سکرین شاٹس کیسے منسلک کریں

اپنی تجاویز ، رائے ، تبصرے اور فورم سے متعلق شکایات وغیرہ یہاں درج کریں
Post Reply
منیب الرحمن
کارکن
کارکن
Posts: 37
Joined: Tue Nov 24, 2009 3:52 pm

سکرین شاٹس کیسے منسلک کریں

Post by منیب الرحمن »

السلام علیکم
پوسٹ لکھتے ہوئے کبھی کوئ تصویر لگانے کی ضرورت پڑتی ہے ۔ رہنمائی کریں کہ
1 ۔ پوسٹ میں تصویر یا سکرین شاٹ کاپی پیسٹ کے ذریعے کیسے لگائیں ۔
2 ۔ ویڈیو کو کیسے پوسٹ کا حصہ بنائیں ۔
شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ فورم پر تصویر اور ویڈیو لگانے کا طریقہ

Post by چاند بابو »

منیب الرحمن wrote:السلام علیکم
پوسٹ لکھتے ہوئے کبھی کوئ تصویر لگانے کی ضرورت پڑتی ہے ۔ رہنمائی کریں کہ
1 ۔ پوسٹ میں تصویر یا سکرین شاٹ کاپی پیسٹ کے ذریعے کیسے لگائیں ۔
2 ۔ ویڈیو کو کیسے پوسٹ کا حصہ بنائیں ۔
شکریہ
السلام علیکم

منیب بھائی اردونامہ فورم پر کوئی بھی تصویر یا ویڈیو اردونامہ کی اپنی ہوسٹنگ پر اپلوڈ نہیں کر سکتے ہیں جس کی وجہ سپیمنگ سے بچاؤ اور غیرضروری فائلز سے چھٹکارا ہے۔
البتہ اگر آپ اردونامہ فورم کی کسی بھی پوسٹ میں کوئی تصویر یا ویڈیو لگانا چاہتے ہیں تو اس کا نہایت آسان طریقہ درج ذیل ہے۔
کسی بھی فری فوٹو ہوسٹنگ ویب سائیٹ پر اپنا فوٹو اپلوڈ کیجئے مثال کے طور پر https://imggmi.com پر آپ بغیر کوئی اکاؤنٹ بنائے اپنی تصویر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
جب تصویر اپلوڈ ہو جائے تو آپ کے سامنے اس کے لنکس نظر آنا شروع ہو جائیں گے ان میں سے سب سےپہلا لنک جو Viewer Link کے نام سے ہو گا اسے کاپی کر لیجئے۔
اب اس لنک کو اردونامہ فورم کے ایڈیٹر میں‌پیسٹ کر دیجئے اس سارے لنک کو سلیکٹ کریں اور ایڈیٹر میں اوپر موجود Image کا بٹن دبا دیجئے۔
یہ بٹن آپ کے لنک کے دونوں طرف Image کے ٹیگز کا اضافہ کر دے گا اب آپ جب پوسٹ لگائیں کے تو آپ کی لگائی ہوئی تصویر اردونامہ پر ظاہر ہو جائے گی۔

کسی بھی امیج ہوسٹنگ سائیٹ سے لنک کاپی کرتے وقت خیال رکھئے کہ یہ لنک ڈائریکٹ لنک ہو ورنہ یہ ظاہر نہیں ہو گا کچھ سائیٹس ڈائریکٹ لنک فراہم نہیں کرتی ہیں ان میں یہ آپشن Viewer Link کے نام سے موجود ہوتا ہے۔ اور اگر سائیٹ پر امیج دیکھنے کا آپشن ہو تو آپ اس امیج پر رائیٹ کلک کر کے Copy image address کاپی کر سکتے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردونامہ فورم پر تصویر اور ویڈیو لگانے کا طریقہ

Post by چاند بابو »

ویڈیو لگانے کے لئے اردونامہ پر ایک اور بی بی کوڈ موجود ہے جو خودکار طریقہ سے ویڈیو ظاہر کر دیتا ہے۔
مثال کے طور پر آپ اردونامہ پر کوئی یو ٹیوب ویڈیو لگانا چاہتے ہیں تو یوٹیوب کے اس ویڈیو کو کھولیں اور اوپر براوزر میں سے اس کا لنک کاپی کریں۔
اب اردونامہ کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں موجود Image بٹن پر کلک کریں۔
یہاں ایک ڈائیلاگ باکس نمودار ہو گا، اس باکس میں Video URL والے خانے میں‌یہ لنک پیسٹ کر دیں اور Insert into Post کا بٹن دبا دیں۔
لیجئے آپ کی ویڈیو اردونامہ پر لگ گئی ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
منیب الرحمن
کارکن
کارکن
Posts: 37
Joined: Tue Nov 24, 2009 3:52 pm

Re: سکرین شاٹس کیسے منسلک کریں

Post by منیب الرحمن »

بہت شکریہ ۔ آج کوشش کرتا ہوں تاکہ اس پر عبور حاصل ہو سکے ۔
Post Reply

Return to “آپکی رائے، تجاویز، اور شکایات”