایک یہاں کیا ہو گیا کہاں سے ایسے پراسرار لوگ اس علاقے میں در آئے ہیں کون لوگ ہیں جو ہمارا سکون غارت کرنے کے لئے یہاں آن پہنچے ہیں۔ لیکن شاید اس کا جواب کسی کے پاس نہیں بہرحال اتنا ضرور جانتے ہیں کہ یہ ہم میں سے نہیں ہو سکتے ہیں۔ ایک چھوٹے سے شہر میں ایسا ممکن ہی نہیں۔ چھوٹے شہر کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ میں زیادہ نہیں تو اپنے شہر کے 30 فیصد خاندانوں کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور اگر ایک نوجوان اتنے لوگوں کو جانتا ہے تو بزرگ تو 95 فیصد لوگوں کو جانتے ہوں گے اور بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ ایسے علاقے میں کوئی غیر آ جائے اور نظروں سے پوشیدہ رہ سکے۔
نہیں ایسا نہیں ہے ہر گز نہیں ہے کم ازکم میں تو اسے ماننے کے لئے تیار نہیں ہوں۔ مجھے اب یقین ہو چکا ہے کہ یہ ایک چال ہے اور پہلے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ان علاقوں کا ڈھنڈورا پیٹا گیا پھر یہاں مرحلہ وار پلان کے تحت کچھ لوگوں کا بھیجا گیا اور اب خدا معاف کرے شاید یہاں کی خوشبودار فضا میں بارود کی بو شامل کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔
ہر طرف خوف کی فضا ہے لیکن لوگوں کی زبانیں کنگ ہو گئی ہیں وہ جنہوں نے ایسے حالات اس سے پہلے کبھی دیکھے ہی نہیں ان پر مرگ والی کیفیت طاری ہے کوئی ایک دوسرے سے اس کی وجہ تک پوچھنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
یہ کچھ اور نہیں ایک منظم سازش ہے جن میں یقیننا ہمارے ارباب اختیار اور میڈیا بھی شامل ہے، اور ہو سکتا ہے آنے والے چند دنوں میں ہم سب بھی دہشت گرد کہلائیں۔

اللہ سے دعا کیجئے گا ہمیں محفوظ رکھے دشمنوں سے اور ان اپنوں سے جو شاید دشمنوں کے ہاتھوں بک چکے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پراگندہ فضا --- بدبودار ماحول

Post by شازل »

ہمارا شہر تو کافی عرصے سے اسی طرز کی دہشت گردی کی زد میں ہے
آپ یہ مان لیں کہ ہم حالت جنگ میں‌ہیں،
اور یہ جنگ طویل بھی ہو سکتی ہے :| :|
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پراگندہ فضا --- بدبودار ماحول

Post by چاند بابو »

ہاں میں‌ یہ بات مانتا ہوں کہ ہمارا ملک حالت جنگ میں ہے لیکن میرا شہر جہاں کبھی ایسا کوئی شخص دیکھنے کو بھی نہیں ملا جس پر ملک دشمن ہونے کا الزام ہی لگایا جا سکے اور اچانک ہی یہاں دہشت گرد موجود ہونے کا انکشاف بڑا حیرت انگیز ہے اور حلق سے نیچے نہیں اتر رہا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “پاک وطن”