موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں مصنف : ڈاکٹر گوہر مشتاق

اردو زبان میں لکھی جانے والی اسلامی کتابیں، آن لائن پڑھئے اور ڈاونلوڈ کیجئے
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں مصنف : ڈاکٹر گوہر مشتاق

Post by چاند بابو »

موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں مصنف : ڈاکٹر گوہر مشتاق
کتاب کا تعارف

موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں مصنف : ڈاکٹر گوہر مشتاق کی موسیقی کے ہولناک نقصانات پر اردوزبان میں لکھی گئی سب سے مفصل کتاب ہے جس میں اسلام و دیگر تہذیبوں کے ساتھ ساتھ موسیقی کے حامیوں کی آراء پیش کر کے واضح کیا گیا ہے کہ موسیقی ہرشکل میں انسانیت کے لئے نقصان دہ ہے، جس سے صرف شیطان کو خوشی حاصل ہوتی ہے۔ اور یہ بات بالکل غلط ہے کہ موسیقی روح کی غذا ہے، حقیقت یہ ہے کہ گمراہی کی طرف لے جاتی ہے اور انسان کو جہنم کی غذا بنا ڈالتی ہے۔ ڈاکٹر گوہر مشتاق کی یہ شاندار تخلیق اردو لٹریچر میں ایک خوبصورت اور جذبہ انگیز اضافہ ہے۔
Image
موسیقی کے جتنے زیادہ نقصانات ہیں، اس کا قلع قمع کرنے کے لئے اس قدر زیادہ کوشش نہیں کی جاتی حالانکہ جتنا کام برائی کو پھیلانے کے لئے شیطان کے ایجنٹ کر رہے ہیں، اہل ایمان کو کم ازکم اتنا کام تو نیکی کو پھیلانے کا کرنا چاہئے۔چند سال قبل پنجاب میں آئی جی جہانزیب برکی نے اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ میں میوزک پر پابندی لگا دی تھی۔ جب لاہور سے گجرات جانے والی ایک کوشٹر سیلابی نالے میں گرنے سے تیس افراد جاں بحق ہو گئے تھے، اس گاڑی کے ڈرائیور نے اونچی آواز میں‌میوزک لگا رکھا تھا، بعض مسافروں نے اسے میوزک بند کرنے کو کہا لیکن وہ موسیقی کے زیر اثر، کسی اور ہی لے میں تھا، اس نے کسی کی نہ مانی اور خود بھی زندگی سے محروم ہوا اور اسکی گاڑی کے مسافروں میں سے بھی تین چار افراد کے علاوہ کوئی نہ بچ سکا۔ میوزک کی مدہوشی میں ہونے والے حادثات میں سے یہ ایک واقعہ تھا اس واقعے کے چند زوز بعد ہی وہ پابندی بھی ہوا ہو گئی جو آئی جی پنجاب نے لگائی تھی۔
قارئین سے گزارش ہے کہ یہ کتاب اس تک ضرور پہنچائیں جو موسیقی کا رسیا ہو اور اس کے ذریعے موسیقی کا زہر دوسروں کے کانوں میں اتر رہا ہو۔ پھر جب اسے ہدایت ہو حاصل ہو جائے تو وہ بھی اس کتاب کو کم ازکم ایک اور فرد تک پہنچائے۔یوں ان شاء اللہ ایک کے بعد دوسرے فرد تک ہدایت کا نور پہنچتا جائے گا اور معاشرتی اصلاح کی ایک مضبوط لہر پیدا ہو جائے گی۔

مصنف ڈاکٹر گوہرمشتاق کا تعارف

ڈاکٹر گوہر مشتاق نے ایف ایس سی تک تعلیم پاکستان میں حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے امریکہ چلے گئے۔ وہاں پر انیس سو پچانوے میں سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کے یارک کالج سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور پورے کالج میں ٹاپ کر کے Valedictorian Student کا اعزاز حاصل کیا۔

ڈاکٹر گوہر نے کمیسٹری میں نیو جرسی ریاست کی رٹگرز یونیورسٹی سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور 2001 میں رٹگرز سے بایوفزیکل کمیسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل۔ رٹگرز یونیورسٹی میں 2000 میں ڈاکٹر گوہر کو ٹیچنگ میں بہترین کارکردگی پر Graduate Teaching Excellence Award ملا۔

ڈاکٹر گوہر نے مذہبی تعلیم سب سے پہلے اپنے والد سے حاصل کی، پھر بالاکوٹ کے قاری محمد نذیر سے علوم شریعت اور علوم طریقت حاصل کیئے۔ امریکہ میں طویل عرصہ تک ڈاکٹر گوہر نے مختلف علماء سے اسلامی علوم حاصل کیئے ان کے اساتذہ میں سے چند کے نام یہ ہیں۔
  • فیصل آباد کےمولانا عبدالرحمٰن بٹ کاشمیری نیویارک میں مسجد ام القرٰی کے امام
    مصر کے شیخ محمد اسمائیل محمود الازھری شیخ ابوزھرہ مصری کے شاگردِ رشید
    ڈاکٹر احمد حسین صقر لبنان
    مفتی عبدالرحمان ابن یوسف مانگیرا برطانیہ
    امام طارق شبی تونس
ڈاکٹر گوہر مشتاق مغرب کے تعلیم یافتہ سائنسدان ہونے کے علاوہ اسلامی علماء کے فیض یافتہ بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی تحریروں میں قدیم اور جدید کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔ امریکہ کے تعلیمی اداروں، مساجد اور اسلامی سینٹروں میں اسلام اور سائنس کے موضوعات پر لیکچرز اور جمعے کے خطبات دیتے رہتے ہیں۔ انگلیش اور اردو زبان میں بہت سی اسلامی کتابوں کے مصنف ہیں، ان کی انگریزی کتابوں کی تفصیلات انٹرنیٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ڈاکٹر گوہر کی اردو کتب کی فہرست درج ذیل ہے۔
  • ایک آنکھ والا دجال
    موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں
    انسانی دل اور قبولِ اسلام ۔ ایک مذہبی اور سائنسی تجزیہ
    معرکہ روح و بدن
    پردہ : عقلمند خواتین کا انتخاب
    دجالی دور اور مسلم نوجوان
    داڑھی کی اہمیت، قرآن و سنت اور جدید سائنس کی روشنی میں
    ویلنٹائن ڈے۔ بت پرست رومیوں کا تہوار
    سورۃ الواقعہ کی سائنٹفک تفسیر
    سورۃ یٰسن کی تفسیر: کتاب و سنت اور جدید تحقیقات کی روشنی میں
    تزکیہ نفس، اسلام اور جدید علم نفسیات کی روشنی میں
    روزے کے روحانی اور طبی فوائد۔ قرآن، حدیث اور میڈیکل سائنس کی روشنی میں
    اللہ کی مدد کیوں نہیں آ رہی؟
    مسلم نوجوانوں کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ
    تاریخ کا سبق
    عرش الٰہی سے لٹکتی قندیلوں میں، سبز پرندوں کے دلوں میں
موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں مصنف : ڈاکٹر گوہر مشتاق آن لائن پڑھنے یا ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اسلامی کتب”