کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات

اگر آپ کے پاس کچھ کمپیوٹر کے بارے میں کچھ ٹپس اور ٹریکس ہیں تو یہاں لوگوں کو حیران کریں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات

Post by چاند بابو »

آج اردونامہ کے فیس بک گروپ پر ایک طالب علم دوست نے سوال کیا کہ کمپیوٹر کے کوئی سے پانچ فوائد اور نقصانات بتا دیں۔
ویسے تو کمپیوٹر کے فوائد و نقصانات اور اس بارے میں بے شمار دیگر معلومات اردونامہ کے نہایت سنئیر انتظامی رکن محترم علی صاحب اس مضمون میں نہایت تفصیل کے ساتھ موضوعِ گفتگو بنا چکے ہیں جس کے بعد اس موضوع پر ایک لفظ بھی لکھنا سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہے لیکن چونکہ وہ دوست ایک طالب علم ہے اور شاید یہ مضمون اس کے لئے زیادہ ہو جائے گا اس لئے میں نے چند ایک فوائد و نقصانات یہاں لکھ دیئے ہیں۔

Image
[align=center]کمپیوٹر کے چند فوائد اور نقصانات[/align]

فوائد:
1. پیداواری صلاحیت میں اضافہ
2. انٹرنیٹ سے رابطہ قائم رکھنے کا آلہ
3. بہت زیادہ معلومات اور ڈیٹا سٹور کرنے کی صلاحیت مگر کم جگہ گھیرتا ہے اور غیر ضروری فائلز کی سٹوریج میں لگنے والے کاغذ اور دوسری اشیاء کی بچت بھی ہوتی ہے
4. معلومات کو سٹور کرنا، پھر تلاش کرنا اور انہیں اپنی مطلوبہ ترتیب میں رکھنے میں سہولت
5. ڈیٹا کی درست معلومات تک رسائی بہتر اور آسان طریقہ سے ممکن ہوتی ہے۔
6. وقت کی بے انتہاء بچت خاص طور پر ڈیٹا پروسسنگ میں

نقصانات:
1. جو کام پہلے کئی افراد مل کر کئی دن میں مکمل کرتے تھے کمپیوٹر نے اسے چند منٹوں میں ممکن بنا دیا ہے لیکن وہ افراد اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے اس طرح بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔
2. اگر مثبت کام نہ لیا جا رہا ہو تو کمپیوٹر وقت اور رقم کے ضیاع کا باعث بنتا ہے جیسے کہ گیمز کھیلنا وغیرہ
3. ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ بڑھ جانا۔ کمپیوٹر پر سے آپ کا حساس ڈیٹا چوری کرنا نسبتا آپ کے سیف سے چوری کرنے سے کہیں زیادہ آسان ہے
4. صحت پر برے اثرات، مسلسل کمپیوٹر پر کام کرنے والوں کی صحت عام لوگوں کی نسبت جلد خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
5. ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، کمپیوٹرز پر صرف ہونے والی توانائی کو بنانے کا عمل ماحول کو آلودہ کرنے کی باعث ہے اور کمپیوٹر ویسٹ بھی ماحول کو آلودہ کرنے کا باعث بنتا ہے۔
6. انسان کا سیکھنے کا عمل سست ہو جاتا ہے کیونکہ انسان ہر چیز میں کمپیوٹر پر انحصار زیادہ کرنا شروع کر دیتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “کمپیوٹر ٹپس ایند ٹریکس”