ایمازون اب پاکستان میں :: Amazon Pakistan

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

ایمازون اب پاکستان میں :: Amazon Pakistan

Post by میاں محمد اشفاق »

Image

ایمازون نے ایمازون ڈیٹا سروسز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (Amazon Data Services Pakistan (Pvt) Ltd) کے نام سے پاکستان میں اپنی سروسز متعارف کروا دی ہیں۔
یہ فیصلہ کمپنی کو اپنی سروسز کے بین الاقوامی معطلی کے دو ہفتے بعد کرنا پڑا جس سے امریکہ کافی حد تک اور پاکستان مکمل طور پر متاثر ہوا تھا۔
پاکستان میں ایمازون کے آفس (Amazon Pakistan Office) کا سی ای او پال اینڈریو میکفرسن اور ڈائریکٹر شعیب منیر کو مقرر کیا گیا ہے۔
ایمازون (Amazon) کے نمائیندے نے میڈیا کو بتایا کہ وہ پاکستان کے لئے ایک پبلک پالیسی متعارف کروانے والے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں کلاوڈ کمپیوٹنگ سروسز (Cloud Computing Services in Pakistan) کے ساتھ سلوشنز مہیا کرنا بھی ہو گا اس کی بدولت کلاوڈ سروسز مقامی اور سیاسی بندش سے بھی محفوظ رہیں گی اور ٹیکنالوجی کمپنیز کے لئے پاکستان جیسی چھوٹی مارکیٹیوں میں کام کرنے کا رحجان پیدا ہو گا۔ مگر جہاں تک ایمازون ویب سروسز (Amazon Web Services in Pakistan) کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں پاکستان سٹیٹ بنک کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ایمازون کو ملک میں اپنے ڈیٹا سنٹرز اور کلاوڈ سرور (Amazon Data Centers & Cloud Servers) انسٹال کرنے ہوں گے۔
پاکستان کی ای کامرس پالیسی فریم ورک (Pakistan E-Commerce Policy Framework) کے مطابق وزارت ٹیکنالوجی اور اطلاعات پاکستان کی پہلی کلاوڈ سروسز پالیسی (Pakistan's First Cloud Services Policy) بنانے میں مصروف عمل ہیں اس سلسلہ میں ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ (Pakistan Data Protection Act) کی کچھ ایڈوانس شقیں بھی زیر غور ہیں جن کا تعلق بالخصوص ایمازون سروسز (Amazon Services) کے متعلقہ ہو گا ۔
ایمازون ویب سروسز پاکستانی حکومت اور متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل اکانومی (Pakistan Digital Economy)، ڈیٹا پروٹیکشن قوانین (Pakistan Data Protection Rules) اور اس کے متعلقہ ہدایات کے اجرا پہ کام کر رہے ہیں جو کہ کلاوڈ کی سب سے اولین پالیسی بھی ہیں اس کے علاوہ سائبر سیکیورٹی (Pakistan Cyber Serurity)،ٹیکس پالیسی (Pakistan Tax Policy) بھی اس میں سر فہرست ہیں اس کے علاوہ ایمازون پالیسی میکرز (Amazon Pakistan Policy Makers)، سیاستدانوں اور صنعتکاروں کے ساتھ مل کر بھی اپنی پالیسی وضع کرنے اور نافذ کروانے میں مصروف عمل ہوں گے ۔
پاکستان جیسے ملک میں یہ تبدیلی اور ٹیکنالوجی کی طرف اٹھا ہوا قدم یقینا خوش آئند ہو گا جس سے ملک میں موجود ایمازون کے صارفین (Amazon Customers in Pakistan) کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی ترقی میں اضافہ تو ہو گا ہی بلکہ ملک کے امیج کی بہتری میں بھی یقینا بہت مدد ملے گی۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ایمازون اب پاکستان میں

Post by چاند بابو »

بہت خوب میاں صاحب کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔
اس لئے بھی کہ پاکستان میں بھی کوئی انٹرنیشنل فرم اپنا ڈیٹا سنٹر لگا رہی ہے اور اس لئے بھی کہ آپ کی یہاں تشریف آوری بھی ہوئی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ایمازون اب پاکستان میں

Post by محمد شعیب »

چاند بابو wrote:بہت خوب میاں صاحب کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔
اس لئے بھی کہ پاکستان میں بھی کوئی انٹرنیشنل فرم اپنا ڈیٹا سنٹر لگا رہی ہے اور اس لئے بھی کہ آپ کی یہاں تشریف آوری بھی ہوئی۔
v_v_f
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ایمازون اب پاکستان میں

Post by چاند بابو »

محمد شعیب wrote:
چاند بابو wrote:بہت خوب میاں صاحب کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔
اس لئے بھی کہ پاکستان میں بھی کوئی انٹرنیشنل فرم اپنا ڈیٹا سنٹر لگا رہی ہے اور اس لئے بھی کہ آپ کی یہاں تشریف آوری بھی ہوئی۔
v_v_f
:P :P :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ایمازون اب پاکستان میں :: Amazon Pakistan

Post by میاں محمد اشفاق »

c;om;pu;te;r;beat c;om;pu;te;r;beat c;om;pu;te;r;beat c;om;pu;te;r;beat c;om;pu;te;r;beat
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”