کی بورڈ لے آؤٹ کو محفوظ کرنے کا مسئلہ

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
منیب الرحمن
کارکن
کارکن
Posts: 37
Joined: Tue Nov 24, 2009 3:52 pm

کی بورڈ لے آؤٹ کو محفوظ کرنے کا مسئلہ

Post by منیب الرحمن »

السلام علیکم
میں نے فونیٹک اردو کی بورڈ کو کی بورڈ لے آؤٹ منیجر ورژن 79۔2 کی مدد سے اپنی مرضی سے دوبارہ ترتیب دیا۔ لیپ ٹاپ پر نیا لے آؤٹ محفوظ ہو گیا اور صحیح کام کر رہا ہے
جبکہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر نیا لے آؤٹ محفوظ نہیں ہو رہا۔ بلکہ یہ پیغام آ رہے ۔
Could not save to DLLCACHE Directory. Check permissions for the system32 and system32/DLLCACHE directory/ Error code 3.
سکرین شاٹ منسلک کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ مگر نہیں ھو رہی۔ اس کا بھی طریقہ بتادیں
کوئی بھائی رہنمائی فرمائیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کی بورڈ لے آؤٹ کو محفوظ کرنے کا مسئلہ

Post by چاند بابو »

علی بھیا اس مئلہ کا حل آپ کے پاس ہو سکتا ہے براہ مہربانی یہاں پہنچیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کی بورڈ لے آؤٹ کو محفوظ کرنے کا مسئلہ

Post by علی خان »

ماجد بھائی ۔۔
اس مسئلےسے تو میرا کبھی بھی سامنا نہیں ہوا ہے۔ بہر حال اپنے ایک دوست سے رابطہ کرکے معلوماتی جواب یہاں پر شئیر کر دونگا ۔ انشاءاللہ
Last edited by علی خان on Sun Dec 22, 2019 8:19 pm, edited 1 time in total.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کی بورڈ لے آؤٹ کو محفوظ کرنے کا مسئلہ

Post by چاند بابو »

جی بہت بہت شکریہ۔ ہمیں‌انتظار رہے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کی بورڈ لے آؤٹ کو محفوظ کرنے کا مسئلہ

Post by علی خان »

ماجد بھائی۔
اس مسئلے کے متعلق میرے دوست کے پاس بھی کچھ حاض معلومات نہیں ہیں۔ اس لئے اگر آپ اپنی طرف سے کچھ معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ تو وہ لازم کریں۔ اور وہ معلومات میرے لئے بھی مدد فراہم کرینگی۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کی بورڈ لے آؤٹ کو محفوظ کرنے کا مسئلہ

Post by چاند بابو »

اچھا انشااللہ کل کوشش کروں گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

ونڈوز 10 (Windows 10) میں‌ نیا ایڈمنسٹریٹر کیسے بنایا جاتا ہے

Post by چاند بابو »

لیجئے جناب حسب وعدہ حاضر ہو چکا ہوں۔
امید ہے کہ میری طرح منیب بھیا اور علی بھیا دونوں نے ایرر میسج پورا پڑھا ہی نہیں اور ہمت کھو بیٹھے تھے۔
جناب آپ کے لے آؤٹ مینجر میں کوئی مسئلہ نہیں ہے مسئلہ صرف آپ کے سسٹم 32 فولڈر کی پرمیشنز میں‌ہے۔
جہاں یہ ڈائریکٹری بنی ہے وہاں آپ کی ونڈوز آپ کو کچھ بھی رائیٹ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

سسٹم 32 فولڈر اور اس کی سب ڈائریکٹریز اور فائل کی پرمیشنز تبدیل کرنے کا طریقہ یہ ہے۔
1۔ اپنے سسٹم کی وہ ڈرائیو جس میں ونڈوز انسٹال ہے (جو عموما سی ڈرائیو ہی ہوتی ہے) کھولیں۔
2۔ وہاں پر موجود Windows نامی فولڈر پر رائیٹ کلک کر کے اس کی پراپرٹیز کھولیں
3. کھلنے والے ڈائیلاگ باکس میں سے Security نامی ٹیب پر کلک کریں۔
4۔ گروپ اور یوزر نیم میں سے Administrator پر کلک کریں۔ اور نیچے موجود Advance کے بٹن پر کلک کریں۔


[align=center]Image[/align]

5۔ وہاں کھلنے والے باکس میں آپ کے کمپیوٹر کے Owner کے سامنے آپ کے کمپیوٹر کے Administrator کا نام لکھا ہو گا اور اس کے آگے Change کا کلک ایبل لنک ہو گا۔

[align=center]Image[/align]

6۔ Change کے لنک پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے جو باکس نمودار ہو گا اس کے سب سے نیچے والے باکس میں ایک نیا نام لکھیں جسے آپ بطور نیا ایڈمنسٹریٹر Administrator استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ فرض کریں آپ کے کمپیوٹر کا پہلا ایڈمنسٹریٹر Munib کے نام کا ہے تو دوسرا آپ Majid کے نام سے بنانا چاہتے ہیں اور اس سب سے نچلے باکس میں Majid لکھیں اور اس باکس کے سامنے Check Name نامی بٹن کو کلک کر دیجئے۔
7۔ پروسس مکمل ہونے کے بعد اوکے کا بٹن دبا دیجئے۔
8۔ آپ پچھلے ڈائیلاگ باکس پر واپس آ جائیں گے اب یہاں Owner کے نیچے ایک چیک باکس بن چکا ہو گا جس پر لکھا ہو گا Replace owner on subcontainers and objects اس چیک باکس کو کلک کر دیجئے۔
9۔ ونڈوز آپ کو ایک سیکورٹی کاشن دے گی جسے Yes کر دیں۔
10۔ تھوڑی دیر میں‌ہی سسٹم آپ کی اونرشپ تبدیل کر دے کا اور تبدیلی کا عمل مکمل ہونے کے بعد آنے والے آپشن میں اوکے کا بٹن پریس کر دیں۔
11۔ تمام کھلے ہوئے ڈائیلاگ باکس کو اوکے کرتے ہوئے بند کر دیں۔
12۔ اب دوبارہ سے سسٹم 32 کے فولڈر پر رائیٹ کلک کر کے اس کی پراپرٹیز میں جائیں۔
13۔ وہاں سے دوبارہ Security ٹیب کھولیں اور وہاں گروپ اور یوزرنیم میں آپ کا نیا Administrator موجود ہو گا جو آپ نے ابھی ابھی بنایا ہے۔
14۔ اسے کلک کرنے کے بعد نیچے موجود Edit کا بٹن دبا دیں۔

[align=center]Image[/align]

15۔ اگلے کھلنے والے باکس میں اپنا نیا Administrator کا نام سلیکٹ کریں اور نیچے موجود پرمیشنز والے خانے میں تمام پرمیشنز کو Allow کر دیں۔ یہ کام Full Control پر کلک کرنے سے مکمل ہو جائے گا۔
16۔ لیجئے آپ کا کام ہو چکا ہے اب اگر آپ لے آؤٹ تبدیل کرنا چاہیں گے تو مجھے پوری امید ہے کہ آپ کو ناکامی نہیں ہو گی۔[/color]

نوٹ: چونکہ سسٹم 32 فولڈر آپ کے سسٹم کی دل اور اس کی جان ہوتا ہے اس لئے ونڈوز سات اور اس سے اگلے ورژنز میں بائی ڈیفالٹ اس کی پرمیشنز نہیں دی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ونڈوز بڑی حد تک وائرس وغیرہ سے بچی رہتی ہے اور فائل سسٹم پر وائرس کا اٹیک نہیں ہو پاتا ہے۔ اس لئے میرا مشورہ یہ ہے کہ اگر یہ کام نہایت ضروری نہیں ہے تو پھر آپ اس کام کو رہنے دیجئے اور پرمیشنز تبدیل نہ کریں تاکہ آپ کسی بھی قسم کے اٹیک سے زیادہ محفوظ رہ سکیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کی بورڈ لے آؤٹ کو محفوظ کرنے کا مسئلہ

Post by چاند بابو »

علی بھائی اب میں نے آپ کو پکڑ لیا ہے کہ آپ پورا میسج پڑھتے ہیں ہیں۔
اب آپ کی سزا یہ ہے کہ جس طرح کی پوسٹ آپ نے ایک بار کمپیوٹر کے بارے میں لگائی تھی اسی طرح کی کوئی اور بہت جامع قسم کی پوسٹ پھر سے اردونامہ پر لگائیں پھر آپ کی خلاصی ہو گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: کی بورڈ لے آؤٹ کو محفوظ کرنے کا مسئلہ

Post by علی خان »

جی ماجد بھائی۔اپکا حکم سر آنکھوں پر مجھے یہ سزا بالکل منظور ہے۔ اور یہ بات صحیح ہے۔ کہ میں نے یہ پوسٹ پوری تفصیل کے ساتھ نہیں پڑھی تھی۔ وجہ آج کل کی بہت زیادہ مصروفیت ہے۔
میں نے اپکو بتایا تھا کہ میں نے کنسلٹنسی کا کام بھی شروع کیا ہوا ہے۔ اور وہ آج کل کنسلٹنسی کا کام مکمل زورو ں پر ہے۔ اس لئے نہ دن کو آرام ہے۔ اور نہ ہی رات کو 12بجے تک۔
میں تو اپکو بھی اس کام میں لانے کا خواہش مند ہوں۔ مگر آپ ہاتھ نہیں دے رہیں ہیں۔ ورنہ بہت ہی اچھا ، صاف ستھرا اور فائدے والا روزگار ہے۔
بہرحال ماجد بھائی اپکے تفصیلی جواب کا بہت بہت شکریہ ۔ اور یہ سب کچھ میرے لئے بھی نیا ہے۔ میں لازم اسکو ذہن نشین کرونگا۔ انشاءاللہ
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کی بورڈ لے آؤٹ کو محفوظ کرنے کا مسئلہ

Post by چاند بابو »

علی خان wrote:جی ماجد بھائی۔اپکا حکم سر آنکھوں پر مجھے یہ سزا بالکل منظور ہے۔ اور یہ بات صحیح ہے۔ کہ میں نے یہ پوسٹ پوری تفصیل کے ساتھ نہیں پڑھی تھی۔ وجہ آج کل کی بہت زیادہ مصروفیت ہے۔
میں نے اپکو بتایا تھا کہ میں نے کنسلٹنسی کا کام بھی شروع کیا ہوا ہے۔ اور وہ آج کل کنسلٹنسی کا کام مکمل زورو ں پر ہے۔ اس لئے نہ دن کو آرام ہے۔ اور نہ ہی رات کو 12بجے تک۔
میں تو اپکو بھی اس کام میں لانے کا خواہش مند ہوں۔ مگر آپ ہاتھ نہیں دے رہیں ہیں۔ ورنہ بہت ہی اچھا ، صاف ستھرا اور فائدے والا روزگار ہے۔
بہرحال ماجد بھائی اپکے تفصیلی جواب کا بہت بہت شکریہ ۔ اور یہ سب کچھ میرے لئے بھی نیا ہے۔ میں لازم اسکو ذہن نشین کرونگا۔ انشاءاللہ
بہت بہت شکریہ علی بھیا۔
آپ کی محبتوں کا شکریہ مگر ایک تو میری دفتر کی مصروفیات ایسی ہیں کہ میں کسی بھی اور ذمہ داری کو اٹھانے سے قاصر ہوں دوسرا شاید آپ کو علم نہیں میری اگست سے طبیعت نہایت خراب تھی البتہ الحمدللہ اب بہت بہتر ہوں اس لئے اب زیادہ کام نہ تو کر سکتا ہوں اور نہ ہی ڈاکٹر ابھی اجازت دیتے ہیں۔

باقی آپ کے کسی تحریری ٹوٹیوریل کا شدت سے انتظار رہے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
منیب الرحمن
کارکن
کارکن
Posts: 37
Joined: Tue Nov 24, 2009 3:52 pm

Re: کی بورڈ لے آؤٹ کو محفوظ کرنے کا مسئلہ

Post by منیب الرحمن »

بہت بہت شکریہ۔ مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کی بورڈ لے آؤٹ کو محفوظ کرنے کا مسئلہ

Post by چاند بابو »

منیب الرحمن wrote:بہت بہت شکریہ۔ مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔
منیب بھیا کیا اسی طریقہ سے مسئلہ حل ہوا ہے یا کسی اور طریقہ سے؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
منیب الرحمن
کارکن
کارکن
Posts: 37
Joined: Tue Nov 24, 2009 3:52 pm

Re: کی بورڈ لے آؤٹ کو محفوظ کرنے کا مسئلہ

Post by منیب الرحمن »

چاند بابو wrote:
منیب الرحمن wrote:بہت بہت شکریہ۔ مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔
منیب بھیا کیا اسی طریقہ سے مسئلہ حل ہوا ہے یا کسی اور طریقہ سے؟
۔ جی آپ کے بتائے ھوئے طریقے سے ہی حل ہوا ہے ۔
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”