اچھی بزنس ویب سائیٹ بنانے کے لئے پانچ بہترین ٹپس

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

اچھی بزنس ویب سائیٹ بنانے کے لئے پانچ بہترین ٹپس

Post by چاند بابو »

دوستو اردونامہ انتظامیہ اپنے دوستوں کے لئے ایک اچھی بزنس ویب سائیٹ بنانے کے لئے پانچ بہترین ٹپس لے کر آیا ہے۔ ایک اچھے اور موثر ویب سائٹ ڈیزائن میں ویب سائیٹ اپنے خاص پیغام کو ایک ساتھ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مطلوبہ فنکشنز کو بھی پورا ہونا چاہئے۔ مستقل مزاجی ، رنگ ، قسم، منظر کشی ، سادگی اور فعالیت جیسے کئی عوامل اچھے ویب سائیٹ لے آؤٹ میں حصہ ڈالتے ہیں۔
ذیل میں ہم آپ کو اچھی بزنس ویب سائیٹ بنانے کے لئے پانچ بہترین ٹپس بتاتے ہیں جن پر عمل کر کے آپ احباب ایک بہترین ویب سائیٹ خود سے تیار کر سکتے ہیں جو دیکھنے میں جاذب نظر بھی ہو گی اور ٹیکنیکل معاملات میں اچھی بھی ہو گی۔

اچھی بزنس ویب سائیٹ بنانے کے لئے پانچ بہترین ٹپس
Image
ایک ویب سائٹ مکمل طور پر بہتر ڈیزائن یا سوچنے والے کے مواد کے ذریعے کامیاب نہیں ہوسکتی ہے۔ اس میں ایسے انداز کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کی ویب سائٹ کے صارف کے تجربے اور فعالیت کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی ہواور پہلی نظر میں ہی اس کے میسج کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ 

کہا جاتا ہے کہ، "خوبصورتی ماؤس رکھنے والے کی نگاہ میں ہوتی ہے۔" مختلف لوگوں کی پسندیدگی کا معیار بھی مختلف ہوتا ہے لیکن چند اصول ایسے ہیں جنہیں ویب سائیٹ بناتے ہوئے ہر صورت مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ 

یہاں اچھی بزنس ویب سائیٹ بنانے کے لئے پانچ بہترین ٹپس پیش کی گئی ہیں، یہ نکات یہ یقینی بنانے کے لئے ہیں کہ آپ صحیح سمت میں جارہے ہیں اور صارفین کو پریشان نہیں کر رہے ہیں۔

1۔ اپنے ہوم پیج کو ہلکا ترین اور بے ترتیبی سے پاک رکھیں
2۔ ویب سائیٹ بنانے سے پہلے ذہن میں اس کا ڈیزائن بنائیں اور اس کے مطابق اسے تیار کریں۔
3۔ ویب سائٹ کے مواد کو پڑھنے میں آسانی پیدا کریں۔
4۔ یقینی بنائیں کہ آپ کی سائٹ پر آنا اور اس کے مختلف حصوں تک رسائی حاصل کرنا آسان ہے
5۔ اپنی ویب سائیٹ کو موبائل فرینڈلی رکھیں۔


ذیل میں ایک اچھی بزنس ویب سائیٹ بنانے کے لئے پانچ بہترین ٹپس کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

1۔ اپنے ہوم پیج کو ہلکا ترین اور بے ترتیبی سے پاک رکھیں

ہم کسی ویب سائٹ پر موجود تمام الفاظ کو شاذ و نادر ہی پڑھتے ہیں۔ اس کے بجائے ، ہم کلیدی الفاظ اور جملوں کو منتخب کرکے صفحات کو جلد زیر نظر لاتے ہیں۔ ان بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، ایک ویب سائیٹ میں الفاظ کی گنتی کے بجائے جذباتی تحریر پیش کرنا زیادہ بہتر ہے۔ کسی کو بھی آپ کی سائٹ پر جتنا کم مواد نظر آرہا ہے اسے پڑھنا، اس پر کلک کرنا یا یاد رکھنا اس کے لئے اتنا ہی آسان ہوتا ہے۔ اور اسے بہتر انداز میں اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے اور وہ اس پر زیادہ بہتر طریقہ سے عملدرآمد کرسکیں گے۔ اس سے یہ امکان زیادہ ہوجاتا ہے کہ آپ کے یوزرز وہ کام کریں جو آپ ان سے کروانا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ اور کال ٹو ایکشن کا پورشن لازم ہیں ، لیکن یہ بات یقینی بنائیں کہ ان کو مختلف عنوانات اور بہتر قسم کے پیراگراف کے ساتھ پیش جائے۔ ہم یہاں یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنی بات کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لئے تصاویر اور آئیکونز وغیرہ کا سہارا ضرور لیں۔

2۔ ویب سائیٹ بنانے سے پہلے ذہن میں اس کا ڈیزائن بنائیں اور اس کے مطابق اسے تیار کریں۔

ہم پتھر کے دور سے بہت آگے آچکے ہیں۔ کمپیوٹر اسکرینوں اور اسمارٹ فونز کے ذریعے ،جیسے جیسے معلومات کو پراسس کرنے کی ٹیکنالوجی بہتر ہو رہی ہے ، اسی طرح کسی ویب سائیٹ کے ڈیزائن کو واضح انداز میں پیش کرنا اس کے ڈیزائنر کا اولین کام بن جاتا ہے۔ آپ کے پاس صرف کچھ سیکنڈ ہی ہوتے ہیں کہ آپ کسی یوزر کی توجہ اپنی ویب سائیٹ کی جانب مبذول کروا کر انھیں بتائیں کہ آپ کی سائٹ کیا ہے اور اس کا مقصد کیا ہے۔ اگر آپ اپنی معلومات کے بارے میں ایک واضح طریقہ اختیار کرتے ہیں اور معلومات کو اس ترتیب سے پیش کرتے ہیں جو دیکھنے والے کی توجہ حاصل کرلیتا ہے تو لاشعوری طور وہ پر اس پیغام پر جو آپ نے دیا ہے اس پر عمل پیرا ہوسکتے ہیں۔ پھر مزید تحریر کے رنگ، اس کے کنٹراسٹ، سائز اور ان کا درمیانی وقفہ وغیرہ کا خیال رکھیں، اس بات سے بخوبی آگاہ رہیں کہ آپ اپنے صفحے پر کس چیز کی طرف توجہ مبذول کروانا چاہ رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیے آپ کی ویب سائیٹ کا ہر لفظ ہر پیراگراف اسی بات کی طرف اشارہ کرتا ہو جو آپ کا اصل مقصد ہے۔ ایک اچھی بزنس ویب سائیٹ کے ڈیزائن کے نکات میں سے ایک نکتہ بہترین بصری درجہ بندی پیدا کرنا ہے اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے مواد کو پٹیوں اور قطعات یعنی سٹریپس کی صورت میں پیش کریں۔ اس سے آپ اپنی ویب سائیٹ کو ایک بہترین طریقہ سے ترتیب دینے اور اپنے مواد کو قابلِ دید انداز میں پیش کرنے میں مدد ملے گی۔

3۔ ویب سائٹ کے مواد کو پڑھنے میں آسانی پیدا کریں۔

ویب سائیٹ کے مواد کو پڑھنے میں آسانی پیدا کرنے سے مراد یہ ہے کہ لوگوں کے لئے الفاظ ، جملے اور فقروں کی شناخت کرنا کتنا آسان ہے۔ جب آپ کی ویب سائٹ میں پڑھے جانے کی اہلیت زیادہ ہوگی تو صارف آپ کی سائٹ کو موثر انداز میں اسکین کرسکیں گے اور متن میں دی گئی معلومات کو زیادہ محنت کے بغیر حاصل کرسکیں گے۔

کسی بھی ویب سائٹ میں پڑھے جانے کی اہلیت حاصل کرنا نسبتا آسان ہے۔ اگر ان اہم اصولوں کو مدنظر رکھیں:


مواد میں رنگوں کا کنٹراسٹ Contrast ایک اہم عنصر ہے۔
آپ کے متن اور اس کے پس منظر میں کافی حد تک تضاد ہونا بہت ضروری ہے تاکہ متن واضح ہو۔ یقینی بنائیں کہ آپ نے ممکنہ طور پر احتیاط سے رنگ منتخب کیے ہیں جو آپ کے برانڈ کی شناخت کا حصہ ہیں اور ان کی نمائندگی آپ کی ویب سائٹ پر بھی ضرور ہونی چاہئے۔ رنگوں سے کھیلنے کے لئے آسان طریقہ اور آسان رنگوں کا انتخاب کیجئے اور صرف اپنی تخلیقی صلاحیتوں اظہار کے لئے یہ قربانی نہ دیں کہ ریڈرز کے لئے مواد پڑھنا مشکل ہو جائے۔


جو آپ دیکھ نہیں سکتے وہ آپ پڑھ بھی نہیں سکتے۔
ابتدائی ویب سائٹس میں چھوٹے فونٹس کا استعمال کیا جاتا تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ لوگوں نے محسوس کیا کہ 12pt سائز کے فونٹ کو آن لائن پڑھنا ایک مشکل امر ہے۔ جب کسی کے چہرے سے اسکرین 24 انچ دور ہوتی ہے تو زیادہ تر لوگوں کو چھوٹے فونٹس دیکھنے کے لئے جدوجہد کرنا پڑے گی۔ ویب سائیٹ کی تیاری کا ایک بنیادی اور عمومی اصول یہ ہے کہ آپ ویب سائیٹ کے متن کو کم از کم 16pt سائیز کا رکھیں۔ یہ عمومی طور پر ایک اچھی ٹپ ہے، لیکن یہ بات ذہن میں رکھیں کہ یہ سائز پوری اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کون سا فونٹ استعمال کررہے ہیں۔ مختلف فونٹس میں سائز مختلف رکھا جا سکتا ہے لیکن متمع نظر یہی ہو کہ پڑھنے میں آسانی ہو۔

ڈھیر سارے فونٹس کا ایک ہی جگہ پر استعمال بالکل فضول چیز ہے۔
ایک اچھی ویب سائیٹ کا ایک اصول یہ بھی ہے کہ ایک ہی ویب سائٹ میں تین سے زیادہ مختلف ٹائپ کے فونٹس کا استعمال نہ کریں۔ کچھ پروجیکٹس زیادہ فونٹس کے امتزاج کی ڈیمانڈ کرسکتے ہیں، لیکن اگر آپ متعدد فونٹ استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو پھر بھی مجموعی طور پر انہیں آپس میں ہم آہنگ ہونا چاہئے اور ان میں بے ترتیبی نہیں ہونی چاہئے۔

4۔ یقینی بنائیں کہ آپ کی سائٹ پر آنا اور اس کے مختلف حصوں تک رسائی حاصل کرنا آسان ہے
ممکن ہے کہ آپ ویب سائیٹ کے ڈائزئین کے لئے اچھوتی قسم کے طریقہ کا انتخاب کرتے ہیں لیکن ویب سائٹ نیویگیشن آپ کے اس اچھوتے پن کو ظاہر کرنے کی جگہ نہیں ہے۔ ڈائرین میں اس بات کا خیال رکھیں کہ یوزرز کو آپ کی ویب سائٹ پر گھومتے ہوئے یہ احساس نہ ہو کہ وہ جنگلی ہنس کے شکار پر نکلے ہیں یعنی بہت مشکل سے انہیں وہ جگہ ملے جہاں تک وہ پہنچنا چاہتے ہیں۔ ایک بہتر نیویگیشن والی سائٹ ایک طرف تو سرچ انجنوں کو آپ کے مواد کو انڈیکس کرنے میں مدد کرتی ہے جبکہ ناظرین کے تجربے کو بھی بہتر بناتی ہے۔

[list]اپنے لوگو کو اپنے ہوم پیج سے لنک کریں: یہ ایک عام سی بات ہے کہ آپ کے یوزرز اس بات کے عادی ہیں کہ وہ لوگو پر کلک کر کے ہوم پیج پر جاتے ہیں اس سے ان کے کچھ قیمتی کلکس محفوظ ہوجائیں گے۔ لوگو ایک بہترین اور جاذب نظر ہونا چاہئے اگر آپ کے پاس اس کام کی اہلیت نہیں ہے تو یہاں ایک بہترین ٹول موجود ہے ہے جسے آپ اپنی ویب سائیٹ کا ایک اچھا لوگو بنانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

اپنے مینو کو ذہن میں رکھیں: یہ آپ کی ویب سائٹ کے سب سے اوپر (ہیڈر میں) ہونا چاہئے اور ہر ایک حصے کی اہمیت کے مطابق تشکیل دیا جانا چاہئے۔

کچھ عمودی نیویگیشن بھی ڈائزیئن میں شامل کریں: اگر آپ کی سائٹ کا صفحہ لمبا ہے تو اینکر مینو کو استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ ایک کلک سے ناظرین تیزی سے نیچے سے اوپر یا اوپر سے نیچے یا براہ راست سائٹ کے کسی بھی حصے میں واپس جاسکیں۔

اپنے فوٹر پر کام کریں: آپ کے ویب سائیٹ کا فوٹر شاید آپ کی سائٹ پر نظر آنے والی آخری چیز ہے ، لہذا یاد رکھیں کہ وہاں موجود تمام اہم لنکس کو شامل کریں۔ اس میں آپ کے مینو کا ایک مختصر ورژن ، سماجی لنکس اور اضافی اہم لنکس (استعمال کی شرائط / سوالات / رابطہ / بلاگ وغیرہ) شامل ہوسکتے ہیں جو آپ کے یوزرز کو درکار ہیں۔

اپنے اہم مواد کو "سب سے اوپر رکھیں": یہ یہ سب سے اہم ہےکہ آپ کے یوزرز کو یہ سکرول کیئے بغیر ہی یہ سمجھ آنا چاہئے کہ آپ کی ویب سائٹ کس چیز کے متعلق ہے اور آپ کا بنیادی پیغام کیا ہے۔[/list]
[/color]


5۔ اپنی ویب سائیٹ کو موبائل فرینڈلی رکھیں۔

ہم ایک موبائل سوسائٹی میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ آیا ایک یوزر جب ہماری ویب سائیٹ پر آتا ہے تو کیا ہماری ویب سائیٹ کو استعمال کرنا اس کے لئے موبائل پر بھی اتنا ہی آسان ہے جتنا کمپیوٹر پر۔ اس میں زیادہ ڈرنے کی ضرورت نہیں اس وقت مارکیٹ میں دستیاب اکثر پلیٹ فارم اور تھیمز وغیرہ خود بخود آپ کے لئے آپ کی سائٹ کا موبائل فرینڈلی ورژن بنا دیتے ہیں‌تاکہ آپ بڑھتی ہوئی موبائل دنیا سے ہم آہنگ رہیں۔ اپنے آپ کو صارف کی سطح پر رکھ کر ویب سائیٹ بنانا یقینی بنائیں، اور ہر صفحے ، یوزر کے ایکشین اور بٹنوں وغیرہ کی جانچ کریںاور یقینی بنائیں کہ آپ کی موبائل فرینڈلی ویب سائٹ تمام مراحل میں بالکل درست انداز میں کام کر رہی ہے۔

چلتے چلتے ایک آخری ٹپ:
بہتر سے بہتر کی تلاش کبھی بھی مت چھوڑیں! جب بات ویب ڈیزائن کی ہوتی ہے تو ، تخلیقی صلاحیتوں کا عمل ایک لازمی حصہ کے طور پر آتا ہے اور دوسروں کی تخلیقی صلاحتیوں سے واقف ہونا ضروری ہے تاکہ کچھ بہتر سوچا جاسکے اس لئے ہر وقت بہتر سے بہتر کی تلاش میں رہئے۔

دوستو امید ہے کہ آپ کو یہ تحریر پسند آئے گی اور آپ کی اگلی ویب سائیٹ کی تکمیل میں مدد فراہم کرے گی۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم آئندہ بھی اس قسم کی تحاریر پیش کرتے رہیں تو اردونامہ پر آنا جاری رکھئیے اور ہمیں اپنی رائے سے نوازتے رہیں۔
اردونامہ فورم کا فیس بک صفحہ لائیک کریں اور تمام منتخب تحاریر سے فوری آگاہی حاصل کریں
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”