یہ بارشیں اکتوبر کی ۔۔۔

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
Tariq Iqbal Haavi
کارکن
کارکن
Posts: 22
Joined: Tue Aug 24, 2021 12:46 pm
جنس:: مرد

یہ بارشیں اکتوبر کی ۔۔۔

Post by Tariq Iqbal Haavi »

یہ بارشیں اکتوبر کی
بیتابیاں بڑھاتی ہیں
بیتے دنوں کی یادوں سے
ملنے کی کسک جگاتی ہیں
بارش میں تمہارے سنگ چل کر
اس موسم کا ہر اک منظر
کبھی ہم کو بہت لبھاتا تھا
میرے ہاتھ میں جاناں ہاتھ تیرا
وہ پیار تیرا، وہ ساتھ تیرا
ہر پل ہی دل کو بھاتا تھا
تیرے بعد مگر اب یہ موسم
اُتنا ہی جان جلاتا ہے
ہمیں تیری یاد دلاتا ہے
تیرے بعد اے جاں اس موسم میں
اس بارش کا ہر اک قطرہ
تیری یاد سے لپٹا ہر جھونکا
جب جب بھی چھو کر گزرے گا
تیرے لمس کی دل میں طلب لئے
تنہا ۔۔۔ اکتوبر گزرے گا
(طارق اقبال حاوی)
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”